این سی آر بی یعنی نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو کی حالیہ رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ جھارکھنڈ کے ٥٢ فیصدی نوجوان مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ریاست کے مختلف جیلوں میں بند نصف سے زائد ایسے قیدی ہیں جنکی عمر ١٨ سے ٣٠ سال کے درمیان ہے۔
رانچی کے سول کورٹ سے تبلیغی جماعت سے وابستہ 17 غیر ملکی افراد کے مقدمات ختم ہونے سے جھارکھنڈ کے مسلمانوں میں خوشی کا ماحول ہے ۔
ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد قطب الدین رضوی نے تقریباً 400 سالہ ملک کی تاریخی بابری مسجد انہدام معاملے میں سبھی ملزمین کو بری کئے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں ایسی اندھی تقلیدی فیصلہ کبھی نہیں دیکھا گیا۔
مسجد کے امام نے انسانیت کی انوکھی مثال پیش کی ہے۔ امام حافظ ارشاد نے اپنے پڑوسی ہندو بھائی کی ارتھی کو نہ صرف کاندھا دیا بلکہ شمسان گھاٹ پر آخری رسوم میں بھی اپنا تعاون پیش کیا اور گنگا جمنی تہذیب کی ایک مثال قائم کی۔
رانچی سی جے ایم کورٹ نے آج تبلیغی جماعت سے وابستہ تمام ١٧ غیرملکی باشندوں کو بری کر دیا ہے ۔ ڈسچارج پٹیشن پر فائنل سماعت کے دوران کورٹ نے دفعہ یو ایس ٢٦٩ ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ اور اپیڈیمک ڈیزیز ایکٹ کے تحت جرمانے کے طور پر ٢٢- ٢٢ سو روپیہ کے نجی مچلکوں کی ادائیگی کے بعد تمام لوگوں کو بری کر دیا ہے۔
تیسری شادی رچانے والے ایک شخص کو اس وقت مہنگا پڑگیا، جب اس کی شادی کا ویڈیو وائرل ہوا۔ وائرل ویڈیو دیکھ کر اس کی پہلی بیوی بھڑک گئی اور رانچی کے خاتون پولیس تھانہ پہنچی۔ ملزم محمد عمران کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
جھارکھنڈ پولیس نے ایک ڈاٹا بیس تیارکیا ہے، جس کے تحت اب تک کئی سائبر ملزمین کو رڈار پر لیا گیا ہے اور ان کے ذریعہ بنائے گئے تقریباً ایک سو کروڑ کے املاک سے متعلق جانکاری بھی یکجا کی گئی ہے۔
نئی تعلیمی پالیسی 2020 کی معنویت (New Education Policy 2020) کے موضوع پر آج رانچی یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے زیر اہتمام ویبینار (Urdu Webinar) کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر نئی تعلیمی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت اقلیتی امور کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ چھ سالوں میں ملک کے چار کروڑ اقلیتی طلبہ کو اس اسکیم کا فائدہ فراہم کیا گیا ہے اور اس کے تحت 9223 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ۔
جھارکھنڈ کے رانچی کی بھارتیہ ایکتا کمیٹی کے بانی صدر محمد غلام مصطفی نے سی ڈی پی او محمد علی کے قاتلوں کی گرفتاری کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ریاست کے چترا ضلع کے پرتاپ پور تھانہ میں سی ڈی پی او کے عہدے پر فائز محمد علی کا 10 سال قبل 26 جنوری 2010 کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
بہار اور جھارکھنڈ دونوں ریاستوں میں اردو زبان کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے لیکن جھارکھنڈ کی بات کریں تو اس زبان کا اب تک عملی نفاذ نہیں ہوا ہے اور نہ ہی ریاست کی تشکیل کے بیس سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اردو اکیڈمی کا قیام عمل میں آیا ہے۔
خالد رشید نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایل ایل بی کرنے کے بعد رانچی کے نیشنل لا یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کیا تھا ۔ خالد رشید نے گزشتہ سال جھارکھنڈ جوڈیشیری کے امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی ، لیکن کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام 86 کامیاب امیدواروں کو تقررنامہ کی فراہمی میں تاخیر ہوئی ہے ۔
کورونا وبا کے ماحول میں جھارکھنڈ اسمبلی میں منعقد مانسون اجلاس کی وجہ سے رانچی میونسپل کارپوریشن کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں ۔ کوویڈ ١٩ کے وائرس سے بچاؤ کے لئے میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ اسمبلی احاطے میں سینیٹائزیشن کا کام چل رہا ہے اور پروٹوکول کے تحت اندرون اور بیرون اسمبلی میں سینیٹائزیشن کا کام چل رہا ہے۔
جھارکھنڈ کے پلامو ضلع کے حسین آباد میں واقع جپلا سیمنٹ فیکٹری کی ایک سو پچاس ایکڑ زمین کے تحفظ کے لئے کوششیں تیز ہو گئی ہیں ۔ سون ویلی پورٹ لینڈ سیمنٹ لیمیٹیڈ کے ساتھ ٩٩ سال کی لیز ختم ہونے کے بعد بیرسٹر حسن امام کی وقف کردہ اس زمین پر صنعتی تنصیبات لگا کر اس علاقے اور مقامی لوگوں کی ترقی کا امکان روشن کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
کورونا کے پیش نظر سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھتے ہوئے منعقد اس احتجاج میں سی پی ایم ، سی پی آئی ، سی پی آئی ایم ایل اور اے آئی پی ایف سمیت کئی سماجی تنظیموں اور سیول سوسائٹی کے لوگوں اور رانچی کے شاہین باغ میں شامل لوگوں کے علاوہ مختلف مذاہب کے سماجی کارکنان بھی شامل ہوئے ۔
رشمی دیسائی نے Las Vegas سے شیئر کی تصاویر، ہاٹ پنک ڈریس میں آئیں نظر
Pakistan: ہر ہفتے دلہن بن کر تیار ہوتی ہے یہ خاتون، 16سال سے چل رہا ہے عجیب و غریب سلسلہ!
سفید منی اسکرٹ میں Monalisa کا یہ اوتار کیا آپ نے دیکھا، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر