اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ‘عمران خان بولے- ’ ہمارے پاس سکھوں کا مکہ اور مدینہ ہے

    پاکستان کے وزیراعظم عمران خان: فائل فوٹو

    پاکستان کے وزیراعظم عمران خان: فائل فوٹو

    پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان متحدہ عرب امارات میں اتوار کے روز عالمی گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کرنے پہنچے

    • Share this:
      پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات میں اتوار کے روز کہا، ’’ ہمارے پاس سکھوں کا مکہ، مدینہ ہے اورہم اقلیتی برادری کے لئے ان کے مقدس مقامات کو کھول رہے ہیں‘‘۔ عمران خان یو اے ای کے نائب صدر اور وزیر اعظم کے دعوت نامہ پر عالمی گورنمنٹ سمٹ میں حصہ لینے وہاں ایک دن کے دورہ پر گئے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ مکہ اور مدینہ اسلام کی دو سب سے مقدم مقامات ہیں۔ ہمارے پاس سکھوں کا مکہ اور مدینہ ہے اور ہم سکھوں کے لئے ان مقامات کو کھول رہے ہیں۔

      عمران خان نے کہا، ’’ ہم نے 70 ممالک کو ویزا آن ارآئول کی سہولت فراہم کرائی ہے۔ پاکستان میں ٹوریزم کے شعبے میں آگے بڑھنے کے امکانات ہیں۔ دنیا کی آدھی سے زیادہ چوٹیاں پاکستان میں ہیں۔ ہمارے پاس 5000 سال پرانی سندھو گھاٹی تہذیب ہے۔ سب سے پرانے شہر کے طور پر پیشاور ہے، جو 2500 سال پرانا ہے‘‘۔

      عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے کرتار پور صاحت میں سکھوں کا مقدس گرودوارہ ہے۔ یہ سکھ گرودوارہ 1522 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ سکھوں کا پہلا گرودوارہ تھا۔ یہیں سکھوں کے گرو نانک کا انتقال ہوا تھا۔ کرتار پور میں گرودوارہ دربار صاحت کا کاریڈور جلد ہی پورا ہونے کی امید ہے۔ گرو نانک کی یوم پیدائش منانے کے لئے ہندوستان سے ہر سال ہزاروں سکھ عقیدت مند پاکستان آتے ہیں۔‘‘۔
      First published: