உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انتخابات کے روز الیکشن کمشنر سو رہے تھے: پاکستان چیف جسٹس

    پاکستان کے جیف جسٹس کی تصویر

    پاکستان کے جیف جسٹس کی تصویر

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے الیکشن کمیشن کے کردار پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

    • Share this:
      چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے الیکشن کمیشن کے کردار پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ریٹائرڈ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا پر سخت تنقید کی ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ انہوں نے انتخابات والے دن الیکشن کمشنر کو تین بار فون کیا تھا لیکن انہوں نے فون نہیں اٹھایا شاید وہ سو رہے تھے۔

      این ڈی ٹی وی کے مطابق، چیف جسٹس نثار نے یہ تنقید پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عابد راجہ کی امیدواری خارج کرنے والی ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کی۔ سماعت کے درمیان، چیف جسٹس نے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کے موجودہ حالات کو دیکھ کر حیران ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے روز الیکشن کمشنر کو تین بار فون کیا تھا، لیکن انہوں نے فون نہیں اٹھایا، شاید وہ سو رہے تھے۔


      قابل غور ہے کہ پاکستان میں 25 جولائی کو عام انتخابات ہوئے تھے اور انتخابات والے دن اسلامک اسٹیٹ حملہ اور الیکشن سے متعلق تشدد میں 35 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

       

       


       

       
      First published: