یو پی ایس سی امتحان کی مفت کوچنگ میں داخلے کا اعلان ۔ 10 جون آخری تاریخ
مرکزی حج کمیٹی کے ذریعے حج ہاؤس میں چلنے والی مقابلہ جاتی اور یوپی ایس سی امتحان کی مفت کوچنگ کے داخلے کا اعلان ہوگیا ہے۔ ممبئی کے حج ہاؤس میں جاری گائڈینس سیل اینڈ آئی اے ایس الائیڈ سروس کوچنگ میں داخلہ کیلئے درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ دس جون ہے
- News18 Urdu
- Last Updated: May 29, 2019 02:09 PM IST

مرکزی حج کمیٹی کے ذریعے حج ہاؤس میں چلنے والی مقابلہ جاتی اور یوپی ایس سی امتحان کی مفت کوچنگ کے داخلے کا اعلان ہوگیا ہے۔ ممبئی کے حج ہاؤس میں جاری گائڈینس سیل اینڈ آئی اے ایس الائیڈ سروس کوچنگ میں داخلہ کیلئے درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ دس جون ہے
اس سال یو پی ایس سی کا امتحان دینے والے مسلم طلبہ و طالبات کے لئے اہم خبر ہے ۔ مرکزی حج کمیٹی کے ذریعے حج ہاؤس میں چلنے والی مقابلہ جاتی اور یوپی ایس سی امتحان کی مفت کوچنگ کے داخلے کا اعلان ہوگیا ہے۔ ممبئی کے حج ہاؤس میں جاری گائڈینس سیل اینڈ آئی اے ایس الائیڈ سروس کوچنگ میں داخلہ کیلئے درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ دس جون ہے
ملک کے مختلف مراکز میں منعقد ہونے والے داخلہ امتحان انٹرنس ٹیسٹ کی تاریخ سولہ جون مقرر کی گئی ہے ۔ مرکزی حج کمیٹی نے مسلم نوجوانوں سے اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھانے کی درخواست کی ہے۔ مزید تفصلات اور آن لائن درخواست فارم مرکزی حج کمیٹی کی ویب سایٹ پر مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ہرسال مرکزی حج کمیٹی کے ذریعہ مسلم طلبا وطالبات کو مفت کوچنگ دی جاتی ہے ۔