نیوز18- آئی پی ایس او ایس کاایگزٹ پول:مدھیہ پردیش۔ راجستھان ۔ چھتیس گڑھ میں کانگریس کو نقصان، بی جے پی کو فائدہ

مدھیہ پردیش۔ راجستھان ۔ چھتیس گڑھ میں لوک سبھا انتخابات کے دوران کانگریس اور بی جے پی کےدرمیان کانٹے کی ٹکردیکھی جارہی ہے۔

May 19, 2019 09:32 PM IST | Updated on: May 19, 2019 09:32 PM IST
نیوز18- آئی پی ایس او ایس کاایگزٹ پول:مدھیہ پردیش۔ راجستھان ۔ چھتیس گڑھ میں کانگریس کو نقصان، بی جے پی کو  فائدہ

لوک سبھا الیکشن 2019 کا آگیا سب سے بڑا ایگزٹ پول۔

مدھیہ پردیش۔ راجستھان ۔ چھتیس گڑھ میں لوک سبھا انتخابات کے دوران کانگریس اور بی جے پی کےدرمیان کانٹے کی ٹکردیکھی جارہی ہے۔ حالیہ دنوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں جہاں کانگریس کو اکثریت ملی تھی ۔ لیکن اب لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کوفائدہ ہوتانظرآرہاہے۔

وہیں دوسری جانب چھتیس گڑھ میں جہاں نکسلی حملہ میں بی جےپی رکن اسمبلی بیما منڈاوی سمیت 40 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جبکہ مدھیہ پردیش میں احمد پیٹل، وزیراعلیٰ کمل ناتھ سمیت کانگریس لیڈروں کے مکانات پرمحکہ انکم ٹیکس کے چھاپے ہوئے تھے۔

مدھیہ پردیش میں آٹھ سیٹوں پر19 مئی کو ہی پولنگ ہوئی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈردگ وجے سنگھ کے خلاف بی جے پی نے مدھیہ پردیش کے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرکو میدان میں اتارا۔واضح رہے کہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر مالیگاؤں بم دھماکہ کیس میں اہم ملزم ہیں۔ تاہم عدامت نے انہیں ناکافی ثبوت ہونے کے بناء پربری کردیاہے۔

نیوز18- آئی پی ایس او ایس کاایگزٹ پول 

Loading...

مدھیہ پردیش 

کْل سیٹیں : 29

بی جے پی : 24 سے 27 

کانگریس : 02 سے چار

راجستھان 

کْل سیٹیں : 25

این ڈی اے : 22 سے 23

کانگریس َ : 02 سے 03

چھتیس گڑھ 

کْل سیٹیں :َ 11

بی جے پی : 07سے 09

کانگریس : 02 سے 04

MP

Loading...