LIVE NOW

لوک سبھا انتخابات نتائج لائیو : راہل گاندھی نے اسمرتی ایرانی سے تسلیم کی ہار ، کہا : امیٹھی کا دھیان رکھیں

لوک سبھا انتخابات 2019 نتائج کے رجحانات میں ملک میں ایک مرتبہ پھر نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت بننے جارہی ہے ۔ رجحانات میں یو پی اے کافی پیچھے ہے ۔ اترپردیش میں مہا گٹھ بندھن بھی بی جے پی سے کافی پیچھے چل رہا ہے ۔

news18urdu.com | May 23, 2019, 6:09 PM IST
facebook Twitter Linkedin
Last Updated May 23, 2019
auto-refresh

Highlights

Load More
لوک سبھا انتخابات 2019 نتائج کے رجحانات میں ملک میں ایک مرتبہ پھر نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت بننے جارہی ہے ۔ رجحانات میں یو پی اے کافی پیچھے ہے ۔ اترپردیش میں مہا گٹھ بندھن بھی بی جے پی سے کافی پیچھے چل رہا ہے ۔ بہار میں بی جے پی اور جے ڈی یو کا گٹھ بندھن کافی آگے ہے ۔ خیال رہے کہ 542 سیٹوں والی لوک سبھا کیلئے سات مراحل میں ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ پہلے مرحلے کے تحت 20 ریاستوں کی 91 سیٹوں پر 11 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی ۔ دوسرے مرحلے میں 12 ریاستوں کی 95 سیٹوں پر 18 اپریل کو ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ 23 اپریل کو تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ہوئی تھی ، جس میں 15 ریاستوں کی 117 سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے تھے ۔ چوتھے مرحلے میں 91 سیٹوں پر 29 اپریل کو ، پانچویں مرحلے کے تحت 51 سیٹوں پر چھ مئی کو ، ساتویں مرحلے میں 12 مئی کو سات ریاستوں کی 59 سیٹوں جبکہ 19 مئی کو ساتویں مرحلے میں 59 سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے تھے ۔