ہوم » نیوز » امراوتی

جموں و کشمیر: گریز کے نوجوان دے رہے ہیں ونٹر اسپورٹس کو فروغ

  • Share this:
جموں و کشمیر: گریز کے نوجوان دے رہے ہیں ونٹر اسپورٹس کو فروغ
وادی کے ایک اور مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں بھی صبح سے ہی برف باری شروع ہوئی جو دن بھر وقفہ وقفہ سے جاری رہی اور دوپہر تک قریب دو انچ برف جمع ہوئی تھی۔

بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز موسم سرما میں بھاری برف باری کی وجہ سے زیادہ تر باقی ملک سے کٹ کر رہ جاتا ہے۔ وہیں موسم سرما میں گریز میں منفی درجہ حرارت کے چلتے گویا زندگی کی باقی سرگرمیاں بھی منجمد ہو کر رہ جاتی ہیں ۔


تاہم ٓاج ہم آپ کو دکھاتے ہیں کہ کس طرح گریز کے نوجوان کڑاکے کی ٹھنڈ میں جمی ہوئی برف پر کرکٹ ٹورنامینٹ منعقد کرکے انتظامیہ تک یہ پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ گریز میں ونٹر سپورٹس کو فروغ دینے کی کافی گنجائش موجود ہے۔

یہ ہے بانڈی پورہ سے پچاسی کلو میٹر کی دوری پر واقع گریز علاقہ۔ چاروں اور برف کی موٹی چادر میں لپٹی گریز کی یہ خوبصورت وادی ان دنوں کچھ الگ ہی منظر پیش کر رہی ہے۔ علاقے میں پچھلے کچھ دنوں کے دوران ڈھائی سے لےکر تین فُٹ تازہ برف جمع ہوگئی ہے۔ برفانی تودے گر آنے کا بھی خطرہ رہتا ہے جس وجہ سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں کافی احتیاط برتنی پڈتی ہے۔


تاہم گریز کا نوجوان ہر سال ناموافق موسمی حالات کو نظر انداز کرکے جمی ہوئی برف پر کرکٹ کھیلتا ہے۔ علاقے میں برف باری کے بعد سورج نے اپنا جلوا کیا دکھایا یہاں کے نوجوان حبہ خاتوں پہاڑ کے دامن میں جمع ہوئی برف پر کرکٹ کھیلنا شروع کر دیتے ہیں ۔

واضح رہے گریز میں نہ صرف وِنٹر سپورٹس کو فروغ دینے کی کافی گنجائش موجود ہے بلکہ یہاں کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی بھی کمی نہیں ہے تاہم حقیقت یہی ہے کہ آج تک کسی بھی حکومت یا انتظامیہ نے اس جانب کوئی کوشش نہیں کی اور یہی وجہ ہے کہ یہاں کے نوجوان اپنی سطح پر علاقے میں کھیل کی سرگرمیاں انجام دے کر یہ باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں کہ گریز علاقہ بھی وِنٹر سپورٹس کے لیے ایک موزوں جگہ ہے۔

نیوز18 اردو کے لئے بانڈی پورہ سے سعید کی رپورٹ
First published: Jan 24, 2019 04:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading