Pallavi Barnwal is an intimacy coach, TEDx speaker, author-columnist, and founder of Get Intimacy, a pleasure positive platform, sparking liberated, informed discussions, and stories on sexuality
حقیقت یہ ہے کہ ہمارے والدین اور اساتذہ بڑھتی عمر کے ساتھ جنسی تعلقات (سیکس) کے بارے میں ہمیں زیادہ وسیع پیمانے پر تعلیم دینے میں ناکام رہے ہیں اور ہم میں سے بیشتر اس کے بارے میں پورن یابالغوں کے لئے بنی فلموں سے ہی جانتے ہیں۔ حالانکہ یہ فلمیں صحیح اور قابل اعتماد معلومات کا ذریعہ بالکل بھی نہیں ہیں۔
آپ کو اپنی خوداعمتادی بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ یہ باہر سے نہیں آتا ہے ، اس کو آپ کو خود اپنے اندر پیدا کرنا ہوگا ۔ آپ کو اپنے جسم کے بارے میں خوداعتمادی پیدا کرنی ہوگی ۔
والدین کی شکل میں آپ بچوں کے ساتھ ایسی باتیں کرنے میں بے چین محسوس کرتے ہیں، جن پر بات کرنا ممنوع سمجھا جاتا ہے۔ یاد رکھئے کہ آپ کے بچے کو آپ سے ان موضوعات کے بارے میں صحیح، صحتمند اور مثبت جانکاری ملنا ضروری ہے نہ کہ کسی اور سے جو اسے گمراہ کر سکتا ہے اور غلط جانکاری دے سکتا ہے۔
ممی اور پاپا دونوں کے پاس ایک ایک بیج ہے۔ پاپا کا بیج ممی کے جسم میں چلا جاتا ہے اور وہ ممی کے بیج سے مل جاتا ہے، جو پہلے سے ممی کے جسم میں ہوتا ہی ہے۔
سات سال کے میرے بیٹے نے مجھ سے سینیٹری نیپکن کے اشتہار کے بارے میں پوچھا۔ میری سمجھ میں نہیں آیا کہ کیا کہوں ، لیکن میں نے کہا کہ جب کوئی لڑکی پیشاب کرنے کے لئے بیت الخلا جاتی ہے تو اس وقت وہ نیپکن کا استعمال کرتی ہے۔ تب سے وہ سینیٹری نیپکن کو ’ماما ڈائیپر’ بولنے لگا۔ مجھے برا لگتا ہے، لیکن میں نے اسے غلط جانکاری دی’۔
زندگی میں ہمیں وہ ساری چیزیں نہیں ملتی ہیں، جو ہم چاہتے ہیں۔ ہمیں ان باتوں کا بھرپور لطف اٹھانا چاہئے، جو ہمارے پاس ہے۔ کئی بار زندگی میں ہمیں ایڈجسمنٹ (adjustment) بناکر چلنا ہوتا ہے، خاص طور پر تب جب ہم جو چاہتے ہیں، اس میں کسی دیگر شخص کی بھی حصہ داری ہوتی ہے۔
سیکس کے بارے میں بچوں کے سوال سے ہندوستانی ماں - باپ (والدین) تناو میں آجاتے ہیں۔ میں آپ کو ایک چھوٹی سی خفیہ بات بتاتی ہوں۔ اپنے بچوں کے ساتھ سیکس کے بارے میں بات کرنے سے تکلیف اس لئے ہوتی ہے کیونکہ ایک بالغ کے طور پر ہمیں یہ بتایا گیا کہ سیکس سے متعلق سرگرمیاں بھونڈے اور فحش ہوتے ہیں۔
ہم تمام مردو خواتین سیکس کے عمل سے پہلی بارگزر چکے ہیں۔ ہم سبھی کو اس پہلےموقع کو لے کر تشویش ہوتی ہے۔ سیکس کا کوئی صحیح اور غلط طریقہ نہیں ہوتا ہے۔ اگر آپ دو بچوں کو جنگل میں چھوڑ دیں گے تو جب وہ جنسی طور پر بالغ ہوں گے تو وہ ایک دوسرے کو لطف دینے کا راستہ تلاش لیں گے۔
الگ الگ لوگوں میں عضو تناسل کا رنگ مختلف ہوتا ہے اور ہندوستانیوں کے عضو تناسل کالے ہوتے ہیں۔ یہ پوری طرح سے جینیاتی معاملے ہیں۔ اس سے کوئی مطلب نہیں ہے کہ آپ کا باقی جسم گورا ہے یا کالا، بیشتر ہندوستانیوں کے عضو تناسل کے رنگ عموماً کالے ہوتے ہیں۔ اس کے لئے شرم محسوس کرنے جیسی کوئی بات نہیں ہے۔
آج کے نوجوان جن سے پیار کرتے ہیں، ان کے ساتھ شادی سے پہلے جنسی تعلقات بناتے ہیں۔ ہندوستانی معاشرے میں یہ ممنوع کیوں ہے؟ میں مانتا ہوں کہ اگر کوئی شخص جنسی تعلقات کے نتائج کی ذمہ داری اٹھانے کے لئے تیار ہے تو دوسروں کو اس بات سے کیا مطلب ہے، اگر وہ جنسی تعلقات بناتے ہیں۔
لڑکوں کے جوان ہونے کے دوران ان میں آنے والی جسمانی اور دیگر تبدیلیوں کو لے کر جانکاری کی کافی کمی ہے۔ لوگوں کو نہیں معلوم ہے کہ اس کے علامات کیا ہیں اور اس کے اثرات کیا ہوتے ہیں۔ لڑکوں میں بچے سے جوان ہونے کا عمل ہی پیوبرٹی (بلوغت) ہے۔ ویسے لڑکوں میں بھی جسمانی تبدیلیوں کے عمل وہی ہیں جو لڑکیوں میں ہوتی ہے، لیکن الگ الگ لڑکوں میں اس کی شدت الگ الگ ہوسکتی ہے۔
جنسی فینٹیسی کی جہاں تک بات ہے، انسان کا دماغ بہت ہی مشکل اور بہترین طریقے سے برتاو کرتا ہے۔ حقیقی زندگی میں ہم سماجی اصولوں، شادی شدہ مشکلات اور اپنی ذمہ داریوں سے بندھے ہوتے ہیں، لیکن اپنی خیالی دنیا کے آزاد دنیا میں ہم ان باتوں کو نظر انداز کر سکتے ہیں، جس پر ہمارے لئے روک لگائی گئی ہے اور ہم ایسے جوش وخروش کی آزادی کا لطف لے سکتے ہیں۔
پہلی بات تو یہ کہ شادی شدہ ہونے کے بعد بھی مشت زنی کرنا برا نہیں ہے۔ اپنے مکمل جنسی سکون کی جوابدہی کسی ایک شخص پر ڈالنا مناسب نہیں ہے۔ ایسے وقت آئیں گے جب آپ میں سے کوئی ایک سیکس کرنے کے موڈ میں نہیں ہے یا مصروف ہے یا اس بات کو لے کر کوئی فینٹسی ہے کہ آپ کی پارٹنر آپ کو مطمئن نہیں کر پا رہی ہے۔ ایسی صورت میں مشت زنی کسی ریلیشن شپ کے لئے کافی صحت مند ہو سکتی ہے۔
اپنے پارٹنر کے سامنے ماسٹربیٹ کرنا یا تو فحاشی ہوگا یہ پھر بہت ہی زیادہ ہاٹ اور یہ اس بات پر منحصر کرے گا کہ آپ کا پارٹنر اس کو کس طور پرلیتا ہے ۔
ایکسائیٹیڈ ہونے کے دو پہلو ہیں۔ جسمانی اور ذہنی۔ جسمانی محرک میں عضو تناسل متحرک ہوجاتا ہے اور خون کی گردش ہونے کی وجہ سے اس کا سائز بڑا ہو جاتا ہے جبکہ اندام نہانی نم ہو جاتی ہے، دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے، چھاتی سخت ہوجاتی ہے اور اسی طرح کی دوسری تبدیلیاں آتی ہیں۔
انگلینڈ نے سری لنکا سے جیتا ٹسٹ سیریز، 107 سال بعد انجام دیا یہ کارنامہ
حاملہ کرینہ کپور خان کے اس بولڈ اوتار نے مچا ڈالا ہنگامہ، بیبی بمپ کی بیحد ہی ہاٹ تصویریں
حاملہ کرینہ کپور نے بے بی بمپ فلانٹ کرتے ہوئے کیا ایسا کام ، تصویر دیکھ کر فینس رہ گئے دنگ