ریاستی حکومت نے بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے کے ارکان کی تعداد 198 سے بڑھا کر 243 کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وارڈوں کی از سر نو تشکیل کیلئے کمیٹی قائم کی ہے۔ مسلم تنظیموں نے کہا ہے کہ اس پورے ایکسرسائز میں سماجی انصاف کو برقرار رکھا جائے۔
Bangalore Violence : بنگلورو میں پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کے بعد پیش آئے تشدد کے واقعہ میں تقریبا 430 افراد کی گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں ۔ ان میں 300 سے زائد نوجوانوں کے خلاف UAPA کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔
کرناٹک میں آخرکار وزیر اعلی یدی یورپا نے کابینہ کے وزیر سری راملو سے وزارت صحت کا قلمدان چھین لیا ہے۔ سری راملو کی جگہ ڈاکٹر سدھاکر ریاست کے نئے وزیرِ صحت ہوں گے۔ وزیر اعلی نے سری راملو کو سماجی بہبود کا قلمدان سنوپتے ہوئے کابینہ کے چند قلمدانوں میں رد و بدل کیا ہے۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی احادیث کو پیش کرنے والی اہم ترین کتاب "بخاری شریف" کا درس اب آپ اپنے موبائل فون پر پڑھ سکتے ہیں، سن سکتے ہیں۔ جی ہاں، ملک کے آئی ٹی شہر بنگلورو میں الحکمہ کے نام سے "بخاری درس ایپ" اور سافٹ وئیر کا اجراء عمل میں آیا ہے۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی سنتوں کو بیان کرنے والی کتاب بخاری شریف کا درس اب آپ اپنے موبائل فون کے ذریعہ سن سکتے ہیں۔ جی ہاں ملک کے آئی ٹی شہر بنگلورو میں الحکمہ کے نام سے "بخاری درس ایپ" اور سافٹ وئیر کا اجراء عمل میں آیا ہے۔ دارالعلوم سبیل الرشاد منعقد تقریب میں کرناٹک کے امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی نے اس ایپ کا اجراء کیا۔
ملک کے آئی ٹی شہر بنگلورو میں این آئی اے نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔ 7 اکتوبر 2020 کو این آئی اے نے 40 سالہ احمد عبدالقادر اور 33 سالہ عرفان ناصر کو گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں ملزمین پر سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
ہر سال کی طرح اس بار بھی شیعہ مسلمانوں نے چہلم منایا۔ اس چہلم پاک کو عربی زبان میں اربعین کہتے ہیں۔ اس موقع پر بنگلورو کی مسجد عسکری میں مجلس و ماتم کا انعقاد عمل میں آیا۔ کورونا وبا کے پیش نظر حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے گائڈ لائنس کا خیال رکھتے ہوئے صرف مجالس منعقد ہوئیں۔ جلوس برآمد نہیں ہوا۔
وزیر اعلی یدی یورپا نے تحریری بیان جاری کرتے ہوئے جرمانہ کی رقم میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ شہری علاقوں میں چہروں پر کپڑا یا ماسک نہ پہننے والوں پر 1000 روپئے کے بجائے اب 250 روپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جبکہ دیہی علاقوں میں 500 روپئے کے بجائے 100 روپئے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ہبلی میں قائم ہوئے سنی دارالقضاء اور شرعی کونسل کا بنیادی مقصد مسلمانوں کے نجی مسائل کو حل کرنا، شرعی طور پر رہنمائی فراہم کرنا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ شرعی قوانین کے متعلق بیداری پیدا کرنا ہے ۔
آمدنی سے زیادہ اثاثہ جات رکھنے اور ملک کے سب سے بڑے شمسی توانائی پلانٹ کی منظوری کیلئے موٹی رقم بطور رشوت لینے کے الزامات سامنے آنے کے بعد ڈی کے بھائیوں کے خلاف سی بی آئی نے یہ کارروائی کی ہے۔ ریاستی حکومت نے اس پورے معاملے کی جانچ سی بی آئی کے حوالے کی تھی۔ حالانکہ سی بی آئی جانچ پر روک کے سلسلے میں ڈی کے بھائیوں نے کرناٹک ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔
ملک میں پہلی مرتبہ اپنی نوعیت کا منفرد ادارہ "وقف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ" کا ریاست کرناٹک میں قیام عمل میں آیا ہے ۔ ریاستی حکومت نے 30 ستمبر 2020 کو حکم نامہ جاری کرتے ہوئے اس ادارے کو تشکیل دیا ہے ۔ سینئر افسر اشرف الحسن کو اس انسٹی ٹیوٹ کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
بنگلورو سے تقریبا 60 کیلومیٹر کی دوری پر تمل ناڈو میں موجود اپنے آبائی مقام "اتھی مگم" میں زراعت کرتے ہوئے آرہے ہیں۔ زراعت اور تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی کا ایک حصہ سماجی اور فلاحی کاموں پر خرچ کرنا انکی زندگی کا مقصد بن چکا ہے۔ اپنے گاؤں والوں کی مدد کیلئے انہوں نے پہلے ایک اسپتال قائم کیا۔ اب مفت دوائیاں تقسیم کرنے کیلئے فارمیسی شروع کی ہے۔
بنگلورو کے معروف اوقافی ادارے حضرت حمید شاہ کامپلیکس کے اردو ہال میں آر ایس ایس کی شاخ مسلم راشٹریہ منچ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں آر ایس ایس کے نظریات، مقاصد اور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے تئیں آر ایس ایس اور مسلم راشٹریہ منچ کے موقف پر روشنی ڈالی گئی۔
کرناٹک میں کورونا کی وبا پر قابو پانے کیلئے ریاستی حکومت نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے عوامی مقامات میں سماجی فاصلے برقرار نہ رکھنے والوں اور ماسک نہ پہننے والوں کے لئے سخت قوانین کا نظم کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے ماسک نہ پہننے والوں پر عائد کئے جا رہے جرمانے کی رقم میں 5 گنا اضافہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
جماعت اہل سنت کرناٹک نے ائمہ کرام اور موذنین کے معاشی مسائل کے حل کیلئے حکومت سے نمائندگی کا مطالبہ کیا ہے۔ ریاست کے معروف عالم دین مولانا سید محمد تنویر پیراں ہاشمی کی قیادت میں جماعت اہل سنت کرناٹک کے وفد نے محکمہ اقلیتی بہبود کے سکریٹری ابراہیم اڈور سے ملاقات کی۔
چتیشور پجارا اب وراٹ کوہلی اور بابر اعظم کے برابر پہنچے، جلد دودنوں کو چھوڑ سکتے ہیں پیچھے
عامر خان کی بیٹی ایرا خان ایسے کر رہی ہیں ’ڈپریشن‘ کا سامنا، لمبے نوٹ میں کیا انکشاف
KL Rahul کے آنےسے ویسٹ انڈیز میں زبردست کارکردگی پیش کرنے والے نوجوان کو دینی ہوگی قربانی