وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نندی گرام سے اپنی امیدواری کا اعلان كرکے ریاست کی سیاست میں نندی گرام کو سب سے اوپر لا کھڑا کیا ہے۔ ماں، ماٹی، مانش کے نعرے کے ساتھ وزیر اعلی نے نندی گرام سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ۔ وہیں لوگوں کی نگاہیں نندی گرام کی ماں کے نام سے مشہور فیروزہ بی بی پر ٹکی ہیں ۔
بنگال کی سیاست میں نندی گرام کو خاص مقام حاصل ہے ۔ یہی وہ علاقہ ہے جہاں کسانوں کی تحریک میں شامل ہوکر ممتا بنرجی نے بنگال کی سیاست میں اپنے قدم جمائے تھے ۔
ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ آج کورونا سے آزادی کا خوشی کا دن ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم آزاد پرندے کی طرح گھروں سے باہر نکل سکیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بنگال جلد ہی کورونا سے محفوظ ہوگا۔
بنگال میں بڑھتی سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ جہاں ایک جانب بی جے پی مضبوط پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آرہی ہے وہیں برسراقتدار جماعت ترنمول کانگریس نے ریاست میں بی جے پی کے خلاف مضبوط سیاسی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کانگریس و لفٹ کو ترنمول کے ساتھ اتحاد کرنے کی پیش کش کی ہے
بنگال میں امسال اسمبلی الیکشن ہونے ہیں۔ اسمبلی الیکشن کے لئے ایک جانب جہاں ترنمول کانگریس تیسری بار اقتدار حاصل کرنے کی تیاریوں میں ہے تو وہیں بی جے پی بھی بنگال میں اقتدار کی کرسی اپنے نام کرنا چاہتی ہے۔
مغربی بنگال حکومت نے الیکشن مہم میں آئمہ مساجد کا بھی ساتھ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وقف بورڈ سے وظیفہ پانے والے امام و موذن کو برسراقتدار جماعت کے حق میں مہم چلانے کا کی زمداری دی گئی ہے۔ بنگال اسمبلی الیکشن کے لئے سرگرمیاں تیز ہے۔
ترنمول کانگریس نے ایم آئی ایم کے لیڈران کو پارٹی کا پرچم تھماتے ہوئے ایک بار پھر ریاست کے مسلم ووٹوں کے بکھراؤ کے اندیشے کو خارج کرتے ہوئے پارٹی سے مسلمانوں کے مضبوط رشتے کا دعویٰ کیا۔ جبکہ ایم آئی ایم نے اسے پارٹی کے خلاف سازش بتائی۔
خبروں کے مطابق نصرت جہاں کی ازدواجی زندگی ٹوٹنے کی کگار پر ہے۔ نصرت اپنے شوہر کا گھر چھوڑ کر اپنے فلیٹ میں منتقل ہو چکی ہیں۔
آرٹ و کلچر کے لئے مشہور کولکاتا میں فلم فیسٹول کے انعقاد سے لوگوں میں جہاں خوشی دیکھی جا رہی ہے۔ وہیں منتظمین بھی پرجوش ہیں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج 26 واں انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا افتتاح کرتے ہوئے ریاست کے سنیما ہالوں میں صدفیصد سیٹوں پر ناظرین کو بٹھانے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے خط میں لکھا ہے کہ مجھے اس اسکیم کی شروعات کرنے میں کافی خوشی ہو رہی ہے اور امید ہے کہ لوگوں کو اس اسکیم سے فائدہ ہوگا۔ میرا مقصد روزہ مرہ زندگی کو بہتر اور معیاری بنانا ہے۔ اسمبلی انتخابات سے قبل ممتا بنرجی کا یہ اسکیم ماسٹر اسٹروک کے طورپر دیکھا جارہا ہے۔
بنگال بی جے پی انچارج اروند مینن نے اس معاملے میں صفائی دیتے ہوئے کہا کہ گنگولی پر کوئی دبائو نہیں بنایا گیا ہے لیکن اگر وہ بی جے پی میں شامل ہوتے ہیں تو ان کا استقبال کیا جائے گا۔
ملک کے مختلف ریاستوں میں بنے لو جہاد قانون (love jihad) کے باعث جہاں بین مذہب شادی کرنے والے جوڑوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں کولکاتہ کی فیروزہ خان کو بھی کچھ ایسے ہی حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بنگال اسمبلی الیکشن میں حیدر آباد کے بھائی جان سے مقابلہ کے لئے ترنمول کانگریس نے صدیق اللہ چودھری کو میدان میں اتارا ہے۔ ریاستی وزیر صدیق اللہ چودھری جمعیۃ علماء ہند بنگال کے ریاستی چیئرمین ہیں ۔
ایم آئی ایم کو بنگال میں مضبوط چہرے کی تلاش تھی وہیں ریاست میں ممتا حکومت سے نالاں اقلیتی طبقے کے ایک گروپ نے اسد الدین اویسی کا ہاتھ تھامتے ہوئے ریاست کی ترنمول حکومت کو مسلم ووٹ ملنے کے امکان پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے
اداکارہ گوہر خان نے پہنی ایسی اسٹائلش ڈریس، قیمت جان کر اڑ جائیں گے ہوش
شادی کی خبروں کے درمیان اداکارہ مونی رائے نے کروایا انتہائی بولڈ فوٹوشوٹ،فینس رہ گئے حیران
اداکارہ سنجیدہ شیخ نے پار کی بولڈنیس کی ساری حدیں ، کروایا ایسا فوٹو شوٹ ، مچ گیا ہنگامہ