کرناٹک بند کے موقع پر بنگلورو میں نکالی گئی احتجاجی ریلی ایک بڑی تحریک کا منظر پیش کررہی تھی۔ شہر کے ٹاون ہال سے فریڈم پارک تک برآمد کی گئی احتجاجی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے خلاف نعرے لگائے۔ جے جوان جےکسان کے نعروں کی گونج اس ریلی میں سنائی دی۔
سادہ اکثریت پر قائم یدی یورپا کی قیادت والی بی جے پی حکومت کیلئے اب 6 ماہ تک کوئی خطرہ نہیں۔ صوتی ووٹ کے ذریعہ وزیر اعلی نے اسمبلی کا بھروسہ حاصل کیا ۔
11 اگست کی رات بنگلورو کے ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی علاقوں میں پیش آئے تشدد کے معاملہ کی اب نیشنل Investigation ایجنسی جانچ کررہی ہے۔ این آئی اے کی ٹیم نے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔
کرناٹک میں ایک بار پھر مبینہ وقف گھوٹالہ پر بحث شروع ہوئی ہے۔ 8 سال کے طویل انتظار کے بعد کرناٹک کی اسمبلی میں انور مانپاڈی کی رپورٹ پیش ہوئی ہے۔ ریاست کے نائب وزیر اعلی لکشمن سودھی نے 23 ستمبر 2020 کو اس رپورٹ کو اسمبلی میں پیش کیا ہے۔
طویل عرصے کے بعد بنگلورو کی دکنی زبان میں ایک اور فلم بنائی جارہی ہے۔ مقامی فنکاروں کی کوشش سے منظر عام پر آنے والی اس فلم کا نام "بنگلور لشکر" ہے۔ فلم کے پروڈیوسر اشفاق احمد صدیقی نے کہا کہ یہ ایک مزاحیہ فلم ہے، بنگلورو کی دکنی زبان اور تہذیب کو نمایاں کرنا اس فلم کا مقصد ہے۔
کرناٹک اسمبلی کے مانسون اجلاس پر کورونا وبا کا اثر نمایاں طور پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کل 224 ارکان پر مشتمل قانون ساز اسمبلی میں اجلاس کے پہلے دن 115 ایم ایل ایز غیر حاضر رہے۔ حکمراں سیاسی جماعت بی جے پی کے 65، کانگریس کے 40 اور جے ڈی ایس کے 10 ارکان اسمبلی اجلاس سے غیر حاضر رہے۔
صدائے اتحاد تنظیم کے بانی رکن مجاہد علی بابا نے کہا کہ اجلاس کے اختتام پر نئے صدر کے نام کا اعلان کیا گیا ، تمام مسلکوں کے نمائندوں کی تائید کے ساتھ اتفاق رائے سے ریاست کے معروف عالم دین جامعہ مسیح العلوم کے بانی و مہتمم مولانا شعیب اللہ خان مفتاحی کو صدائے اتحاد کا صدر منتخب کیا گیا ۔
دارالعلوم شاہ ولی اللہ کے مہتمم مولانا زین العابدین سے خاص بات چیت کی۔ مولانا زین العابدین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فلم اداکارہ سنجنا گلرانی کو 9 اکتوبر 2018 کو محکمہ شرعیہ صوبہ کرناٹک کی جانب سے قبول اسلام کا تصدیق نامہ فراہم کیا گیا ہے۔
کورونا وبا کی وجہ سے انتخابات کا اعلان نہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے بی بی ایم پی کیلئے ایڈمنسٹریٹر نامزد کیا ہے، لیکن اب بی بی ایم پی وارڈوں کے ریزرویشن کی نئی فہرست کے منظر عام پر آنے کے بعد انتخابات کی تیاریاں اور انتخابی سیاست بھی شروع ہوچکی ہے۔
وزیر اعلی یدی یورپا کے دہلی دورہ کا ایک اہم مقصد ریاست کی کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کے سلسلے میں پارٹی ہائی کمان سے منظوری حاصل کرنا ہے ۔ وزیر اعلی کے ساتھ ان کے فرزند راگھویندر بھی دہلی کے دورے پر آئے ہوئے ہیں ۔
کورونا مریضوں کیلئے بنگلورو میں قائم کئے گئے ملک کے سب سے بڑے کووڈ کیئر سینٹر کو اب بند کردیا گیا ہے۔ 27 جولائی 2020 کو شروع کئے گئے اس سینٹر کو محض 50 دنوں کے اندر یعنی 15 ستمبر 2020 کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔
ریاست کرناٹک کے امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی کی صدارت میں امارت شرعیہ کرناٹک ، جمعیت علماء ہند ، اہل سنت و الجماعت ، جماعت اسلامی ہند ، جمعیت اہل حدیث ، کرناٹک مسلم متحدہ محاذ ، ملی کونسل کے نمائندوں نے وزیر اعلی سے ملاقات کرتے ہوئے اہم مسائل پر گفتگو کی۔
کرناٹک میں ان دنوں بڑے پیمانے پر محکمہ پولیس میں بھرتیاں ہورہی ہیں۔ پولیس کے اعلی عہدوں سمیت مختلف زمروں کی اسامیوں کیلئے تقریباً 22 ہزار امیدواروں کی تقرری عمل میں لائی جارہی ہے۔ فزیکل ٹسٹ، تحریری امتحانات اور انٹرویوز کے ذریعہ امیدواروں کی بھرتیاں ہونے والی ہیں۔
بی بی ایم پی نے تکنیکی وجہ بتاکر نائب وزیر اعلی کے ہاتھوں دیا گیا ایوارڈ واپس لینے کا فیصلہ لے لیا اور ایوارڈ یافتگان کی فہرست سے ڈاکٹر طحہ متین اور مرسی اینجلس کا نام ہٹایا گیا۔
Bangalore Violence : گرفتار افراد کے زیادہ تر والدین اور رشتہ دار تعلیمی اور معاشی طور پر کافی پسماندہ ہیں ۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے بنگلورو میں حال ہی میں قائم مسلم اور برادران وطن کے وکلاء کی تنظیم سیکولر ایڈوکیٹس فرنٹ متاثرین کی قانونی مدد کیلئے آگے آئی ہے ۔
PICS: ملائیکہ اروڑہ سمیت یہ سلیبریٹیز گھر سے باہر کچھ اس انداز میں آئے نظر، دیکھئے تصاویر
PICS: مونی رائے نے بلیک کٹ آوٹ ڈریس میں ڈھایا قہر، بولڈنیس دیکھ فینس نے کہہ ڈالی یہ بات
پھر کھیتوں میں پہنچی اداکارہ اننیا پانڈے، وجے دیورکونڈا کے ساتھ 'DDLJ' اسٹائل میں دئے پوز