National Herald case: تین افسران کی ٹیم ان سے تابڑ توڑ سوال کر رہی ہے۔ اس دوران کانگریس کارکنوں کا زبردست مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ کارکنوں نے کئی بیریکیڈ تک توڑ ڈالے۔ نیشنل ہیرالڈ کیس میں پارٹی لیڈر راہل گاندھی کے خلاف ای ڈی کی تحقیقات کے خلاف احتجاج میں کانگریس کارکنان انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر کے باہر ٹائر جلائے۔
Varanasi News: وارانسی ہی نہیں ملک کے اس مشہور کیس میں لوگوں کی نظریں اس کیس کو لے کر ضلع جج کی عدالت پر ٹکی ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ڈیڑھ گھنٹے تک سماعت کے بعد جمعرات کو گیانواپی کیس کی سماعت چار بجے ختم ہوئی۔ وہیں ضلع جج کی عدالت نے اب اس معاملے میں اگلی سماعت کی تاریخ 30 مئی پیر کی دی ہے۔
غور طلب ہے کہ شاہین باغ کے علاقے میں جیسے ہی بلڈوزر تجاوزات ہٹانے آئے تو ہنگامہ شروع ہوگیا۔ مقامی لوگوں اور کانگریس کارکنوں نے مہم کی مخالفت کی اور بلڈوزر کے سامنے بیٹھ کر احتجاج شروع کردیا۔ یہ سبھی شاہین باغ علاقے میں بلڈوزر چلنے کے خلاف ہیں۔ پچھلی بار اضافی نفری کی کمی کی وجہ سے آپریشن نہیں چل سکا تھا لیکن آج دہلی پولیس نے کافی فورس تعینات کر دی ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ شاہین باغ میں کیا ہو رہا ہے۔
رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی سب سے اہم فضیلت وخصوصیت یہ ہے کہ اس میں ایک ایسی رات پائی جاتی ہے جوہزار مہینوں سے بھی زیادہ افضل ہے اور اسی رات کو قرآن مجید جیسا انمول تحفہ دنیائے انسانیت کو ملا۔اللہ تبارک و تعالی نے اس رات کی فضیلت میں پوری سورة نازل فرمائی، جسے ہم سورۃ القدر کے نام سے جانتے ہیں۔
EX GIRL FRIENDS KATRINA KAIF AND DEEPIKA PADUKONE :شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور Ranbir-Alia wedding کے ساتھ اپنی نئی شروعات کی کچھ تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ جیسے ہی انہوں نے اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا، لوگوں نے بالی ووڈ کی اس جوڑی کو مبارکباد دینا شروع کر دیا۔ دیپیکا پاڈوکون، کٹرینہ کیف سمیت کئی مشہور شخصیات نے بھہ عالیہ-رنبیر کو خوشگوار ازدواجی زندگی کی دعا دی۔
Ramazan 2022 special: رمضان المبارک اﷲ تعالیٰ کی رحمت و بخشش اور مغفرت کا مہینہ ہے، وہ لوگ خوش قسمت ہیں جنہوں نے اس ماہ مقدس میں روزہ و عبادت کے ذریعے خدا وند تعالہ کو راضی کرلیا اور گناہوں کی بخشش کروالی۔
Zakat and Sadaqah: ۔ رمضان میں کتنا اجرملے گا اس کااندازہ بھی نہیں کیاجاسکتا۔ اس مہینہ میں مومن کے رزق میں اضافہ کردیاجاتاہے، جوشخص اس ماہ مبارک میں کسی روزے دار کو افطار کراتا ہے تواس کے گناہوں کی بخشش کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
نمازِ تروایح میں ہر چار رکعت ادا کرنے کے بعد کچھ توقف کیا جاتا ہے، جس میں تسبیح تراویح، اَذکار اور صلوٰۃ و سلام پڑھا جاتا ہے۔ تسبیح تراویح یہ ہے۔ سُبْحَانَ ذِی الْمُلْکِ وَالْمَلَکُوْتِ ط سُبْحَانَ ذِی الْعِزَّةِ وَالْعَظَمَةِ وَالْهَيْبَةِ وَالْقُدْرَةِ وَالْکِبْرِيَآئِ وَالْجَبَرُوْتِ ط سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْحَيِ الَّذِی لَا يَنَامُ وَلَا يَمُوْتُ سُبُّوحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّنَا وَرَبُّ الْمَلَائِکَةِ وَالرُّوْحِ ط اَللّٰهُمَّ اَجِرْنَا مِنَ النَّارِ يَا مُجِيْرُ يَا مُجِيْرُ يَا مُجِيْر۔
Ramazan 2022 special: افطاری کے لیے ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہےکہ کھجور سے روزہ کھولے۔ کھجور کا ا ستعمال سنت رسولﷺ ہےاوراس کے طبی فوائد بھی ہیں۔طبی ماہرین بھی کھجور کے فوائد پر متفق ہیں،کھجور کو ہمیشہ سے ہی ایک طاقت ور پھل کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں موجود قدرتی اجزا ذہنی اور جسمانی کمزوریوں کو دور کرتے ہیں۔
80-yr-old man lined up to join the Ukrainian army: یوزر نے پوسٹ شیئر کرتے ہورے بزرگ کے بیگ میں کیا ہے یہ اگر آپ جان جائیں گے تو آپ کی آنکھیں بھر آئیں گی۔ آپ کو بتادیں کہ دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر پوری دنیا میں چھا گئی ہے۔ لوگ بزرگ کے اس سراہنی قدم کی تعریف کر رہے ہیں اور سلام پیش کر رہے ہیں۔
Russia-Ukraine War impact on india: یوکرین میں پھنسے طلبا کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بچے سے بات ہوئی ہے اور ہمارا بچہ کیف میں ہے، بمباری کے سبب وہاں کافی مشکل پیدا ہو گئی ہے ۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ فلائٹ ٹکٹ سستا کیا جائےتاکہ ہمارے بچے بحفاظت اپنے وطن لوٹ سکیں۔
انہوں نے کہا، لڑکیوں کے شادی کے سلسلے میں دئے گئے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا لڑکیاں چودہ سال میں ہی بالغ ہو جاتی ہیں لہذا اکیس سال تک نہیں رکنا چاہئے چونکہ ہندستان غریب ملک ہے اور سبھی گھر والے بھی چاہتے ہیں کے وہ اپنے فریضے کو وقت پر انجام دیں۔
کہا جا رہا ہے کہ اس دھماکے میں کئی لوگوں کی جانیں چلی گئی ہیں جبکہ اس دھماکے میں متعدد افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔
ڈاکٹر برق کا کہنا ہے کہ میں نے صرف اتنا بولا کہ میرے ملک کی جو پالیسی ہوگی میں اپنے ملک کے ساتھ ہوں، میں نے اس میں کیا جرم کر دیا میں نے طالبان کے سلسلے میں کسی بھی طرح کی رائے دینے سے انکار کر دیا۔ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔
نارائن دابھاڈکر نے کہا، میں اپنی زندگی دیکھ چکا ہوں ان کے چھوٹے۔چھوٹے بچے ہیں جو یتیم ہو جائیں گے۔ یہ بیڈ انہیں دے دیجئے۔ جب نارائن نے ایسا کہا تو ان کا آکسیجن لیول 60 تھا اور انہیں سانس لینے میں کافی تکلیف ہو رہی تھی لیکن ان کے سامنے ڈاکٹرس کی ایک نہیں چلی اور وہ گھر لوٹ گئے ۔ اور اس معاملے کے تین دن بعد نارائن زندگی کی جنگ ہار گئے۔
ہاردک پانڈیا نے سیریز جیت کے بعد Umran Malik کو دیا خاص تحفہ، سیمسن کو بھی کیا سلام
ریکھا سے لے کر دیپیکا پادوکون تک، ان حسیناوں نے کنڑ سنیما سے کی اپنے کیریئر کی شروعات
Alia Bhatt Pregnant: جانئے کتنا خوش قسمت ہوگا رنبیر اور عالیہ بھٹ کا ہونے والا بچہ؟