Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » امراوتی

    پاکستان: سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی سزا کورٹ سے معطل، رہائی کا حکم

    پاکستان کی اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم شریف کی سزا معطل کر دی ہے۔

    • Share this:
    پاکستان: سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی سزا کورٹ سے معطل، رہائی کا حکم
    پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز: فائل فوٹو

    پاکستان کی اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم شریف کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے کیا ہے۔ نواز شریف کے داماد ریٹائرڈ کیپٹن محمد صفدر کی بھی سزا معطل کر دی گئی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن پر مشتمل ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سزا معطلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے یہ مختصر فیصلہ سنایا۔

    پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو عام انتخابات سے قبل  ایون فیلڈ بدعنوانی معاملہ میں پاکستانی کورٹ نے دس سال کی سزا سنائی تھی اور ان کی بیٹی مریم نواز کو سات سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ کورٹ نے ایون فیلڈ بدعنوانی کے معاملہ میں نواز شریف پر تقریباََ 73 کروڑ اور مریم پر 18 کروڑ روپیے کا جرمانہ بھی لگایا تھا۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست دہندگان کی اپیلوں پر فیصلہ آنے تک سزائیں معطل رہیں گی جبکہ سزا معطلی کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں بتائی جائیں گی۔  نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا۔


     


     
    First published: Sep 19, 2018 04:45 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading