اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پی ایم مودی کے قتل کی سازش کا ہوا انکشاف، ’ راجیو گاندھی کی طرح ‘ تھا خاتمہ کا منصوبہ

    وزیر اعظم مودی ۔ فائل فوٹو

    وزیر اعظم مودی ۔ فائل فوٹو

    کسلی پی ایم مودی کے قتل کو انجام دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ پونے پولیس نے جمعہ کے روز کورے گاوں تشدد معاملہ سے متعلق رکھنے والے پانچ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔

    • Share this:
      نکسلی پی ایم مودی کے قتل کو انجام دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ پونے پولیس نے جمعہ کے روز کورے گاوں تشدد معاملہ سے متعلق رکھنے والے پانچ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ الزام ہےکہ ان کے بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی (ماونواز) سے متعلق ہے ۔ پولیس کو ملزمین میں سے ایک کے گھر سے خط ملا ہے جس میں اس بات کا ذکر ہے کہ نکسلی ’ ایک اور راجیو گاندھی قیل‘ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

      استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ دہلی میں رونا ولسن کے گھ سے ملے خط میں ایم 4 بندوق اور گولیاں خریدنے کے لئے آٹھ کروڑ روپیے کی ضرورت کی بات لکھی ہے ۔ ساتھ ہی اس میں ’ ایک اور راجیو گاندھی  قتل ‘ کا ذکر بھی کیا ہے۔

      ملزم کے گھر سے برآمد ہوئے خط میں لکھا ہے ’’ پی ایم مودی کا پورے ملک میں بڑھتا دائرا ہماری پارٹی کےلئے ہر طرقہ سے بڑا خترہے۔ مودی لہر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بی جے پی ملک کے 15 سے زیادہ ریاستو میں اپنی حکمرانی کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ ایسے میں ہمیں پی ایم مودی کے خاتمہ کے تحت سخت قدم اٹھانے ہو ہوں گے۔ ہم سوچ رہے ہیں کہ راجیو گاندھی قتل کی طرح اسے بھی انجام دیا جائے تاکہ دیکھنے میں یہ خود کشی یا پھر حادثہ جیسا لگا۔ ایک  اور راجیو گاندھی قتل کو انجام دینے کے کلئے پی ایم کے روڑ شو کو ٹارگیٹ کیا جا سکتا ہے‘‘۔
      واضح ہو کہ تمام پانچ ملزمین کو جمعہ کے روز سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا، جس کے بعد انہیں 14 جون تک پولیس حراست میں بھر دیا گیا۔






      First published: