اترپردیش اسمبلی الیکشن 2022 میں اسدالدین اویسی کی پارٹی، آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (AIMIM) کی کارکردگی کو بالکل ناکام مانا جا رہا ہے۔ عوامی آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اے آئی ایم آئی ایم (AIMIM) کی صرف 4.51 لاکھ ووٹ حاصل کرسکی۔ مجلس اترپردیش میں 95 سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا، لیکن ایک بھی سیٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ بلکہ 94 سیٹوں پر اپنی ضمانت بھی نہیں بچا سکے۔
اترپردیش کے ضلع بلرام پور کے تلسی پور نگر پنچایت کے سابق چیئرمین اور موجودہ چیئرمین کہکشاں فیروز کے شوہر فیروز پپو کے قتل معاملے کا پولیس نے پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ہیمنت کٹیال نے آج پریس کانفرنس کرکے بہیمانہ قتل معاملے کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اترپردیش ضلع بلرام پور (Balrampur) کے سابق رکن پارلیمنٹ اور قدآور لیڈر رضوان ظہیر (Rizwan Zaheer) کی سال بعد دوبارہ سماجوادی پارٹی (Samajwadi Party) میں واپسی ہوئی ہے۔ رضوان ظہیر کے سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے سے ضلع کی سیاست میں نئی تبدیلی آئی ہے اور بڑی ہلچل بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
عامر خان اور کرن راو نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جس میں دونوں نے آپسی رضامندی سے طلاق (Aamir Khan Kiran Rao Divorce) کی بات کہی ہے۔ اپنے بیان میں دونوں نے بتایا ہے کہ الگ ہونے کا فیصلہ دونوں نے آپسی رضامندی سے طلاق لیا ہے۔
کولکاتا کے قریبی ہگلی کے رہائشی دیپک اور بهوانی سرکار اپنے بیٹے کی ناکام زندگی سے پریشان تھے اور اس صدمے سے نجات کے لئے دونوں نے خودکشی کرلی۔ سرکاری ملازم دیپک سرکار اور ان کی اہلیہ بھوانی سرکار ریٹائرڈ ہوچکے تھے ان کا بیٹا دبیندو سرکار اعلی تعلیم یافتہ تھا۔
ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سینٹر، نئی دہلی کے صدر مولانا محمد رحمانی مدنی نے عیدالاضحیٰ سے متعلق وضاحت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات انتہائی تشویشناک ہیں، ایسے حالات میں صلاۃ عیدالاضحیٰ کے لئے بھیڑ بھاڑ جمع کرنا قطعی مناسب نہیں ہے، اس وجہ سے انتظامیہ اپنے نمازیوں سے معذرت کرتی ہے۔
بلرام پور کے سابق رکن پارلیمنٹ رضوان ظہیر نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کو خط لکھ کر خصوصی توجہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے ضلع کے نوجوان آئی ای ایس افسرسبحان علی کی تلاش کرنے کی گزارش کی ہے۔
مرکز ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سینٹر کے صدر مولانا محمد رحمانی مدنی نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وبا کے پھیلنے کے گراف کی تیزی کے ان ایام میں ہمیں مزید صبر سے کام لینا چاہئے اور فی الحال مساجد کے بجائے گھروں ہی پر نمازوں کا اہتمام کرنا چاہئے۔
کورونا وائرس کے بحران کے سبب آج پورے ملک میں انتہائی سادگی کے ساتھ اور سوشل ڈیسٹنسنگ کا خیال رکتھے ہوئے عید الفطر منائی جا رہی ہے۔
بہار میں باہر سے آرہے مزدروں کے سبب کورونا مریضوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ روزانہ درجنوں ٹرینوں سے ہزاروں لوگ بہار آرہے ہیں، جس کے سبب کورونا وائرس کے خطرناک اثرات کو روک پانا حکومت کے لئے ایک چیلینج بنتا جارہا ہے۔
نماز جمعہ کو لےکرکل ہی بھوپال، اندور، اجین، گوالیار، جبل پوراوردوسرے شہروں کے شہر قاضی اور علمائے دین نے شریعت میں گجنائش کا حوالہ دیتے ہوئے اپیل کی تھی کہ مساجد میں بھیڑ جمع نہ کی جائے۔
کورونا وائرس (Coronavirus) کو لے کر نافذ لاک ڈاون کے باوجود نظام الدین علاقے میں ملک وبیرون ملک کے لوگوں کے جمع ہونے کے معاملہ پر دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔
دارالحکومت دہلی واقع حضرت نظام الدین علاقے کے تقریباً 200 لوگوں کوکئی اسپتالوں میں داخل کرایاگیا ہے۔ اس معاملےمیں کجریوال حکومت نےدہلی پولیس سےمرکز کےعہدیداران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنےکوکہا ہے۔
کانگریس لیڈرششی تھرور (Shashi Tharoor) نےکہا، 'جب راہل گاندھی نے استعفیٰ دیا تو انہوں نےخودواضح کردیا تھا کہ اب کوئی غیرگاندھی صدرہونا چاہئے اور ایسا ہوبھی سکتا ہے۔
Shaheen Bag Protest: ہندو سینا (Hindu Sena) نےشاہین باغ میں احتجاج کرنےکا اعلان کرنے کےبعد 29 فروری کو اسے واپس لےلیا تھا۔ اس کےبعد دہلی پولیس نےاتوارکواحتیاطاً دفعہ 144 نافذکردی۔
فلم پٹھان نے دوسرے دن بھی مچایا تہلکہ، کی جم کر کمائی! جانئے اب تک کا باکس آفس کلیکشن
کے ایل راہل نے شادی کے بعد شیئر کی اتھیا شیٹی کے ساتھ ایسی تصویر، جم کر ہوگئی وائرل
41 سال کی عمر میں اداکارہ شمع سکندر نے دکھایا اتنا بولڈ اوتار، فینس کے اڑگئے ہوش!