ہوم » نیوز » امراوتی

بڑا حادثہ ٹلا : بارہ بنکی میں پٹری سے اتری پٹنہ - کوٹہ ایکسپریس ، کئی گھنٹوں تک ریل ٹریفک متاثر

اتر پردیش کے ضلع بارابنکی میں پٹرنگا اور دریا ا ٓباد اسٹیشن کے بیچ پٹنہ کوٹہ ایکسپریس کا انجن لائن پر گرے پیڑ سے ٹکراگیا جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر رہی ۔

  • Share this:
بڑا حادثہ ٹلا : بارہ بنکی میں پٹری سے اتری پٹنہ - کوٹہ ایکسپریس ، کئی گھنٹوں تک ریل ٹریفک متاثر
فائل فوٹو

بارابنکی : اتر پردیش کے ضلع بارابنکی میں پٹرنگا اور دریا ا ٓباد اسٹیشن کے بیچ پٹنہ کوٹہ ایکسپریس کا انجن لائن پر گرے پیڑ سے ٹکراگیا جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر رہی ۔ گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی ) ذرائع نے آج بتایا کہ پٹنہ سے کوٹہ جارہی ٹرین نمبر 130237 پٹنہ ۔ کوٹہ ایکسپریس کل رات تقریبا پونے بارہ بجے جب بارا بنکی کے پٹرنگا اور دریا ا ٓباد اسٹیشن کے بیچ پہنچی اسی دوران ریل لائن پر ٹوٹے پڑے پیڑ سے ٹرین کا انجن ٹکرا گیا ۔ ڈرائیور نے اچانک ایمرجنسی بریک لگائے جس سے ٹرین ایک جھٹکے کے ساتھ رک گئی ۔

اس دوران انجن کے دو پہئے ٹوٹ گئے اور اچانک جھٹکا لگنے سے کچھ مسافروں کو معمولی چوٹیں بھی آنے کی اطلاع ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے کی وجہ سے اس لائن پر کیفیات ایکسپریس ، سابر متی ایکسپریس ، کاماکھیا اور وارانسی ایکسپریس کو درمیان میں ہی روکنا پڑا ۔ انہوں نے بتایاکہ اطلاع ملنے پر ریلوے افسر اور ورکر موقع پر پہنچے اور ٹرین کے انجن کو بدلنے کے بعدٹرین کو کوٹہ کے لئے روانہ کردیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس لائن پر صبح تقریبا چار بجے سے ٹرینوں کی آمد و رفت بحال کر دی گئی ہے ۔

First published: May 13, 2018 10:44 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading