ہوم » نیوز » امراوتی

ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ : شرابیوں نے بھی کیا حب الوطنی کا مظاہرہ۔ ویڈیووائرل

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں شرابیوں کو حب الوطنی کا مظاہرہ کرتا ہوا دکھایا گیا ہے۔یہ مظاہرہ حیدرآباد کی ایک رسٹورنٹ میں دیکھا گیا-

  • UNI
  • Last Updated: Jun 18, 2019 01:37 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ : شرابیوں نے بھی کیا حب الوطنی کا مظاہرہ۔ ویڈیووائرل
سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں شرابیوں کو حب الوطنی کا مظاہرہ کرتا ہوا دکھایا گیا ہے۔یہ مظاہرہ حیدرآباد کی ایک رسٹورنٹ میں دیکھا گیا-

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں شرابیوں کو حب الوطنی کا مظاہرہ کرتا ہوا دکھایا گیا ہے۔یہ مظاہرہ حیدرآباد کی ایک رسٹورنٹ میں دیکھا گیاجہاں ٹی وی پر اتوار کو ہوئے دونوں روایتی حریف ٹیموں ہندوستان اورپاکستان کے میچ کو دکھانے کا انتظام کیاگیا تھا۔میچ سے قبل بجائے گئے قومی ترانہ کے احترام کیلئے شرا ب پینے والے افراد اٹھ کھڑے ہوگئے اور اپنی حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہا ہے۔


قومی ترانہ جہاں بھی بجایا جاتا ہے، اس کااحترام کرنا ایک فطری بات ہے۔اس موقع پر اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی جانب سے بھی اس کے احترام میں اٹھ کھڑے ہوناایک عام روایت ہے تاہم اس میچ کو ٹی وی کے ذریعہ رسٹورنٹ میں دکھانے کا انتظام کرنے والوں کے لئے یہ ایک حیرت اور خوشگوار احساس رہا جب شرابیوں نے بھی حب الوطنی کا مظاہرہ میچ سے قبل بجائے گئے قومی ترانہ کے احترام میں اٹھ کھڑے ہوکر کیا اور ملک کے تئیں اپنی حب الوطنی کے جذبہ کو ثابت کیا۔


First published: Jun 18, 2019 01:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading