اترپردیش اسمبلی الیکشن 2022 میں اسدالدین اویسی کی پارٹی، آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (AIMIM) کی کارکردگی کو بالکل ناکام مانا جا رہا ہے۔ عوامی آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اے آئی ایم آئی ایم (AIMIM) کی صرف 4.51 لاکھ ووٹ حاصل کرسکی۔ مجلس اترپردیش میں 95 سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا، لیکن ایک بھی سیٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ بلکہ 94 سیٹوں پر اپنی ضمانت بھی نہیں بچا سکے۔
مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ بی جے پی ایک ایسی جماعت ہے جو مضبوطی کے ساتھ الیکشن لڑتی ہے۔ پھر عوام کا جو مینڈیٹ ہوتا ہے، اسے سرخم تسلیم کرلیتی ہے۔ انہوں نے راہل سی اے اے اور تین طلاق جیسے موضوعات کو قومی موضوع قرار دیا۔ ساتھ ہی کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر بھی تنقید کی۔
پاکستان کی جانب سے پونچھ میں فائر بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ پاکستان کی اس خلاف ورزی کا ہندوستانی فوج بہتر طریقے سے جواب دی گئی ہے۔ لوگ پوری طرح سے خوفزدہ بتائے جارہے ہیں کیونکہ چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں موجود تھے۔
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی کے عوام سےیہ اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی پارٹی کو ووٹ دیں، لیکن ووٹ ڈالنے ضرور جائیں۔ انہوں نے خاص طور پر خواتین سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔
نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات 2020 کے لئے دہلی کے عوام میں دوپہرتک بہت زیادہ دلچسپی نہیں نظر آئی ہے۔ حالانکہ انتظامیہ کی جانب سے پوری دہلی میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ دہلی کے اوکھلا اسمبلی حلقہ اور مختلف علاقوں میں بھی اب لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ آج پارلیمنٹ میں رام مندر ٹرسٹ کا اعلان کردیا ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے ٹرسٹ کے اعلان کے وقت پر سوال اٹھایا جارہا ہے۔
نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات 2020 شاہین باغ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں جاری شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری احتجاج کے ارد گرد گھومتا ہوا نظر آرہا ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے شاہین باغ پر ہی بیانات آرہے ہیں۔ اس طرح سے دہلی کے مسائل اور دیگر موضوعات پر بات نہیں ہورہی ہے۔ اس سے متعلق خصوصی رپورٹ دیکھیں۔
ملک کے مختلف شہروں میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی پر احتجاج جاری ہے۔ وزرارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے این آرسی کو لے کر ملک گیر سطح پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ وزیر مملک برائے داخلہ امور نے آج پارلیمنٹ میں ایک تحریری جواب میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ حکومت ابھی این آرسی کو نہیں نافذ کر رہی ہے۔
دہلی اسمبلی انتخابات 2020 کے پیش نظر پیر کے روز تینوں سیاسی جماعتوں (عام آدمی پارٹی، بی جے پی اور کانگریس) کے لیڈروں کی طرف جم کر انتخابی تشہیر کی گئی۔ اسی ضمن میں وزیراعظم نریندر مودی نے بھی انتخابی جلسے کو خطاب کیا۔ وہیں دوسری طرف عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے لیڈروں میں لفظی جنگ بھی جاری رہی۔ جبکہ کانگریس نے دونوں پارٹیوں پر تنقید کی۔
نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات 2020 کے قریب آتے آتے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہونے والے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور شاہین باغ کے احتجاج کے ارد گرد ہی مرکوز ہوتی نظر آرہی ہے۔ پارلیمنٹ سے لے کر سڑک تک اور ریلی سے لے کر دہلی کی گلیوں تک شاہین باغ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے احتجاج کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔
نئی دہلی: کانگریس پارٹی حکومت کو گھیرنے کی تیاریوں میں نظر آرہی ہے۔ اس لئے بجٹ اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے۔ کانگریس پارٹی نے ایک اہم میٹنگ طلب کی ہے، جس میں سینئر لیڈروں کی شرکت ہوگی۔ کانگریس اس میں حکومت کو گھیرنے کے لئے تمام امور پر تبادلہ خیال کرے گی۔
سی اے اے مخالف احتجاج کے دوران ممتا بنرجی حکومت نے مغربی بنگال اسمبلی میں منظور کی قرار داد منظور کی گئی ہے۔مغربی بنگال چوتھی ریاست ہے، جس نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف قرار داد منظور کی ہے۔ اس سے قبل کیرل، پنجاب و راجستھان اسمبلی میں یہ قرار داد منظور کی گئی ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں جشن یوم جمہوریہ کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر کئی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر وائس چانسلر کے خطاب کے دوران ہنگامہ کرنے والے طلباء کو پراکٹر نے پکڑ کے پولیس کے حوالے کردیا ہے، جس سے طلباء ناراض ہیں اور انہوں نے پراکٹر آفسکا گھیراؤ کرلیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک گرفتار کئے گئے چاروں طلبہ کو رہا نہیں کیا گیا ہے۔
اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نےکہا کہ دہلی کی ترقی میں عام آدمی پارٹی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ وہ ہر ترقیاتی پروجیکٹ کو روک کرکے جس طرح سے سیاست کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ کے ذریعہ غیر ضروری طور پر دھرنے پر بیٹھنے سے حیران ہیں۔
PICS: اداکارہ مہما گپتا نے شیئر کردی اتنی زیادہ بولڈ تصویریں، انٹرنیٹ پر مچ گیا تہلکہ!
شوہر نک جونس اور بیٹی کے ساتھ پول میں بولڈ اوتار میں مستی کرتی نظر آئیں پرینکا چوپڑا
وجے دیورکونڈا کیلئے آفت بنیں Ananya Panday کی کیوٹنیس پر فینس نے لٹایا پیار: تصویریں وائر