درگا پوجا بنگال کا سب سے بڑا تہوار ہے جسے سب لوگ مل جل کر مناتے ہیں۔ بنگال میں درگا پوجا کا تہوار خاص اس لیے ہے کہ یہاں صرف ماں درگا کی پوجا نہیں ہوتی بلکہ پوجا پنڈالوں کے ذریعہ ملک کے موجودہ صورتحال و مسائل اور مختلف پیغامات کو بھی عام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
گزشتہ ماہ این آئی اے (NIA) نے القاعدہ سے تعلق کے الزام میں بنگال کے مرشد آباد سے چھ اور کیرالہ سے تین لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ ریاستی وزیر صدیق اللہ چودھری (WB Minster Siddiqullah Chowdhury) نے بنگال (Bengal) میں (NIA) کی حالیہ سرگرمیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کچھ ایسے ہی الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ بنگال میں این آئی اے کا استمعال ایک خاص طبقے کو خوفزدہ کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔
بی جے پی صدر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں شہریت ترمیمی ایکٹ نافذ کرنے میں تاخیر ہوئی جسے جلد ہی نافذ کیا جائے گا۔ اس بیان نے ایک بار پھر بنگال کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔
وقف بورڈ کے چیئرمین جسٹس عبدالغنی نے فنڈ کی کمی کا رونا روتے ہوئے کہا کہ حالات ایسے ہیں کہ وظیفے کی رقم میں اضافہ تو دور کب وظیفے دینے کا سلسلہ بند ہوجائے کہنا مشکل ہے ۔
سر سید ڈے ( Sir Syed Day) کے موقع پر تعلیم (Education) کی اسی اہمیت کو سامنے لاتے ہوئے ریاستی وزیر اروپ رائے نے ہوڑہ میں خاص معیاری اردو میڈیم اسکول (urdu medium schools) بنانے کا اعلان کیا ہے۔ آئندہ سال ریاست میں ہونے والے اسمبلی الیکشن سے پہلے اروپ رائے نے اسکول کا قیام عمل میں لانے کا یقین دلایا۔
ملک بھر میں خواتین کے خلاف تشدد کے ہزاروں واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں۔ جس کے خلاف احتجاج بھی ہوتا ہے۔ خواتین کے حقوق اور ان کے تحفظ کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ لیکن اس سب کے باوجود اس طرح کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آتی۔ اس طرح کا ایک عجیب وغریب معاملہ بنگال میں دیکھنے کو ملا۔
13 اکتوبر کی شام سات بجے کولکاتا کا بلیا گھاٹا علاقہ بم دھماکے سے دہل اٹھا تھا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پورے علاقے میں دھماکے کی گونج سنائی دی۔ گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن بلیا گھاٹا کلب جہاں یہ دھماکہ ہوا تھا کلب کی پوری عمارت اس دھماکے سے تباہ و برباد ہو گئی
مغربی بنگال کی سیاست میں چانکیہ سمجھے جانے والے مُکل رائے کے ایم ایل اے بیٹے سبھرانشو رائے نے سیاست سے رضاکارانہ طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم سیاسی لیڈران کے اس طرح کے بیانات میں کیا کچھ راز پوشیدہ ہے یہ کہنا تو مشکل ہے، لیکن قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے گزشتہ ماہ 14 ستمبر کو ہندو پجاریوں کے لئے ماہانہ ایک ہزار روپئے کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا تھا۔ جج سنجر بنرجی اور ارجیت بنرجی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ریاستی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ درگا پوجا کی تعطیلات کے بعد ایک ہفتہ کے اندر حلف نامہ داخل کرے اور اس کے جواب میں اگر کوئی ہے تو اس کے بعد ایک ہفتہ کے اندر عرضی دائر کی جا سکتی ہے۔
کورونا بحران کے دوران مالی پریشانیوں کے شکار والدین کو کلکتہ ہائی کورٹ نے بڑی راحت پہنچاتے ہوئے ریاست کے غیر سرکاری اسکولوں کو خاص ہدایات جاری کی ہے۔ یہ وہ ہدایات ہیں، جس کے لئے والدین مہینوں سے جدوجہد کر رہے تھے، سڑکوں پر احتجاج کر رہے تھے، حکومت اور اسکولوں سے ان کے مسائل سمجھنے کی اپیل کر رہے تھے۔
مغربی بنگال میں کورونا کی رفتار نہیں تھم رہی ہے۔ ریاست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ہر دن کورونا کے ساڑھے تین ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آرہے ہیں۔ کورونا وائرس کے بگڑتے صورتحال کو دیکھتے ہوئے کولکاتا میں ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کو خط لکھ کر خبردار کیا ہے۔
سشانت سنگھ کے پرستاروں کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے بنگال کے سنیما گھروں کے مالکان نے کورورنا بحران کے بعد سشانت سنگھ کی فلموں کی نمائش سے سنیما ہال کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیپو سلطان مسجد کے امام مولانا ہارون رشید نے اپنی بیٹی کی شادی کیلئے آئے رشتے سے انکار کر دیا تھا۔ انکار سے دلبرداشتہ لڑکے نے مولانا کے گھر والوں پر قاتلانہ حملہ کردیا۔ اس وقت ان کے گھر میں ان کی دو بیٹیاں اور اہلیہ موجود تھیں۔ حملہ اتنا شدید تھا کہ مولانا کی اہلیہ اور چھوٹی بیٹی کی موت ہوگئی جبکہ دوسری بیٹی اسپتال میں زِندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔
احتجاجی ریلی کے دوران بی جے پی کیڈروں کے پاس سے برآمد ہوئے ہتھیاروں سے ایک بڑا سوال کھڑا ہوا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اخر احتجاجی ریلی کے ذریعہ سیاسی جماعت کا مقصد کیا تھا۔ آخر ہتھیار لے کر بی جے پی کے کیڈر احتجاجی ریلی میں کیا کر رہے تھے۔
ملک کی ایک بڑی آبادی تعلیم سے دور ہے اور ان سب میں اہم خواتین کے تحفظ کو لے کر ملک بھر میں بے چینی دیکھی جارہی ہے۔ آئے دن ایسے واقعات سننے کو ملتے ہیں جس میں خواتین تشدد و بربریت کا نشانہ بنائی جاتی ہیں۔ ایسے میں خواتین کو تحفظ ملے تو کیسے کیا قدم اٹھایا جائے ان سب پر غور و فکر کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کے وہ سات کھلاڑی، جنہوں نے آئی پی ایل اور پی ایس ایل میں ڈھایا قہر
خود کو ختم کرنا چاہتی تھی یہ مشہور اداکارہ، گرم مسالہ فلم سے کی تھی شروعات، جانئے کیوں؟
آئی سی سی افسر کا بڑا بیان، مجھے نہیں لگتا پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے ہندوستان آئے گا۔۔۔