உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بی جے پی نفرت پھیلاکر ملک کو توڑنے کی سازش کررہی ہے : راج ببر

    سینئر کانگریس لیڈر اور یوپی کانگریس کمیٹی کے صدر راج ببر: فائل فوٹو۔

    سینئر کانگریس لیڈر اور یوپی کانگریس کمیٹی کے صدر راج ببر: فائل فوٹو۔

    انگریس کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمان راج ببر نے برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سنگین الزام لگاتے ہوئے یہاں کہا کہ وہ نفرت پھیلاکر ملک کو توڑنے کی سازش کررہی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      کانگریس کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمان راج ببر نے برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سنگین الزام لگاتے ہوئے یہاں کہا کہ وہ نفرت پھیلاکر ملک کو توڑنے کی سازش کررہی ہے۔ اترپردیش کے وارانسی پراڑکر بھون آڈیٹوریم میں ریاستی کانگریس کے ریسرچ محکمہ کے ذریعہ منعقدہ ورکشاپ ’منتھن‘ سے خطاب کرنے کے بعد راج ببر نے نامہ نگاروں سے کہا کہ جھوٹے وعدے کرکے مرکز میں اقتدار میں آئی بی جے پی ملک کو توڑنے کی نیت سے سوشل میڈیا کے سہارے سماج میں ’نفرت ‘پھیلا رہی ہے۔


      انہوں نے کہا کہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے ذریعہ ملک وبیرون ملک میں نریندر مودی حکومت کے’جھوٹ‘ کے مسلسل انکشاف سے بی جے پی کو بخار آگیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بی جے پی کے لیڈر مسٹر گاندھی کے خلاف تشہیر کے لئے ’گھٹیا‘ سطح تک آگئے ہیں ۔ مختلف ذرائع سے وہ گھٹیا اور قابل اعتراض الفاظ استعمال کررہے ہیں۔


      ببر نے کہا کہ یہ کسی سے چھپانہیں ہے کہ بغیر تیاری کے نوٹوں کی منسوخی اور جی ایس ٹی نافذ کرنے کی وجہ سے ملک کی معیشت مسلسل خراب ہورہی ہے۔ چھوٹے اور درمیانہ کاروباری پریشان ہیں۔ روزگار اور کھیتی پر بحران کے بادل تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔درمیانہ اور غریب طبقہ کافی پریشان ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اپنی ان ناکامیوں کی پردہ پوشی کے لئے بی جے پی اور اس سے منسلک کئی تنظیمیں رات دن جھوٹ پھیلاکر لوگوں کی توجہ اس معاملہ سے ہٹانے میں مصروف ہیں۔

       
      First published: