پینے کے پانی کو لے کر مچا ہاہا کار ، یہاں پانی بچانے کیلئے رات بھر پہرا دے رہے ہیں لوگ

شہر کے ساتھ ساتھ اب ہریانہ شہری ترقیاتی اتھاریٹی کے واٹر اسٹوریج ٹینک بھی خالی ہوگئے ہیں ۔ حالات یہ ہیں کہ ایچ ایس وی پی اور واٹر سپلائی محکمہ کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی ہے ۔

Jul 03, 2019 04:47 PM IST | Updated on: Jul 16, 2019 12:03 PM IST
پینے کے پانی کو لے کر مچا ہاہا کار ، یہاں پانی بچانے کیلئے رات بھر پہرا دے رہے ہیں لوگ

پینے کے پانی کو لے کر مچا ہاہا کار ، یہاں پانی بچانے کیلئے رات بھر پہرا دے رہے ہیں لوگ

بہادر گڑھ میں پانی کیلئے ہاہاکار مچ گیا ہے ۔ شہر کے ساتھ ساتھ اب ہریانہ شہری ترقیاتی اتھاریٹی کے واٹر اسٹوریج ٹینک بھی خالی ہوگئے ہیں ۔ حالات یہ ہیں کہ ایچ ایس وی پی اور واٹر سپلائی محکمہ کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی ہے ۔ ایچ ایس وی پی کیلئے واٹر سپلائی کرنے والی مائنر کو واٹر سپلائی ڈیپارٹمنٹ باندھ باندھ کر روک رہا ہے تو ایچ ایس وی پی کے اہلکار خود مائنر میں اتر کر باندھ کو کاٹ رہے ہیں ۔

دونوں محکمہ کے اہلکاروں کے درمیان پانی کو لے کر تو تو میں میں بھی جاری ہے ۔ ایچ ایس وی پی کے اہلکار اور سیکٹروں میں رہنے والے لوگ اپنا پانی بچانے کیلئے رات بھر پہرا بھی دے رہے ہیں ۔ حالات یہاں تک پہنچ گئے ہیں کہ شہر پیاسا ہے اور اب ہریانہ شہری ترقیاتی محکمہ کے سیکٹر ، اومیکس اور ایچ ایل سٹی کے لوگ بھی پیاسے ہوگئے ہیں ۔

Loading...

بہادر گڑھ واٹر سپلائی چینل اور بہادر گڑھ مائنر سے ایچ ایس وی پی اور واٹر سپلائی محکمہ کے واٹر ٹینکوں میں پانی آتا ہے ۔ ایچ ایس وی پی کے جونئیر انجینئر خود مائنر میں اتر کر باندھ کو کاٹ رہے ہیں ۔ ممبر اسمبلی جہاں پانی آرہا ہے وہاں باندھ تو بنوا رہے ہیں ، لیکن نہر میں پانی نہیں لا پارہے ہیں ۔

محکمہ آبپاشی نے کئی مرتبہ بہادر گڑھ مائنر میں پانی چھوڑا ، لیکن مائنر کے کنارے ٹوٹ جاتے ہیں ، کیونکہ وہ بھی خستہ حال ہوچکے ہیں اور پانی ٹینکوں تک نہیں پہنچ پاتا ہے ۔ سیاستداں جو ہر بات میں سیاست اور سماج کو تقسیم کرنے میں ماہر ہیں ، وہ کنارے تو درست نہیں کرواتے ہیں بلکہ کہتے ہیں کہ نہر توڑی جاتی ہے اور توڑنے والے بھی وہ ہیں ، جنہیں ہضم نہیں ہورہا ہے کہ ہریانہ میں 10 کی 10 سیٹیں بی جے پی جیت گئی ہے ۔

Loading...