نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک عظیم پدیاترا کی قیادت کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملک کی چار راجدھانی ہوں اور ان میں ایک کولکاتا بھی ہو۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اقتدار کا ارتکاز ہونا چاہیے اور چار دارلحکومتوں میں پارلیمانی اجلاس منعقد ہونی چاہئے۔
آج چیف الیکشن کمشنر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے صاف طور پر کہا کہ کمیشن ووٹر لسٹ پر نظر ثانی نہیں کرے گا۔ بی جے پی کو ثبوت دینے ہوں گے کہ کون کون روہنگیائی شہریوں کے نام شامل کئے گئے ہیں۔
کولکاتا پریس کلب میں عباس صدیقی نے" انڈین سیکولر فرنٹ" کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کا غریب طبقہ ترقی سے دور ہے۔ انہیں ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن انکی ترقی کے لئے اقدامات نہیں کئے جاتے۔
بنگال میں ہر طبقے کے لوگوں کا فرفرہ شریف سے خاص لگاؤ ہے۔ مذہبی، تعلیمی و سماجی ترقی کا نعرہ یہاں گونجتا ہے۔ لوگوں کو مذہب و زندگی کے اصول بتائے جاتے ہیں لیکن پہلا موقع ہے کہ فرفرہ شریف کے مذہبی لیڈران کی جانب سے سیاست کے میدان میں بھی فرفرہ کے نام سے انٹری مارنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نندی گرام سے اپنی امیدواری کا اعلان كرکے ریاست کی سیاست میں نندی گرام کو سب سے اوپر لا کھڑا کیا ہے۔ ماں، ماٹی، مانش کے نعرے کے ساتھ وزیر اعلی نے نندی گرام سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ۔ وہیں لوگوں کی نگاہیں نندی گرام کی ماں کے نام سے مشہور فیروزہ بی بی پر ٹکی ہیں ۔
بنگال کی سیاست میں نندی گرام کو خاص مقام حاصل ہے ۔ یہی وہ علاقہ ہے جہاں کسانوں کی تحریک میں شامل ہوکر ممتا بنرجی نے بنگال کی سیاست میں اپنے قدم جمائے تھے ۔
ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ آج کورونا سے آزادی کا خوشی کا دن ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم آزاد پرندے کی طرح گھروں سے باہر نکل سکیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بنگال جلد ہی کورونا سے محفوظ ہوگا۔
بنگال میں بڑھتی سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ جہاں ایک جانب بی جے پی مضبوط پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آرہی ہے وہیں برسراقتدار جماعت ترنمول کانگریس نے ریاست میں بی جے پی کے خلاف مضبوط سیاسی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کانگریس و لفٹ کو ترنمول کے ساتھ اتحاد کرنے کی پیش کش کی ہے
بنگال میں امسال اسمبلی الیکشن ہونے ہیں۔ اسمبلی الیکشن کے لئے ایک جانب جہاں ترنمول کانگریس تیسری بار اقتدار حاصل کرنے کی تیاریوں میں ہے تو وہیں بی جے پی بھی بنگال میں اقتدار کی کرسی اپنے نام کرنا چاہتی ہے۔
مغربی بنگال حکومت نے الیکشن مہم میں آئمہ مساجد کا بھی ساتھ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وقف بورڈ سے وظیفہ پانے والے امام و موذن کو برسراقتدار جماعت کے حق میں مہم چلانے کا کی زمداری دی گئی ہے۔ بنگال اسمبلی الیکشن کے لئے سرگرمیاں تیز ہے۔
ترنمول کانگریس نے ایم آئی ایم کے لیڈران کو پارٹی کا پرچم تھماتے ہوئے ایک بار پھر ریاست کے مسلم ووٹوں کے بکھراؤ کے اندیشے کو خارج کرتے ہوئے پارٹی سے مسلمانوں کے مضبوط رشتے کا دعویٰ کیا۔ جبکہ ایم آئی ایم نے اسے پارٹی کے خلاف سازش بتائی۔
خبروں کے مطابق نصرت جہاں کی ازدواجی زندگی ٹوٹنے کی کگار پر ہے۔ نصرت اپنے شوہر کا گھر چھوڑ کر اپنے فلیٹ میں منتقل ہو چکی ہیں۔
آرٹ و کلچر کے لئے مشہور کولکاتا میں فلم فیسٹول کے انعقاد سے لوگوں میں جہاں خوشی دیکھی جا رہی ہے۔ وہیں منتظمین بھی پرجوش ہیں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج 26 واں انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا افتتاح کرتے ہوئے ریاست کے سنیما ہالوں میں صدفیصد سیٹوں پر ناظرین کو بٹھانے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے خط میں لکھا ہے کہ مجھے اس اسکیم کی شروعات کرنے میں کافی خوشی ہو رہی ہے اور امید ہے کہ لوگوں کو اس اسکیم سے فائدہ ہوگا۔ میرا مقصد روزہ مرہ زندگی کو بہتر اور معیاری بنانا ہے۔ اسمبلی انتخابات سے قبل ممتا بنرجی کا یہ اسکیم ماسٹر اسٹروک کے طورپر دیکھا جارہا ہے۔
پاکستانی ٹیم کو ہندوستان آکر کھیلنا ہی ہوگا ورلڈ کپ، نہیں بچا کوئی راستہ! جانئے کیوں
اپنے ہی بیٹے کا سر پکا کر کھا گئی ماں، وہ بھی صرف اتنی چھوٹی سی بات پر، جانئے کیوں؟
آئی پی ایل خطاب جیتنے کے بعد دھونی پریشانی میں، اسپتال میں ہوں گے داخل!