مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپریل 2017 میں شمالی بنگال کے دورے کے دوران قبائلی خاندان کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا تھا۔ تین سال گزرنے کے بعد کل بنگال حکومت نے گیتا مہالی کو ہوم گارڈ کی نوکری فراہم کی ہے۔
ممتا بنرجی نے صاف طور پر کہا کہ انکی حکومت مانتی ہے کہ بنگلہ دیش سے آنے والے تمام افراد اس ملک کے شہری ہیں اور انہیں بھی وہ حقوق اور مواقع حاصل ہیں جو ملک کے دیگر شہریوں کو حاصل ہیں۔ ذات سرٹیفکٹ بنانے کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے بھی حکومت نے کئی اصول وضع کئے ہیں۔
وزیر داخلہ امت شاہ بنگال دورے کے لئے کولکاتا پہنچ چکے ہیں۔ امت شاہ کے بنگال دورے کو کافی اہم مانا جارہا ہے کیونکہ اس کے سیاسی اثرات کیا ہوں گے اس پر تو ماہرین کی نظریں رہیں گی، لیکن امت شاہ کے کل کے دورے میں اگرکسی بات پر سب سے زیادہ چرچا ہوگی تو وہ ان کے دوپہر کا کھانا (لنچ) ہوگا۔
بنگال میں بی جے پی کو مضبوط بنانے میں امت شاہ کا اہم رول مانا جاتا ہے۔ لوک سبھا الیکشن میں بنگال کی 18 سیٹوں پر ملی کامیابی کے بعد بی جے پی اسمبلی الیکشن میں بھی اسی کامیابی کو برقرار رکھنا اور اقتدار پر قابض ہونے کے لئے مضبوط دعویدار بن کر سامنے آنا چاہتی ہے۔
بنگال میں القاعدہ کے نیٹ ورک کا اس وقت پردہ فاش ہوا تھا جب این آئی اے نے گزشتہ ماہ ستمبر میں کیرالا اور بنگال کے مرشد آباد میں ایک ساتھ چھاپہ مارتے ہوئے کیرالا سے تین اور مرشدآباد سے چھ لوگوں کو گرفتار کیا تھا اور اِس گرفتاری کے ساتھ ہی این آئی اے نے پہلی بار بنگال میں القاعدہ نیٹ ورک کے سرگرم ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے گرفتار نوجوانوں پر القاعدہ سے تعلق رکھنے اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔
گزشتہ دنوں دیوی درگا کے روپ میں فوٹو شوٹ کروانے کے معاملہ میں بھی نصرت جہاں کو دھمکیاں دی گئی تھیں ۔ نصرت جہاں ایم پی ہیں اور گزشتہ سال ہی انہوں نے الیکشن جیتنے کے بعد بیوپاری نکھیل جین سے شادی کی تھی ۔
حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن کے ساتھ جلوس کی اجازت تو دی گئی تھی تاہم کولکاتہ کے بیشتر علاقوں میں علما کی جانب سے جلوس محمدی نہیں نکالنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔
بنگال ان دنوں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ ریاست میں کورونا سے متاثر لوگوں کی تعداد 3,65,692 ہوچکی ہے۔ یومیہ چار ہزار سے زائد کورونا سے متاثر نئے مریض سامنے آرہے ہیں۔ ریاست میں کورونا سے متاثر 6,786 مریضوں کی موت ہوچکی ہے، جبکہ 3,25,818, مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
مغربی بنگال کےآسنسول مسجد کے امام مولانا امدادالرشیدی نے اپنے جواں سال بیٹےکی فساد میں ہوئی موت کے بعد بھی بدلےکی آگ کو بھڑکنے نہیں دیا تھا، جس نے بھی اس واقعہ کو سنا، وہ دنگ رہ گیا۔ مولانا امدادالرشیدی کے ہمت و حوصلے کو ہر طبقے کے لوگوں نے سراہا تھا۔
اپنے لیڈر کی بیماری کی حالت والی تصویر کی تشہیر سے بنگال کے کامریڈ غم و غصّے میں ہیں۔ لوگوں میں اس تصویر کو لیکر بےچینی دیکھی جارہی ہے۔ سی پی ایم نے بھی اس معاملے میں آگے آتے ہوئے تصویر کی تشہیر پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور تصویر ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے منعقد کیمپ میں پینے کا پانی، ماسک، اسلامک لٹریچر اور میڈیکل کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ جماعت کے کیمپ لگانے کے اقدام کو پولیس، انتظامیہ و عام لوگوں کی جانب سے بھی کافی سراہنا کی جارہی ہے۔
الامین مشن کے بانی نورالاسلام کے مطابق ہر سال مشن کے چار سو طلبا میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ تاہم اس سال پہلی بار پانچ سو سے زائد طلبا کو میڈیکل کالجوں میں داخلہ ملے گا۔ انہوں نے اس کامیابی کے لئے اساتذہ و طلبا کی محنت کو اہم بتاتے ہوئے ملک بھر میں مشن کی شاخیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
درگا پوجا بنگال کا سب سے بڑا تہوار ہے جسے سب لوگ مل جل کر مناتے ہیں۔ بنگال میں درگا پوجا کا تہوار خاص اس لیے ہے کہ یہاں صرف ماں درگا کی پوجا نہیں ہوتی بلکہ پوجا پنڈالوں کے ذریعہ ملک کے موجودہ صورتحال و مسائل اور مختلف پیغامات کو بھی عام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
گزشتہ ماہ این آئی اے (NIA) نے القاعدہ سے تعلق کے الزام میں بنگال کے مرشد آباد سے چھ اور کیرالہ سے تین لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ ریاستی وزیر صدیق اللہ چودھری (WB Minster Siddiqullah Chowdhury) نے بنگال (Bengal) میں (NIA) کی حالیہ سرگرمیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کچھ ایسے ہی الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ بنگال میں این آئی اے کا استمعال ایک خاص طبقے کو خوفزدہ کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔
بی جے پی صدر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ کرنے میں تاخیر ہوئی جسے جلد ہی نافذ کیا جائے گا۔ اس بیان نے ایک بار پھر بنگال کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔
پاکستانی کرکٹر کے ساتھ جڑا نام، شادی سے پہلے ہوئی حاملہ، پھر 'چوری' کرلیا سہیلی کا شوہر
رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی یہ اداکارہ، سالوں سے چل رہا تھا معاشقہ! جانئے کون ہے دولہا؟
آج سپر ہٹ اداکارہ ہوتیں تارا ستاریہ لیکن ایک غلطی نے کردیا بیڑا غرق، اور پھر...۔