ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے نہ صرف آئمہ مساجد سے ملاقات کی بلکہ انکے مطالبات کو صحیح مانتے ہوئے یقین دلایا کہ اگر انکی حکومت بنتی ہے تو اِن مطالبات کو تسلیم کیا جائے گا۔
ریاست کی نندی گرام سیٹ پر ملک بھر کے لوگوں کی نگاہیں مرکوز ہیں۔ نندی گرام سے ممتا بنرجی نے اپنی امیدواری کا اعلان کیا ہے۔ وہیں ترنمول کانگریس کے ہیوی ویٹ لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور اب لیفٹ اورکانگریس اتحاد نے نندی گرام سیٹ عباس صدیقی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی (AIMIM chief Asaduddin Owaisis) کو کولکاتہ (kolkata) میں سیاسی جلسہ منعقد کرنے کی اجازت نہیں ملی۔
فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی نے انڈین سیکولر فرنٹ کے نام سے پہلی سیاسی جماعت تشکیل دی ہے ، جس کا پہلا سیاسی پروگرام کولکاتہ میں منعقد ہوا ۔
ای ڈی اور سی بی آئی نے کولکاتا میں برسراقتدار جماعت کے کئی بڑے لیڈران کے گھر والوں کو پوچھ گچھ کے لیے نوٹس بھیجا ہے۔ ای ڈی اور سی بی آئی کی اس نئی سرگرمیوں سے بنگال کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔
پارٹی لیڈران کے مطابق ایم آئی ایم کیڈروں و لیڈران کو جھوٹے الزامات میں جیل بھیجا جارہا ہے ، انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں ، ایسے میں لیڈران کو اسد الدین کی آمد کا انتظار ہے ، جو انہیں مضبوط کرنے کے ساتھ تحفظ کا احساس بھی دلاسکیں ۔
مغربی بنگال کی سیاست میں موجودگی درج کرانے اور مسلم ووٹروں کو متوجہ کرنے کے لئے اسد الدین اویسی نے کولکاتہ میں مسلمانوں کے گڑھ سمجھے جانے والے مٹیابرج علاقے سے اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ریلوے اسٹیشن پر پیشِ ائے حادثے کو حیران کن بتاتے ہوئے کہا کہ بنگال میں اپریل و مئی کے مہینے میں اسمبلی الیکشن ہے اور ریلوے احاطے میں اس طرح کا حادثہ پیشِ آیا ، جو مرکزی وزارتِ کے ماتحت ہے ۔
جمعۃ علماء ہند بنگال شاخ کی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں صدیق اللہ چودھری کو سیاسی میدان میں دوسری اننگ کے لئے شامل ہونے کے معاملے پر ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے کہا کہ وہ بنگال اسمبلی الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔ مجلس عاملہ کی میٹنگ کے بعد صدیق اللہ چودھری سکون کا سانس لیتے ہوئے الیکشن کی تیاریوں میں جٹ گئے ہیں۔
لوگوں کو متوجہ کرنے کے لئے لوگ عجیب وغریب حرکتیں کرتے نظر آتے ہیں، آج کولکاتا میں بھی مدرسہ اساتذہ اپنی روزی روٹی کے لئے کچھ ایسا ہی کرتے نظر آئیں، لیکن ان کا مقصد لوگوں کو نہیں وزیر اعلی ممتا بنرجی کو متوجہ کرنا تھا۔ مدرسہ اساتذہ نے نالے میں کود کر احتجاج کیا۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج "ماں کچن"کا افتتاح کیا ۔ پارٹی کے ایک لیڈر نے ماں کچن کی شروعات کو اہم بتاتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کا کا نعرہ ماں، ماٹی، مانش ہے ایسے میں "ماں کچن" یہاں انیولوں کو پارٹی سے جوڑے رکھنے میں بھی کامیاب ہوگا۔
کولکاتہ میں پیش ائے اس واقعہ کے بعد پورا علاقہ سکتے میں ہے ۔ بیوی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔
سی اے اے ایک ایسا قانون جس پر ملک بھر میں بے چینی دیکھی جارہی ہے وہیں ملک میں ایک بڑی آبادی ایسی بھی ہے جو اس ایکٹ کے سائے میں خود کو محفوظ سمجھتا ہے۔
مغربی بنگال میں اقلیتی طبقہ معاشی و تعلیمی طور پر پسماندہ ہے۔ تاہم یہاں چمڑے کی واحد انڈسٹری ہے جو ایک بڑی آبادی کے روزگار کا وسیلہ ہے۔ ریاست کی اِس چمڑا انڈسٹری کے فروغ کے لئے ممتا حکومت کی جانب سے اہم اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ پہلی بار حکومت نے کولکاتا لیدر کمپلیکس میں چار ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جانے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ لفٹ و کانگریس اتحاد کے بعد دنوں ہی پارٹیوں کے لیڈران کو نشانہ بنایا جارہا ہے ان کے ورکروں کو کام کرنے نہیں دیا جارہا ہے۔
اپنے ہی بیٹے کا سر پکا کر کھا گئی ماں، وہ بھی صرف اتنی چھوٹی سی بات پر، جانئے کیوں؟
آئی پی ایل خطاب جیتنے کے بعد دھونی پریشانی میں، اسپتال میں ہوں گے داخل!
کنواری لڑکیوں کو بیہوش کرکے شوہر کے سامنے پیش کرتی تھی بیوی، پھر کرواتی تھی گندہ کام۔۔۔