کہا جارہا ہے کہ پولیس کانسٹیبل ثناء اللہ نے پاورآف پاکستان کے عنوان کے تحت فیس بک میں موجود متنازعہ پیام کوسوشل میڈیا میں لائک اور شیئرکیا ہے۔ اس کے بعد داونگیرے ضلع کے ایس پی ہنومنت رائے نے فوری طور پر کارروائی کی ہے۔
کرناٹک مسلم متحدہ محاذ کے تحت علمائے کرام اور ملی تنظیموں کے نمائندوں نے حال ہی میں ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی میں موجود متاثرین کے گھروں کا دورہ کیا۔ اس کے چند دنوں بعد معروف عالم دین مولانا سید محمد تنویر پیراں ہاشمی کی سرپرستی میں جماعت اہل سنت، کرناٹک کے وفد نے متاثرین کے گھروں کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔
چامراج پیٹ کے ایم ایل اے ضمیر احمد خان نے اپنے اسمبلی حلقہ میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تدفین کیلئے رضاکاروں کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔ یہ ٹیم کورونا کی لاشوں کو ان کے مذہب کےمطابق تدفین یا آخری رسومات انجام دینےکی خدمت کر رہی ہے۔ اس ٹیم نے اب تک 300 سے زائد کورونا کی لاشوں کی تدفین کی ہے۔
کرناٹک اردو اکیڈمی کی رجسٹرار عائشہ فردوس نےکہا کہ مالی اعانت کی فراہمی کیلئے عرضیاں طلب کی گئی ہیں۔ عائشہ فردوس نے اپیل کی ہےکہ اردو زبان وادب سے وابستہ شعراء، ادباء، صحافی اور فنکار 30 اگست سے قبل عرضیاں جمع کریں۔
محکمہ اقلیتی بہبود، حج اور وقف کے سکریٹری اے بی ابراہیم کی دستخط کے ساتھ یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ بنگلورو میں انجمن امامیہ کے صدر میر علی رضا نجفی نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے گائڈ لائنس پر عمل کرتے ہوئے محرم کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عاشور خانوں میں سماجی فاصلے کے تحت عزاداری اور مجلسوں کا انعقاد عمل میں آئے گا۔
کرناٹک کے بنگلورو تشدد معاملہ کی جانچ میں اب نیا موڑ آیا ہے۔ سینڑل کرائم برانچ (CCB) پولیس نے ایک اور اہم ملزم ارون راج کو گرفتار کرلیا ہے۔ تشدد برپا کرنے والوں کے ساتھ ارون راج مسلسل رابطہ میں تھا۔ اس سلسلے میں پولیس کو ٹھوس ثبوت حاصل ہوئے ہیں۔
11 اگست کی رات بنگلورو کے ڈی جے ہلی اور کے جے ہلی علاقوں میں پیش آئے تشدد کے واقعہ پر آج اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی۔ وزیر اعلی کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں ریاست کے وزیر داخلہ بسوراج بمئی، چیف سکریٹری، ایڈوکیٹ جنرل اور محکمہ داخلہ کے اعلی افسران موجود تھے۔
وزیر اعلی یدی یورپا نے ترنگا لہرایا اور ریاست کے عوام سے خطاب کیا ۔ وزیر اعلی نے کورونا کی وبا، بارش اور سیلاب سے ہوئی تباہی ، ریاست کو درپیش چند دیگر مسائل کا اپنے خطاب میں تذکرہ کیا ۔
Bengaluru Violence : تشدد میں خاکستر ہوئے ایم ایل اے کے گھر کا علما کرام نے دورہ کیا ۔ علما کی پیشکش پر ایم ایل اے اکھنڈ سرینواس مورتی کافی جذباتی ہوئے۔ صرف دعا کرنے کی درخواست کی .
Bengaluru Violence : بنگلورو میں 11 اگست کی رات پیش آئے تشدد کے واقعات کے بعد شہر کے ڈی جے ہلی ، کے جی ہلی اور کاول بیسندرا علاقوں میں حالات پوری طرح قابو میں آچکے ہیں ۔ احتیاطی طور پر ان علاقوں میں حفاظتی انتظامات مزید پختہ کردئے گئے ہیں ۔ یہاں 15 اگست تک دفعہ 144 نافذ رہے گی ۔
اشتعال انگیز پوسٹ جاری کرنے والا ملزم نوین کانگریس کے مقامی ایم ایل اے اکھنڈا شری نواس مورتی کا رشتہ دار بتایا جارہا ہے۔
کورونا کی تیزی سے پھیل رہی وبا کو دیکھتے ہوئے کرناٹک ریاستی وقف بورڈ نے کووڈ 19 کے 4 اسپتال قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ 19 اگست کو ہونے والی وقف بورڈ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں منظوری حاصل کرلی جائےگی۔
دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں اردو میڈیم کے 21022 طلبہ نے حصہ لیا تھا ۔ ان میں 12752 طلبہ یعنی فیصد کے لحاظ سے 60.66 طلبہ کامیاب ہوئے ہیں ۔
جنوبی ہند کی ریاست تمل ناڈو میں اردو بولنے والوں کی قابل لحاظ آبادی موجود ہے۔ ریاست کے کئی تعلیمی اداروں میں اردو پڑھائی جاتی ہے۔ چنئی، وانمباڑی اور دیگر شہروں میں اردو ادیبوں، شاعروں، فنکاروں کی خاصی تعداد موجود ہے۔
نئی گائیڈ لائنس میں لاشوں کی بے حرمتی کو روکنے کیلئے حکومت نے خاص توجہ دی ہے۔ نئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اسپتال والے باعزت طریقہ سے لاش کو ان کے لواحقین کے حوالے کریں ۔
بیٹیSara Ali Khan کے ساتھ جب ابا سیف علی خان نے فلم کرنے سے کردیا انکار، جانئے وجہ
Bhumi Pednekar کی تصویروں پر ہماقریشی نے کیا ایسا کمینٹ، بن گیا سرخیاں
کرن جوہر کے شو میں ارجن کپور کے ساتھ پہنچیں Sonam Kapoor نے حمل کو بتایا بیحد مشکل