بنگال کے ریاستی وزیر صدیق اللہ چودھری بھی کچھ ایسے ہی حالات سے دوچار ہیں۔ صدیق اللہ چودھری کو وزیر تو بنایا گیا لیکن مواقع فراہم نہیں کئے گئے۔ مغربی بنگال میں پہلی بار وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جمعیتہ علماء ہند کے ممبران کو پارٹی میں شامل کرتے ہوئے نہ صرف الیکشن کے موقع پر ٹکٹ دیا بلکہ وزارت میں جگہ بھی فراہم کی۔
بنگال میں اگر بند کامیاب ہوجاتا ہے تو یہ کانگریس و لیفٹ کے لئے جہاں آکسیجن کا کام کرے گا ۔ وہیں ترنمول کانگریس کے لئے بڑا چیلنج ثابت ہوگا ۔
بہار الیکشن میں جہاں ووٹ کے بدلے مفت ویکسین دینے کا خواب دیکھایا گیا وہیں اب بنگال میں بھی سیاسی جماعتیں ویکسین کے مدعے کو سیاسی ہتھیار بنانے کی تیاری میں ہیں۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) نے بھی اس معاملے میں آگے آتے ہوئے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
West Bengal Assembly Elections 2021: بہار میں پانچ سیٹیں جیتنے کے بعد مغربی بنگال کے انتخابی میدان میں اترنے کی تیاری میں لگی اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔
مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں ایک پلاسٹک فیکٹری میں دھماکے کے بعد سیاست تیز ہوگئی ہے، بی جے پی نے اس دھماکے کی این آئی اے سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے، جب کہ ترنمول کانگریس نے بی جے پی پر بنگال میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔
کولکاتہ کا اقبال پور علاقہ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ قتل کے دل دہلا دینے والے واقعے سے یہاں کے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ اقبال پور علاقے سے بیس سالہ صبا خاتون کی لاش برآمد ہونے سے لوگ سکتے میں ہیں۔
کولکاتا کی پریا منڈل ایک عام سی لڑکی ہے لیکن اس کی زندگی عام نہیں ہے سماج اسے اپنے ساتھ کھڑے ہونے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ پریا شہر کے بدنام زمانہ علاقہ بو بازار کے ریڈ لائٹ ایریا میں رہتی ہے اس کے والدین نہیں ہیں، یا یوں کہیں کہ اسے معلوم نہیں ہے کہ وہ کس کی بیٹی ہے۔
بنگال میں ہر پارٹی ایک دوسرے کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں لفٹ و کانگریس ایک ساتھ مل کر الیکشن لڑنا چاہتی ہیں تو وہیں بی جے پی نے بنگال کو فتح کرنے کے لئے لیے اپنی مرکزی لیڈران پر بھروسہ جتایا ہے وہیں وزیر اعلی ممتا بنرجی بھی بی جے پی کو سخت ٹکر دینے کے لئے میدان میں ہیں۔
بنگال امام ایسو سی ایشن کے چیئرمین مولانا قاری شفیق نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو خط لکھ کر ہیلتھ کارڈ فراہم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مولانا شفیق نے کہا کہ کورونا بحران کے باعث امام و موذن مالی طور پر کمزور ہوئے ہیں۔ لہذا انکی مدد کی جانی چاہئے۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنے پرانے وعدوں کو ہی پورا کرے۔
پہلی نظر میں جیجا ایک عام سی لڑکی لگے گی جسے دیکھ کر ہمدردی کا احساس جاگے گا لیکن جب اپ اس کی ہمت و حوصلے دیکھیں گے اور اس کے کارنامے سنیں گے تو حیران رہ جائیں گے۔ ذہنی طور پر معذور جیجا گھوش معذور لوگوں کے حقوق کے لئے مضبوط آواز سمجھی جاتی ہیں انہوں نے کئی موقعوں پر اپنے حق کے لئے آواز اٹھائی ہے۔
بہار الیکشن میں کامیابی کے بعد اب ایم آئی ایم بنگال کی سیاست میں اپنی موجودگی درج کرانا چاہتی ہے۔ ایم آئی ایم نے آیندہ سال بنگال میں ہونے والے اسمبلی الیکشن میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ بنگال میں اسمبلی الیکشن لڑنے کے فیصلے کے بعد جہاں ایم آئی ایم کے ریاستی لیڈران حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
گزشتہ ماہ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن ایک ماہ سے زائد عرصہ اسپتال میں زیر علاج رہنے کے باوجود وہ صحتیاب نہیں ہو سکے۔ ان کی عمر 85 سال تھی۔
کورونا بحران کے پیش نظر امسال دیوالی کا اہتمام محدود طریقے سے کیا جارہا ہے ۔ مرزا فیملی کی جانب سے بھی لوگوں کو آتش بازی سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ آلو اور پیاز کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے نے عام لوگوں کو پریشان کردیا ہے۔ مرکزی حکومت کے منظور کردہ قوانین کی وجہ سے آلو اور پیاز کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کا جواب کون دے گا۔
مارچ کے مہینے میں جب ملک میں کورونا انفیکشن کا دائرہ بڑھ رہا تھا اس وقت بنگال کے جیلوں میں بند قیدی بھی اپنے تحفظ کے مطالبے پر احتجاج کر رہے تھے۔ جیلوں میں قیدیوں کی بھیڑ میں کورونا بڑھنے کا خطرہ زیادہ تھا، اس معاملے میں سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد کولکاتا ہائی کورٹ نے ہائی پاور کمیٹی تشکیل دی اور حکومت سے ایسے قیدیوں کی فہرست طلب کی، جنہیں عبوری ضمانت اور پیرول پر رہا کیا جاتا تھا۔ بنگال حکومت نے اپنی رپورٹ کورٹ کو سونپی جس کے بعد کورونا بحران میں قیدیوں کو پیرول اور عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔
پاکستان کے وہ سات کھلاڑی، جنہوں نے آئی پی ایل اور پی ایس ایل میں ڈھایا قہر
خود کو ختم کرنا چاہتی تھی یہ مشہور اداکارہ، گرم مسالہ فلم سے کی تھی شروعات، جانئے کیوں؟
آئی سی سی افسر کا بڑا بیان، مجھے نہیں لگتا پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے ہندوستان آئے گا۔۔۔