مرکزی خواتین و بچوں کی فلاح و بہبود کی وزیرمنکا گاندھی کے خط کے بعد اب ’’ ڈبلوڈبلو ڈبلو ڈاٹ ڈاوری کیکولیٹر ڈاٹ کام‘‘ پر پابندی کے معاملہ میں حکومت فیصلہ لے سکتی ہے۔ آئی ٹی زرایعہ کے مطابق اس قسم کے معاملات کو دیکھنے کے لئے مرکزی حکومت نے ایک کمیٹی کی تشکیل دی ہے ، جس کی سربراہی وزارت داخلہ کے مشترکہ سیکریٹری کرتے ہیں ۔
کمیٹی کے رکن کے طور پر آئی ٹی کےمشترکہ سکریٹری اور ٹیلی کام کےمشترکہ سکریٹری ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ کمیٹی کی میٹنگ جلد ہی ہوگی، جس میں اس ویب سائٹ پر کاروائی کا فیصلہ لیا جا سکتا ہے ۔غورطلب ہے کہ ملک میں جہیز سے متعلق سخت قانون ہے جس میں جہیز مانگنے اور دینے دونوں پرہی سزا دینے کی تجویز ہے ۔ ایسے میں اس قانون کے باوجود اس قسم کی ویب سائٹ کا ہونا حیران کن بات ہے۔ ساتھ ہی ایسے ویب سائٹ ملک میں سائبر قانون کے سخت نہیں ہونے کی وجہ سے بنع کسی ڈر کے آسانی سے چل رہے ہیں۔
کیا ہے ’’ ڈاوری کیلکولیٹر‘‘ ویب سائٹ؟
یہ ویب سائٹ مرد کی عمر، ذات، کاروبار اور تنخواہ کی بندیاد پر اس کے لئے جہیز کی رقم کا طے کرتی ہے۔ ڈبلو ڈبلو ڈبلو ڈاٹ کام کے نام سے چل رہی اس ویب سائٹ پر مرد اپنی ذاتی تفصیلات بھرتے ہیں ، جس کےبعد ویب سائٹ ان کی مارکیٹ ویلو کے مطابق ان کو ملنے والے جہیز کا اندازہ لگاتی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔