مغربی بنگال میں الیکشن سے پہلے حکومت نے کئی سرکاری اسکیموں و منصوبوں کا اعلان کیا ہے لیکن ان میں کئی ایسے اعلانات ہیں جو حکومت کے لئے سردرد بن سکتا ہے۔
مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی الیکشن پر ملک بھر کے لوگوں کی نگاہیں ٹکی ہیں۔ الیکشن کے لئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ غیر سیاسی تنظیمیں بھی سرگرم ہیں۔ سیکولر جماعتوں کی حمایت میں جماعت اسلامی ہند کی بنگال شاخ نے ریاست کے ہر طبقے میں بیداری مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیرزادہ عباس صدیقی کو ممتا مخالف مانا جاتا ہے ۔ عباس صدیقی نے ممتا حکومت پر لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے بنگال اسمبلی الیکشن میں آل انڈیا سیکولر فرنٹ کے نام سے نئی سیاسی جماعت بناکر ریاست کے چند ہی سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے اس بار اسمبلی الیکشن میں کنگ میکر بننے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت کے درمیان آج وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اپنی حکومت کا آخری بجٹ پیشِ کرتے ہوئے لوگوں کےدلوں کو جیتنے کی کوشش کی۔ وزیر اعلی نے آج ریاستی اسمبلی بجٹ پیش کرتے ہوئے شاعرانہ انداز میں لوگوں کے دلوں کو جیتنے کی کوشش کی۔
سیاسی موقعوں پر مختلف روپ میں آپ نے ممتا بنرجی کو دیکھا ہوگا لیکن وہ کئی موقعوں عام لوگوں کی طرح بھی اپنے جذبات و احساسات کا مظاہرہ کرتی نظر آتی ہیں۔
بنگال اسمبلی الیکشن سے پہلے مدعوں سے زیادہ ترنمول پارٹی میں مچی بھگدڑ اور بی جے پی میں ان کی شمولیت بحث کا موضوع ہے۔ ترنمول کے باغی لیڈران کو نہ صرف بی جے پی کا پرچم تھمایا جارہا ہے بلکہ انہیں زیڈ پلس سیکورٹی و دیگر سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے ایسے میں جہاں ترنمول کانگریس کو تنقید کا سامنا ہے۔
بنگال کے فرفرہ شریف سے بنگال کی سیاست میں انٹری کرنے والے اسد الدین اویسی کو فرفرہ شریف میں ہی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ برسر اقتدار جماعت کے لیڈران و وزراء نے بھی مسلم ووٹ بینک پر اپنی گرفت مضبوط رکھنے کے لئے فرفرہ شریف کا ہی سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے اور فرفرہ شریف کے ہی پیرزادہ طٰحہ صدیقی کے سہارے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بنگلہ دیش سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں بی ایس ایف جوانوں کے ذریعہ لوگوں کو ڈرا دھمکا کر بی جے پی کے حق میں ووٹ ڈالنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔
انہوں نے ریاست میں امام و موؤذن کو دیئے جانے والے وظیفے پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ممتا حکومت بنگلہ دیشی و روہینگیا شہریت رکھنے والے اماموں کو وظیفہ دے رہی ہے۔ شوبھیندو ادھیکاری کے اس بیان پر سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ بی جے پی نے اس مدعے پر حکومت کو گھیرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی پی ایس افسر ہمایوں کبیر نے ایسے وقت میں استعفی دیا جب انہوں نے کچھ دن قبل ہی "گولی مارو" متنازعہ نعرہ لگانے پر تین بی جے پی ورکروں کو گرفتار کیا تھا۔
نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر مرکزی حکومت کی جانب سے منعقد پروگرام میں وزیراعظم کی موجودگی میں لگے"جے شری رام" کے نعرے پر تنازعہ شروع ہو چکا ہے۔ آر ایس ایس نے "جے شری رام "کے نعرے سے بی جے پی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی سے اس کی وضاحت طلب کی ہے۔
سوجیت چٹرجی کے مطابق جب وہ اسکول ٹیچر تھے اس وقت بھی وہ اپنے گاؤں اور آس پاس کے غریب بچوں کو مفت میں ٹیوشن دیتے تھے۔ اسکول کے ایک کمرے میں وہ چھٹی کے بعد معاشی طور پر کمزور بچے جو ٹیوشن نہیں پڑھ سکتے ہیں انہیں ٹیوشن دیا کرتے تھے۔
بنگال ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے بیرون ممالک کی طرز پر ہگلی ندی میں بوٹ لائبریری کی شروعات کی ہے ۔ مغربی بنگال اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے کولکاتا شہر میں ٹرام لائبریری کی شروعات ہوچکی ہے۔جسے طلباء اور نوجوانوں نے بہت ہی پسند کیا ہے۔
کولکاتا پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کے 6 مبینہ دہشت گرد ریاست میں داخل ہوگئے ہیں اوریوم جمہوریہ کے موقع پر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دے سکتے ہیں۔ کولکاتا پولیس کی رپورٹ کے بعد چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔
مغربی بنگال میں جاری سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ آج وزیر اعظم اور وزیر اعلی ممتا بنرجی اپنی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں، لیکن سیاسی نوک جھونک کے ساتھ ہوا کچھ ایسا کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔
اپنے ہی بیٹے کا سر پکا کر کھا گئی ماں، وہ بھی صرف اتنی چھوٹی سی بات پر، جانئے کیوں؟
آئی پی ایل خطاب جیتنے کے بعد دھونی پریشانی میں، اسپتال میں ہوں گے داخل!
کنواری لڑکیوں کو بیہوش کرکے شوہر کے سامنے پیش کرتی تھی بیوی، پھر کرواتی تھی گندہ کام۔۔۔