تریپورہ میں آج پہلی مرتبہ وزیراعظم نریندر مودی کی ریلی

تریپورہ میں اسمبلی انتخبات سے پہلے آج پی ایم مودی یہاں دو ریلی میں حصہ لیں گے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کو دیکھتے ہوئے پوری ریاست میں سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔مودی جہاں خطاب کریں گے وہاں کے دونوں ضلعے بین الاقوامی سرحد سے متصل ہیں۔لہذا پوری ریاست میں نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔تریپورا کی سرحد تین جانب بنگلہ دیش سے گھری ہوئی ہے۔

Feb 08, 2018 11:42 AM IST | Updated on: Feb 08, 2018 11:42 AM IST
تریپورہ میں آج پہلی مرتبہ وزیراعظم نریندر مودی کی ریلی

تریپورا میں وزیر اعظم نریندر مودی کی پہلی ریلی

تریپورہ۔تریپورہمیں اسمبلی انتخبات سے پہلے آج پی ایم مودی یہاں دو ریلی میں حصہ لیں گے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کو دیکھتے ہوئے پوری ریاست میں سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔مودی جہاں خطاب کریں گے وہاں کے دونوں ضلعے بین الاقوامی سرحد سے متصل ہیں۔لہذا پوری ریاست میں نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔تریپورا کی سرحد تین جانب بنگلہ دیش سے گھری ہوئی ہے۔

2014میں پی ایم بننے کے بعد نریندر مودی کی تریپورہ میں یہ پہلی ریلی ہے۔آج پی ایم مودی دو ریلی میں حصہ لیں گے،۔پہلے وہ سپہزلا ضلع کے سونم پورہ جائیں گے اور پھر اونا کوٹی ضلع میں کیلاشہر میں اجلاس سے خطاب کریں گے۔

بی جے پی کے ترجمان مرنال کانتی کے مطابق اس ریلی میں قریب ایک لاکھ لوگ شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا "ہم لوگ روایتی طریقے سے پی ایم کا استقبال کریں گے۔یہ مودی جی کی یہاں پہلی ریلی ہے۔سال 2013 کے چناؤ میں راجناتھ سنگھ نے پرچار کیا تھا۔اس بار سارے بڑے لیڈر یہاں تشہیر کریں گے جو اس ریاست کیلئے ایک بڑی بات ہے"۔

تریپورہ میں 1993 سے ہی کمیونٹی پارٹی کی حکومت ہے۔اس مرتبہ یہاں سیدھی ٹکر مودی اور سی ایم موانک حکومت کے درمیان ہے۔بی جے پی نے اس بار "چلو پلٹی"کا نعرہ دیا ہے۔جس کا مطلب ہے 'آؤ بدلاؤ لائیں'۔بی جے پی کا الزام ہیکہ یہاں کی حکومت گزشتہ 24 سال میں کوئی مین کوئی تبدلی نہیں لای ہے۔سی ایم مانک حکومت اپنے گھریلو علاقہ دھانپور سے مسلسل پانچویں بار انتخاب لڑیں گے۔وہ 1988 سے یہاں لگاتار جیت رہے ہیں۔60ممبر والی تریپورہ اسمبلی کیلئے 18فروری کو چناؤ ہونے والے ہیں جس کیلئے بی جے پی اور آئی پی ایف ٹی نے ہاتھ ملایا ہے۔بی جے پی 51 اور آئی پی ایف ٹی نو سیٹوں پر اپنے امیدوار اتاریگی۔آئی پی ایف ٹی ایک ایک قبائلی جماعت ہے۔3 مارچ کو انتخابات کے نتیجوں کا اعلان کیا جائیگا۔

Loading...

Loading...