Jammu and Kashmir :۔ 18 جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے جنگ کی لکیریں کھینچنے کے ساتھ اپوزیشن کے امیدوار یشونت سنہا کو جموں و کشمیر سے 2100 ووٹ ملنے کا امکان ہے جب کہ ان کی حریف اور بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کی مضبوط امیدوار دروپدی مرمو کو 1400 ووٹ ملنے کا امکان ہے ۔
Jammu and Kashmir : الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پولنگ کے عمل سے متعلق جموں و کشمیر کے الیکشن کمیشن کو تقریباً نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ اس سے آنے والے دنوں میں جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
Jammu and Kashmir: شری امرناتھ جی کی سالانہ یاترا 30 جون سے شروع ہونے جارہی ہے۔ یاتریوں کا پہلا قافلہ جموں سے مقدس گپھا کے لئے روانہ ہوگا، جو شری امرناتھ جی یاترا کا پہلا بیس کیمپ بھی ہے۔
’اگنی پتھ اسکیم' کے خلاف جموں شہر میں زبردست احتجاج نے جموں شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ کانگریس، عام آدمی پارٹی اورکچھ دیگر تنظیموں نے حکومت سے فوجی بھرتی اسکیم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا، جس سے پولیس نے احتجاج کرنے والے کئی اراکین کو حراست میں لے لیا ہے۔
جموں ڈویژن میں 200 سے زیادہ پی ڈی ڈی ڈیلی ویجرز کو ریگولرائز کرنے کا حکم دیا ہے، جو بغیرکسی وقفے کے مسلسل سات سال کی سروس کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک حکم ڈویژنل سطح کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے، اس طرح PDD میں دیگر ہزاروں یومیہ اجرت والوں کی قسمت کے بارے میں غیر یقینی صورتحال ختم ہو گئی ہے۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اپنے حالیہ جموں وکشمیر دورے کے دوران رواں سال کے آخر میں یہاں پر اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے واضح اشارے دیئے، جس کے بعد یقینی طور پر جموں وکشمیر میں نئی سیاسی ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جموں وکشمیرکے لئے31 اگست تک مسودہ کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
Jammu and Kashmir: گزشتہ تین سالوں میں جموں و کشمیر میں سڑکوں کا اوسط 20.6 کلومیٹر فی دن تک بڑھا دیا گیا ہے، جو کہ 2019 سے پہلے 6.54 کلومیٹر یومیہ تھا اور یہ پیش رفت یقینی طور پر جموں و کشمیر میں ہو رہی ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔
Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر میں انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور مسودہ فہرستیں 31 اگست تک تیار کی جائیں گی۔
Amarnath Yatra 2022: اس سال سالانہ شری امرناتھ یاترا اسی ماہ کی تیس تاریخ سے شروع ہوگی۔ کووڈ کی وبا کے چلتے دو سال کے وقفے کے بعد اس برس ہونے والی اس یاترا میں ریکارڈ تعداد میں یاتریوں کی شرکت کی توقع ہے۔
Jammu and Kashmir: آل جموں و کشمیر مائیگرنٹ ایسوسی ایشن کے بینر تلے جموں میں شروع ہوئے آج اس احتجاج میں سینکڑوں مائیگرنٹ ملزمین شریک ہوئے ۔ یہ ملازمین جلد انہیں جموں منتقل کرنے کی مانگ کر رہے تھے۔
Jammu and Kashmir : ان دنوں جموں کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سے اوپر چل رہا ہے جس وجہ سے عام لوگون کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ گرمی سے بے حال لوگوں کو اگر کوئی چیز راحت دے سکتی ہے تو وہ ہے بجلی اور پانی کی معقول سپلائی ہے، لیکن پورے شہر میں کئی روز سے بجلی کی بے تحاشا کٹوتی کی وجہ سے لوگ مزید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔
Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو کونسل نے اپنے ایک فیصلے میں پی ایم پیکیج کے تحت وادی میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے کشمیری مائیگرنٹ ملازمین کے لئے باظابطہ پرموشن کا فیصلہ کیا ہے ۔
Jammu and Kashmir : پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ان تین آئی ای ڈیز کو تین جگہوں پر نصب کرکے جموں میں دھماکے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دہشت گردوں کے منصوبے پر پانی پھیر دیا۔
Kashmir Pandits Protest : احتجاج میں کشمیری پنڈتوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ان لوگوں نے بینر بھی اپنے ہاتھوں میں اٹھائے تھے جن پر سرکار سے مانگ کی گئی تھی کہ وہ کشمیر میں کام کر رہے سبھی ہندو ملازمین کو تب تک جموں منتقل کردے، جب تک کشمیر میں پوری طرح سے امن کا ماحول قائم نہیں ہوجاتا ہے۔
Jammu and Kashmir : جموں کشمیر کے بی جے پی چیف رویندر رینا نے کہا کہ "ہمیں پاکستان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ایک ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، پاکستان نے اپنے بھیجے ہوئے دہشت گردوں کو ہدایت دے رکھی ہے کہ وہ کشمیر کی زمین کو لہولہان کرے۔ پاکستان کا مقصد ہے کہ وہ کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کو پھر سے ہجرت کرنے پر مجبور کر دیں۔ لیکن ہم اس کا جواب دے رہے ہیں۔ “
عالیہ بھٹ نے پہلے ہالی ووڈ پروجیکٹ ‘ہرٹ آف اسٹون‘ سے لیا بریک، یہ کام کرتی آئیں نظر
شادی کے بغیر والد بننے جارہاہے یہ Cricketer، یوم پیدائش کےموقع پر سوشل میڈیا پر دی خوشخبری
PICS: ٹاپ لیس ہوکر عرفی جاوید نے بدن پر لپیٹا بجلی کا تار، دکھایا اب تک سب سے بولڈ لک