ڈی جی پی ایم وی راو نے واضح کیا کہ خواتین کے تحفظ کے لئے ریاست گیر پیمانے پر پولیس مہم چلائے گی۔ ساتھ ہی اس کے تحت ہرکسی کو جوابدہ بنایا جارہا ہے۔ ریاست میں نشہ کے خلاف بھی مہم چلائی جا رہی ہے، اس کے لئے اسٹیٹ لیول ٹاسک فورس بنایا گیا ہے۔
جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے ہندپیڑھی میں پانی کی قلت جلد ہی دور ہونے کا امکان ہے۔ ہندپیڑھی کے ندی گرائنڈ نامی مقام میں جلمینار کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ وارڈ نمبر ٢٢ کی کاؤنسلر نازیہ اسلم اور سابق وارڈ کاؤنسلر محمد اسلم کے ہاتھوں جلمینار کی تعمیر کے لئے سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔
28 اکتوبر سے وسطانیہ تا مولوی درجہ کے امتحانات کے تعلق سے اشتہار جاری کیا گیا ہے ۔ کونسل کے اس اعلان سے مدرسہ کے طلبہ اور اساتذہ میں خوشی دیکھی جا رہی ہے ۔ ساتھ ہی یہ مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے کہ نتائج کے اعلان میں تاخیر نہ کی جائے ۔ تاکہ طلبہ کا تعلیمی سیشن خراب نہ ہو ۔
انڈین یونین مسلم لیگ کی ریاستی کمیٹی نے دونوں اسمبلی حلقوں میں سیکولر پارٹی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے ۔ مسلم لیگ کے ریاستی ترجمان محمد شہاب الدین نے واضح کیا ہے کہ مسلم لیگ ہمیشہ سیکولر کردار والی پارٹی کی حمایت کرتے رہی ہے ۔
وقف بورڈ کے سی ای او معین الدین خان نے مزید کہا کہ چند دنوں میں ریاست کے وقف املاک کے سروے کا کام بھی شروع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ سروے کا ذمہ دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ٹیم کو دیا گیا ہے ۔
کورونا کے خطرات کم ہوتے ہی جھارکھنڈ کے مزدوروں کے ہجرت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ روزگار کی تلاش میں ریاست کے مزدور بیرون ریاست کا رخ کرنے لگے ہیں۔ جھارکھنڈ کے مزدوروں کو اپنے وطن میں ہی روزگار دینے کے تعلق سے محکمہ لیبر کے انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ بیرون ریاست کی کمپنیاں بغیر سرکاری ریکارڈ میں انٹری کرائے ہوائی جہاز سے مزدوروں کا ہجرت کرا رہی ہیں۔
فیصلہ کے مطابق جلوس محمدی کے علاوہ عید میلاد النبی کے موقع پر جتنی بھی تقریبات منعقد ہوا کرتی تھیں ، ان سب کا انعقاد ہوگا ۔
جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے البرٹ ایکا چوک پر آج مختلف سماجی تنظیموں سے جڑے لوگوں نے رانچی کے ضعیف العمر سماجی کارکن فادر اسٹین سوامی اور جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
رانچی سول کورٹ کے معروف وکیل ممتاز احمد خان نے کہا کہ حاجی حسین انصاری کے انتقال سے ریاست کے مسلم اقلیتی طبقہ کو خاصا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اقلیتی فلاح حاجی حسین انصاری نے جھارکھنڈ حج ہائوس میں اقلیتی اور پسماندہ طبقات کے طلباء کے لئے سول سروسیز امتحانات کی تیاری کے لئے کوچنگ سینٹر کے قیام کا منصوبہ بنایا تھا۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی بیٹی کے حوالے سے قابلِ اعتراض تبصرہ معاملہ میں پولیس کو کامیابی ملی ہے ۔ آئی پی ایڈریس کے ذریعہ پولیس نے ملزم کو ڈھونڈھ نکالا ہے ۔
50سالہ مقتول شنکر روانی اور ٤٥ سالہ ان کی شریک حیات بالیکا دیوی کا قتل بڑے ہی بہیمانہ طریقے سے کیا گیا۔ ان کے جسموں پر گولیوں اور چاقو کے نشان پائے گئے ہیں ۔
لالو پرساد کی ضمانت کی خبر سے ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ پارٹی لیڈران اور کارکنان میں خوشی کا ماحول ہے ۔ ریمس کے کیلی بنگلہ کے باہر ان کے حمایتیوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلا کر خوشیاں منائیں اور مبارکباد پیش کی۔
جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اپنےکابینہ کے وزیر اقلیتی فلاح و بہبود حاجی حسین انصاری کے اچانک انتقال سے کافی صدمے میں ہیں۔ وہ اس بات کو لے کر بھی ناراض ہیں کہ مرحوم حاجی حسین انصاری کے اہل خانہ نے ان کی صلاح کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔
ان مجاہدین آزادی کو انکی یوم شہادت کے موقع پر یاد کیا جاتا ہے۔ اس تعلق سے رانچی کے شہید چوک کے قریب واقع شہید استھل پر لوک سیوا سمیتی نامی تنظیم کے ذریعہ تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ان دونوں مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور انکی قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی۔
جھارکھنڈ کے وزیر اقلیتی فلاح و بہبود حاجی حسین انصاری کو آج ان کے آبائی وطن مدھوپور کے پیپرا نامی مقام میں پرنم آنکھوں سے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد لحدکر دیا گیا۔ اس موقع پر جوانوں کے ذریعہ انہیں سلامی دی گئی۔ ان کی آخری دیدار اور نماز جنازہ میں لوگوں کا کی جم غفیر دیکھنے کو ملی۔
رشمی دیسائی نے Las Vegas سے شیئر کی تصاویر، ہاٹ پنک ڈریس میں آئیں نظر
Pakistan: ہر ہفتے دلہن بن کر تیار ہوتی ہے یہ خاتون، 16سال سے چل رہا ہے عجیب و غریب سلسلہ!
سفید منی اسکرٹ میں Monalisa کا یہ اوتار کیا آپ نے دیکھا، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر