ہوم » نیوز » امراوتی

ابھی کم نہیں ہوں گی باشندگان ممبئی کی پریشانیاں ، پھر بھاری بارش کی وارننگ جاری ، لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کا مشورہ

باشندگان ممبئی کیلئے ایک مرتبہ پھر بارش آفت بن کر سامنے آئی ہے ۔ یہی نہیں ، مزید بھاری بارش کی پیشین گوئی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی اور آس پاس کے علاقوں میں اتوار کو بھاری بارش کا امکان ہے ۔

  • Share this:
ابھی کم نہیں ہوں گی باشندگان ممبئی کی پریشانیاں ، پھر بھاری بارش کی وارننگ جاری ، لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کا مشورہ
باشندگان ممبئی کیلئے ایک مرتبہ پھر بارش آفت بن کر سامنے آئی ہے ۔ یہی نہیں ، مزید بھاری بارش کی پیشین گوئی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی اور آس پاس کے علاقوں میں اتوار کو بھاری بارش کا امکان ہے ۔

باشندگان ممبئی کیلئے ایک مرتبہ پھر بارش آفت بن کر سامنے آئی ہے ۔ یہی نہیں ، مزید بھاری بارش کی پیشین گوئی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ممبئی اور آس پاس کے علاقوں میں اتوار کو بھاری بارش کا امکان ہے ۔ خیال رہے کہ ہفتہ کو بھی شہر اور آس پاس کے علاقوں میں شدید بارش ہوئی تھی ، جس کی وجہ سے پانی بھرجانے سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔


محکمہ مومیسات کی جانب سے وارننگ جاری ہونے کے بعد بی ایم سی نے لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔ ساتھ ی ساتھ بی ایم سی نے کہا کہ اس کیلئے تیاری کرلی گئی ہے ۔ بی ایم سی ترجمان کے مطابق ہم نے لوگوں کو اس بابت خبردار کردیا ہے ۔ قدرتی آفات مینجمنٹ سیل سمیت دیگر سبھی کو الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ضررت پڑے ، وارڈ کے افسران کو اپنے حلقہ کا دورہ کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔


ادھر ممبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ایک افسر کے مطابق بھاری بارش اور کم دوری تک نظر آنے کی وجہ سے ہفتہ کو 11 پروازوں کو رد کردیا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی نو پروازوں کو دیگر ہوائی اڈوں پر ڈائیورٹ کردیا گیا تھا ۔


(AP Photo/Mahesh More)
(AP Photo/Mahesh More)


علاوہ ازیں ہفتہ کو تھانہ کے بدلا پور کے پاس مہا لکشمی ایکسپریس میں پھنسے 700 مسافروں کو بچانے کیلئے ایک ملٹی ایجنسی آپریشن چلایا گیا ۔ این ڈی آر ایف ، فوج ، بحریہ ، فضائیہ اور ریلوے کی ٹیموں نے 17 گھنٹوں کی سخت جدوجہد کے بعد تقریبا تین بجے سبھی مسافروں کو بچالیا ۔ مسافروں کو بعد میں خصوصی ٹرین سے روانہ کیا گیا ۔

( Photo PTI )
( Photo PTI )


وہیں تھانہ ضلع میں بھاری باش کی وجہ سے 120 سے زیادہ لوگ الگ الگ مقامات پر پھنس گئے تھے ، جن کو ہندوستانی فضائیہ کے اہلکاروں نے ائیرلفٹ کرکے محفوظ مقامات پر پہنچایا ۔

(PTI Photo)
(PTI Photo)
First published: Jul 28, 2019 08:58 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading