ہوم » نیوز » امراوتی

پوری دنیا دیکھ رہی ہے راج پتھ پرہندوستان کی طاقت، 70 واں یوم جمہوریہ کچھ اس طرح ہے خاص

راج پتھ پر70 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پرناری شکتی کا بے مثال نمونہ دیکھنے کو ملے گا، جہاں راج پتھ پرپریڈ کرنے والی 144 مردوں کی فوجی ٹکڑی کی قیادت آسام رائفلس کی ایک خاتون افسرکررہی ہوگی۔

  • Share this:
پوری دنیا دیکھ رہی ہے راج پتھ پرہندوستان کی طاقت، 70 واں یوم جمہوریہ کچھ اس طرح ہے خاص
ہندوستان کی فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔ فائل فوٹو ۔

ایک بارپھر26 جنوری 2019 کوآج دہلی کے راج پتھ سے ہندوستان نے دنیا کو اپنی طاقت دکھائی ہے۔ 90 منٹ کی اس پریڈ میں ہندوستان اپنے تمام جدید ہتھیار دکھائے۔ اسی کے ساتھ ملک کے تنوع میں ایکتا کی جھلک بھی لوگوں کو دیکھنے کو ملی۔ دہلی کے راج پتھ پرہونے والی پریڈ کا ہرکسی کو انتظاررہتا ہے۔ اس بارکے یوم جمہوریہ پریڈ میں بہت کچھ خاص ہے۔


اس یوم جمہوریہ کے موقع پردہلی کے راج پتھ پرپہلی بار ایم 777 اے ٹو الٹرالائٹ ہوئسٹرتوپ دیکھی جائے گی۔ سرفیس مائن کلیئرنگ سسٹم، کے 9 وزرٹینک اورکم رینج کی سطح سے ہوا میں مارکرنے والی میزائل دکھائی دے گی۔ اسی کے ساتھ ارجن آرم رپیئروہیکل بھی اس بارکی پریڈ کا حصہ ہوں گی۔ ہتھیاروں کی طاقت دکھانے کے بعد تینوں فوج کے جواب اپنا جوہردکھائیں گے۔ اس بارپریڈ میں 16 مارچنگ دستے شامل ہوں گے۔ اس میں فوج، نیم فوجی دستے، دہلی پولیس اوراین سی سی کے جوان بھی شامل ہوں گے۔


اس بارجھانکیوں کی تھیم ہیں مہاتما گاندھی


اس باربھی یوم جمہوریہ کے موقع پرالگ الگ ریاستوں اوروزارتوں کی جھانکیاں دکھائی جائیں گی۔ اس باران جھانکیوں کی تھیم بابائے قوم مہاتما گاندھی ہیں، سبھی جھانکیوں کواس طرح سے بنایا جارہا ہے، جس میں مہاتما گاندھی کی زندگی، ان کے آدرش اوران کے پیغامات کی جھلک دیکھنے کو ملے۔

خواتین کریں گی فوجی ٹکڑی کی قیادت

راج پتھ پر70 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پرناری شکتی کا بے مثال نمونہ دیکھنے کو ملے گا، جہاں راج پتھ پرپریڈ کرنے والی 144 مردوں کی فوجی ٹکڑی کی قیادت آسام رائفلس کی ایک خاتون افسرکررہی ہوگی۔  وہیں بائک اسٹنٹ کرنے والی فیمس ڈیئرڈیول ٹیم کی قیادت بھی ایک خاتون کے ہی نام ہوگا۔ اتنا ہی نہیں نیوی، انڈیا آرمی سروس کارپس اورکارپس آف سنگلزکی ایک ٹکڑی ان سبھی کی قیادت خواتین کررہی ہوں گی۔

پہلی بار یہ دیکھنے کو ملے گا

اس یوم جمہوریہ کی خاص بات یہ ہوگی کہ پہلی باراس میں انڈیا نیشنل آرمی کے 4 جوانوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس بارایئرفورس کے ہوائی جہازاس یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ہوائی کرتب دکھائیں گے۔ یہ ہوائی جہازبایوفیول سے چلیں گے اورایسا پہلی بارہوگا، جب ایئرفورس کے ہوائی جہاز پریڈ کے دوران بایوفیول سے اڑائے جائیں گے۔
First published: Jan 26, 2019 08:06 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading