اسلامی بیت المال کے صدر مختار احمد نے کہا کہ اب تک ایک ہزار لڑکیاں اس ادارے سے فارغ ہوچکی ہیں ۔ کئی لڑکیوں کو نجی کمپنیوں میں ملازمت مل چکی ہے تو کئی لڑکیاں کپڑوں کی سلائی کے ذریعہ گھر بیٹھے روزی روٹی کما رہی ہیں۔
حلال سرمایہ کاری کے نام پر ہوئے آئی ایم اے گھوٹالہ سے متاثر ہوئے ہزاروں خاندانوں کو تھوڑی بہت راحت ملنے کی امید پیدا ہوئی ہے ۔ اس گھوٹالے سے متاثر ہوئے ڈیپازیٹروں کی مدد کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے بنائی گئی کامپٹنٹ اتھارٹی نے کلیم فارمز بھرتی کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا ہے ۔
متاثرہ خاندانوں کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے جمعیت علماء ہند نے دوسری مرتبہ ملزمین کے رشتہ داروں میں راشن کٹس تقسیم کئے۔ بنگلورو کے این اے ایس فنکشن ہال میں 150 متاثرہ خاندانوں میں ایک ماہ پر مشتمل راشن کے کٹس تقسیم کئے گئے۔
بنگلورو میں KMDC کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں کرناٹک اقلیتی کمیشن کے چیرمین عبدالعظیم کے ہاتھوں اس نئی اسکیم کا افتتاح عمل میں آیا۔ کرناٹک اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن کے صدر مختار حسین پٹھان نے کہا کہ آج سے یعنی 11 نومبر 2020 سے اس اسکیم کیلئے آن لائن درخواستیں دی جا سکتی ہیں۔
بنگلورو کے چامراج پیٹ علاقے میں ٹیپو سلطان سمر پیالیس کے قریب کل ہند جمعیت الصو فیا والمشائخ، ٹیپو سلطان دلت سنگھرش سمیتی اور دیگر تنظیموں کے نمائندوں نے مل کر ہر سال کی طرح اس بار بھی ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کا اہتمام کیا۔
حزب اختلاف کانگریس اور جے ڈی ایس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بنگلورو کے آر آر نگر اسمبلی حلقہ میں کانگریس کے باغی ایم ایل اے منی رتنا نے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑتے ہوئے ایک بار پھر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ سرا اسمبلی حلقہ میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو ملی۔ آخر کار بی جے پی کے امیدوار ڈاکٹر بی ایم راجیش گوڈا نے 12949 ووٹوں سے کانگریس کے سینئر لیڈر ٹی بی جئے چندرا کو شکست دی ہے۔
بنگلورو کے معروف سماجی کارکن، مختلف ملی اور سنی تنظیموں سے وابستہ اللہ بخش آمری کے گھر میں ایک بار پھر شادی خانہ آبادی کی خوشیاں در آئی ہیں۔ 16 نومبر 2020 کو طئے شدہ اپنے تیسرے فرزند ارجمند کی شادی کیلئے اللہ بخش آمری نے ایک بار پھر منفرد انداز میں رقعہ شائع کیا ہے۔ شادی کے اس رقعہ کو انہوں نے گلدستہ عقیدت کا نام دیا ہے اور جس کسی کہ پاس یہ گلدستہ عقیدت پہونچتا ہے تو وہ اسے اپنی آنکھوں سے، اپنے سینے سے لگائے بغیر نہیں رہتے۔ کیونکہ یہ رقعہ محض ایک دعوت نامہ نہیں ہے بلکہ دینی معلومات کا تحفہ ہے۔
فرانس میں گستاخانہ کارٹون کی نمائش کے بعد پوری دنیا میں پیدا ہوئے حالات کے پیش نظر یہ اہم اجلاس منعقد کیا گیا ۔ نہ صرف فرانس بلکہ کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں بھی سوشل میڈیا میں گستاخانہ کارٹون کے خلاف مسلم نوجوانوں کے ردعمل کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔
خاص بات یہ ہے کہ فلم کتلے کاڈو میں موجود کل 20 فنکاروں میں 6 مسلم اداکار شامل ہیں ۔ پہلی مرتبہ کسی کنڑ فلم میں مسلم اداکاروں کی اتنی بڑی تعداد دکھائی دے رہی ہے ۔
ملی تنظیموں کے ذمہ دار ہر دن صبح سویرے شہر کے ایک ایک علاقے میں پہنچ کر صفائی ملازمین کو ایک جگہ جمع کررہے ہیں ۔ ان میں مٹھائی اور بریڈ کے پاکیٹ تقسیم کررہے ہیں ۔
سوشل میڈیا میں مسجدوں میں لاوڈ اسپیکر کی پابندی کے سلسلے میں محکمہ پولیس کا ایک مکتوب گردش کررہا ہے۔ اس سلسلے کرناٹک ریاستی پولیس نے تحریری طور پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے کوئی بھی احکامات محکمہ پولیس کی جانب سے جاری نہیں ہوئے ہیں۔
کرناٹک کے نمائندہ علمائے کرام نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے پورے عالم میں خاص طور پر مغربی دنیا میں مسلسل رہبر انسانیت پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی پاکیزہ شبیہ کو بگاڑنے اور آپ کی توہین کرتے ہوئے مسلمانوں کو مشتعل کرنے، مسلمانوں کو بھڑکانے کی ناپاک و ناکام کوششیں جاری ہیں۔
سرا اسمبلی حلقہ میں 82.31 فیصد پولنگ درج ہوئی جو گزشتہ اسمبلی انتخابات سے زیادہ ہے۔ دوسری جانب بنگلورو کے آر آر نگر (راج راجیشوری نگر) میں ووٹروں کا رد عمل مایوس کن رہا۔ آر آر نگر میں صرف 45.24 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے ۔
ایک شجر محبت کا ایسا لگایا جائے، جس کا ہمسائے کے آنگن میں بھی سایہ جائے۔ ایسی ہی ایک خوبصورت کوشش شہر گلستان بنگلورو میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ یہاں میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم مناتے ہوئے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
سی اے اے مخالف احتجاج کے دوران کرناٹک کے شاہین تعلیمی ادارہ کے خلاف ملک سے بغاوت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ یہ ادارہ کافی سرخیوں میں تھا۔
چتیشور پجارا اب وراٹ کوہلی اور بابر اعظم کے برابر پہنچے، جلد دودنوں کو چھوڑ سکتے ہیں پیچھے
عامر خان کی بیٹی ایرا خان ایسے کر رہی ہیں ’ڈپریشن‘ کا سامنا، لمبے نوٹ میں کیا انکشاف
KL Rahul کے آنےسے ویسٹ انڈیز میں زبردست کارکردگی پیش کرنے والے نوجوان کو دینی ہوگی قربانی