عالم اسلام میں اتحاد و اتفاق کے لئے دعاؤں کی اپیل۔ حیدرآباد میں مائنارٹیز کمیٹی کی دعوت افطار
علامتی تصویر
ایس زیڈ سعید صدر آل انڈیا اسمال اسکیل انڈسٹریز مائنارٹیز کمیٹی نے کہا ہے کہ ساراعالم اسلام اضطراب و انتشار اوربے چینی کا شکار ہے ‘ اس کونہ سے لے کر اس کونہ تک ہر جگہ افراتفری ‘ قتل و غارت گری اور نراج کی حالت پائی جاتی ہے۔
ایس زیڈ سعید صدر آل انڈیا اسمال اسکیل انڈسٹریز مائنارٹیز کمیٹی نے کہا ہے کہ ساراعالم اسلام اضطراب و انتشار اوربے چینی کا شکار ہے ‘ اس کونہ سے لے کر اس کونہ تک ہر جگہ افراتفری ‘ قتل و غارت گری اور نراج کی حالت پائی جاتی ہے۔ مسلمانوں کی دمہ داری ہے کہ وہ اس صورت حال کو بدلنے کے لئے کچھ کرنے کی قوت و ہمت نہیں رکھتے ہیں تو کم ازکم اپنے مسلم بھائی بہنوں کی سلامتی اور فلاح و بہبود اور عالم اسلام میں امن و سکون کی دعائیں ضرور کریں۔ انہو ں نے ان خیالات کا اظہار مائنارٹیز بھون چنچل گوڑہ حیدرآباد میں منعقدہ دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی مسلمانوں کے لئے خوشیوں اور نیک تمناؤں کا پیام لے کر آئی تھی لیکن چند سال بھی نہیں گذرے کہ مسلمانوں کی تباہی کی داستان شروع ہوگئی وار تمام بڑی چھوٹی طاقتیں سب مل کر عالم اسلام کو نیست و نابود کرنے پر تل گئیں۔ 9/11کے واقعہ سے اس سازش کا آغاز ہوا اور اس کے بعد سے لگاتار مسلمانو ں پر ہر جگہ قیامت ٹوٹنے لگی۔ کہیں مسلمانو ں کی جان و مال پر راست حملے کئے جارہے ہیں تو کہیں ان کے دین و ایمان پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔ ان حالات میں مسلمان دعاؤں کا سہارا لیں کیونکہ دعأ مومن کا ایسا ہتھیارہے جو ہمیشہ اس کے پاس رہتا ہے۔ ہم صرف اپنے لئے ہی دعأ نہ کریں بلکہ عالم مسلمانو ں کی فلاح و بہبود کے لئے خاص طور پر دعأ کریں۔
پروگرام کا آغاز سید مرتضیٰ حسن سعید کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ سید محمد حسین سعید نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ نائب صدر مسٹر سیمسن پرکاش نے کہا کہ عیدیں اور تہوار باہمی خوشی‘ روا داری اور اتحاد و ہم آہنگی کا موقعہ فراہم کرتی ہیں۔ خوشی کی بات ہے کہ عید کے موقعہ پر دوسرے فرقہ کے لوگوں کو بھی مدعو کیا جاتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہماری کمیٹی کا کام انسانیت کے نام ہے اور ہم ہر ایک کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے محنت کرتے ہیں۔ یواین آئی۔ وخ
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔