بلند شہر تشدد : انسپکٹر کے قتل کے الزام میں ملزم فوجی جیتو ایس ٹی ایف کے سپرد ، کہا : مجھے کچھ معلوم نہیں 

بتایا جارہا ہے کہ ملزم گزشتہ 36 گھنٹے سے پولیس کی رڈار پر تھا ۔ یو پی اے ٹی ایس کی ٹیم اب اسے بلند شہر لے جائے گی ، جہاں سے قتل میں استعمال پستول برآمد کرنے کی کوشش کرے گی ۔

  • Share this:
    اترپردیش کے بلند شہر میں مبینہ گئو کشی کے شک میں بھڑکے تشدد کے دوران انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کا گولی مار کر قتل کرنے کے معاملہ میں تفتیشی ٹیم کو بڑی کامیابی ملی ہے ۔ آرمی انٹلی جنس نے قتل کے اہم ملزم جتیندر ملک عرف جیتو فوجی کو ہفتہ کو دیر رات گرفتار کرکے یو پی ایس ٹی ایف کے حوالے کردیا ۔
    بتایا جارہا ہے کہ ملزم گزشتہ 36 گھنٹے سے پولیس کی رڈار پر تھا ۔ یو پی اے ٹی ایس کی ٹیم اب اسے بلند شہر لے جائے گی ، جہاں سے قتل میں استعمال پستول برآمد کرنے کی کوشش کرے گی ۔
    وہیں ایس ٹی ایف کی پوچھ تاچھ میں جیتو نے پولیس انسپکٹر یا سمت نام کے کسی نوجوان کو گولی مارنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کو اس سلسلہ میں کچھ بھی معلوم نہیں ہے ۔ حالانکہ اس نے یہ اعتراف کیا ہے کہ وہ بھیڑ کا حصہ تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو ملے بلند شہر تشدد کے ویڈیو میں انسپکٹر سبودھ کے قتل کے وقت جیتو ان کے انتہائی قریب کھڑا تھا ۔ وہیں جیتو کی ماں رتنا کور کا کہنا ہے کہ وہ اس ویڈیو میں اپنے بیٹے کو پہچان نہیںپارہی ہیں جبکہ رشتہ داروں کے مطابق جیتو اس وقت جائے واقعہ پر ہی موجود تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد وہ فورا جموں و کشمیر کیلئے نکل گیا تھا۔
    First published: