مکیش امبانی ٹائم میگزین کے 100 سب سے موثرافراد کی فہرست میں شامل

معروف ٹائم میگزین کی 2019 کے لئے جاری 100 موثرلوگوں کی فہرست میں 3 ہندوستانیوں کو جگہ ملی ہے۔ 

Apr 18, 2019 12:09 AM IST | Updated on: Apr 18, 2019 12:09 AM IST
مکیش امبانی ٹائم میگزین کے 100 سب سے موثرافراد کی فہرست میں شامل

مکیش امبانی

ریلائنس انڈسٹریز (آرآئی ایل) کے چیئرمین مکیش امبانی کو ٹائم میگزین نے 2019 کے 100 سب سے موثرلوگوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ امریکہ کی ٹائم میگزین نے بدھ کو پوری دنیا کے 100 موثرافراد کی فہرست جاری کی۔ 100 موثرلوگوں کی اس فہرست میں تین ہندوستانیوں نے اپنا مقام بنایا ہے۔

مکیش امبانی کے علاوہ اس فہرست میں مفاد عامہ عرضی گزار اروندھتی کاٹجو اورمینکا گروسوامی کو جگہ ملی ہے۔ ٹائم میگزین نے بدھ کو 2019 کے 100 سب سے موثرلوگوں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں دنا کے سب سے موثرپاینئرس، لیڈرس، ٹائٹنس، آرٹسٹ اورسال کے آئیکن کا نام دیا گیا ہے۔

Loading...

اس فہرست میں ہندوستانی - امریکی کامیڈین اورٹی وی ہوسٹ حسن منہاج، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ، پوپ فرانسس، چینی صدر جمہوریہ شی جنپنگ، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان، مشہورومعروف گولفرٹائیگرووڈس اورفیس بک کے بانی مارک جکربرگ شامل ہیں۔

مہندرا گروپ کے تجارتی منڈل کے چیئرمین آنند مہندرانے امبانی کے لئے ٹائم 100پروفائل لکھتے ہوئے کہا کہ مکیش امبانی کے والد دھیرو بھائی ہندوستانی تاجرمیں ایک دوراندیش تھے، لیکن مکیش امبانی کی نظراب ان کے والد کے مقابلے میں زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔  مہندرا نے ریلائنس جیو موبائل ڈیٹا نیٹ ورک کے بارے میں لکھا 'کم لاگت والے 4 جی کے ساتھ ہندوستان کے 28 کروڑ لوگوں سے جیو منسلک ہے۔ یہ بھی ہرمعیارسے موثرہے۔

Loading...