جماعت اسلامی خاتون ونگ کی ریاستی صدر عفت آراء نے کہا کہ آج کے دور میں خواتین کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورتوں کے تعلق سے مردوں کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھنی ہوگی ۔
ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی کی قیادت میں ایک اعلی سطحی وفد نے جھارکھنڈ ریاستی کانگریس کمیٹی کے انچارج آر پی این سنگھ سے اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں ملاقات کر کے انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا ۔
جے این کالج دھروا کے صدر شعبۂ اردو پروفیسر محمد رضوان علی نے کہا کہ اردو ادب میں شمس الرحمن فاروقی کی حیثیت جدیدیت کے بانیوں میں سے تھی اور اس تحریک سے وہ آخری سانس تک وابستہ رہے۔
مرزا غالب کا نام اس علاقہ سے وابستہ ہے۔ اس علاقہ میں ایک سڑک گزرتی ہے ، جس کا نام مرزا غالب روڈ ہے ۔ اس کے نام کی کہانی بھی بہت دلچسپ ہے۔ 38 سال قبل ادیبوں نے غالب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس گلی کا نام دیا تھا۔
ڈاکٹر مجید عالم نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران سے اب تک ربا زندگی فاونڈیشن کے ذریعہ غریب عوام کو مختلف طریقے سے مدد کی جا رہی ہے ۔ ساتھ ہی خواتین کو تعلیم اور صحت کے تئیں بیدار کرنے کی کوشش قابل ستائش ہے ۔
ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے نمائندہ وفد نے وزیر اقلتی فلاح کو بتایا کہ گذشتہ تقریبا ایک سال سے جھارکھنڈ اسٹیٹ حج کمیٹی تشکیل نو کے انتظار میں ہے۔جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق گذشتہ 24/ جون 2020 کو حکومت نے 14/ افراد پر مشتمل ریاستی حج کمیٹی کی تشکیل تو ضرور کی مگر غیر فعال رکھا گیا جس کا نتیجہ تھا کہ نہ چیئرمین کا انتخاب ہو سکا اور نہ ہی کمیٹی فعال بن سکی۔
جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے مدرسہ و سنسکرت اسکولوں کے اساتذہ کے وفد کو پینش کے فائدے فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے دوران وفد نے واضح کیا کہ سابقہ بی جے پی حکومت کے ذریعہ 186 مدارس ملحقہ اور 12 سنسکرت اسکولوں کے سبکدوش ملازمین کو پینشن و گریچیوٹی دئے جانے کے تعلق سے فیصلے کو رد کر دیا گیا تھا ۔
اقلیتی اسکالرشپ کی تقسیم میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات میں بی ایم سی مکتب اسکول ، مہوڈنڈ ، رہائشی اسکول مہواندنڈ اور الاسلامیہ اسکول مہوئنڈ کے نام شامل ہیں۔ ویلفیئر سپروائزر پورن شنکر بھگت ، اسکول کے تنویر عالم ، اویش رضا ، ستیانند ورما اور اوم پرکاش قصوروار پائے گئے جس کے بعد ڈی سی ابو عمران نے کارروائی کی ہے۔
جھارکھنڈ کے سارنڈا میں رہنے والے قبائلیوں نے جدید دور میں ٹیکنالوجی اور سائنس سے دوستی کی ہے۔ لہذا ، مچھلی کے شکار کا طریقہ بھی بدل گیا ہے۔ انہوں نے ندیوں میں مچھلیوں کے قتل کا بھی تجربہ شروع کیا ہے۔
اردو کے معروف عالمی شاعر، تنقید نگار اور حکومت بہار میں سابق بیورو کریٹ رہے ’خورشید اکبر کے نام ایک شام ‘کا انعقاد رانچی کے ہٹیا واقع ہیساگ نامی مقام میں کیا گیا جس میں جھارکھنڈ کے علاوہ بہار کے کئی نامی گرامی شعرا اور ادیبوں نے شرکت کی۔
مجلس علماء جھارکھنڈ کے ناظم اعلیٰ اور اقرأ مسجد رانچی کے خطیب مولانا ڈاکٹر عبید اللہ قاسمی نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب سے مرکز میں بی جے پی حکومت برسر اقتدار آئی ہے اس وقت سے مسلسل ایسے قانون لا رہی ہے جو ملک کے مٹھی بھر سرمایہ دار طبقہ کے مفاد میں ہو۔
جھارکھنڈ کے کوڈرما میں شیو کے مندر میں شادی رچانے کے بعد دو ہم جنس کزن بہنیں اپنی شناخت چھپا رہی ہیں۔ ہم جنس پرست جوڑے کو اب قانون سے تحفظ کی توقع ہے ۔ ہم جنس پرست جوڑوں کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرست تعلقات کی وجہ سے انہیں کوئی شرمندگی نہیں ہے۔
ناظم اعلی نے کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کا عمل و کردار قابل رشک و تحسین ہے کہ بابری مسجد معاملہ میں عدالت عظمی کے فیصلہ آنے کے بعد امن ویکجہتی کا عظیم مظاہرہ کیا ۔
ڈاکٹرعبید اللہ قاسمی نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالاتِ میں سب سے زیادہ پریشان حال طبقہ مدارس و مکاتب سے جڑے ہوئے علماء کرام و حفاظ کرام و مدرسین اور مسجدوں کے امام و موذن حضرات ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر رانچی چھوی رنجن کی ہدایت کے مطابق ضلع رانچی کے شہری اور دیہی علاقوں میں عوامی طور پر 11 برانڈ کے پان مصالحہ جات اور تمباکو نوشی اور کھلے طور پر سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ شہری علاقوں میں چھاپہ ماری کے لئے 13 ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ جس میں زونل آفیسر کو مجسٹریٹ کے طور پر لیا گیا ۔ ہر ٹیم کے ساتھ ایک میڈیکل آفیسر اور پولیس آفیسر کو شامل کیا گیا۔
رشمی دیسائی نے Las Vegas سے شیئر کی تصاویر، ہاٹ پنک ڈریس میں آئیں نظر
Pakistan: ہر ہفتے دلہن بن کر تیار ہوتی ہے یہ خاتون، 16سال سے چل رہا ہے عجیب و غریب سلسلہ!
سفید منی اسکرٹ میں Monalisa کا یہ اوتار کیا آپ نے دیکھا، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر