اکیس بچوں کی سپرمام ہے یہ خاتون ، اب 22 ویں بچہ کو دینے والی ہے جنم

برطانیہ میں سب سے بڑے کنبہ میں ایک اور نیا مہمان آنے والا ہے ۔ 21 بچوں کی ماں بن چکی سپرمام سو ریڈ فورڈ ( 44 ) ایک مرتبہ پھر حاملہ ہیں ۔

Oct 21, 2019 11:41 PM IST | Updated on: Oct 21, 2019 11:41 PM IST
اکیس بچوں کی سپرمام ہے یہ خاتون ، اب 22 ویں بچہ کو دینے والی ہے جنم

اکیس بچوں کی سپرمام ہے یہ خاتون ، اب 22 ویں بچہ کو دینے والی ہے جنم

برطانیہ میں سب سے بڑے کنبہ میں ایک اور نیا مہمان آنے والا ہے ۔ 21 بچوں کی ماں بن چکی سپرمام سو ریڈ فورڈ ( 44 ) ایک مرتبہ پھر حاملہ ہیں ۔ اب وہ 22 ویں بچے کو جنم دینے والی ہیں ۔ سو کے شوہر نوئل ( 48 ) اپنے 22 ویں بچہ کو لے کر کافی پرجوش ہیں ۔

برطانیہ کے اخبار ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق ریڈفورڈ کنبہ برطانیہ کے مورے کیمبو میں رہتا ہے ۔ سو ریڈ فورڈ برطانیہ میں سپرمام کے طور پر مشہور ہیں ۔ انہوں نے یوٹیوب پر اس کی لوگوں کو جانکاری دی ۔ ویڈیو میں سو ریڈفورڈ  اپنے الٹرا ساونڈ کی رپورٹ کے ساتھ نظر آرہی ہیں اور اپنے حاملہ ہونے کی جانکاری دے رہی ہیں ۔

Loading...

super mom 3

سو ریڈ فورڈ نے بتایا کہ وہ 15 ہفتے کے حاملہ ہیں ۔ انہیں امید ہے کہ اس مرتبہ وہ ایک بیٹے کو جنم دیں گی ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اپریل میں وہ بچہ کو جنم دیں گی ۔ آخری مرتبہ سو ریڈفورڈ نے 2018 میں ایک بیٹی کو جنم دیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر اس مرتبہ انہیں بیٹا ہوا ، تو ان کے بچوں میں 11 لڑکے اور 11 لڑکیاں ہوں گی ۔

super mom 2

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ریڈ فورڈ کے اس بڑے کنبہ کا گزر بسر بیکری بزنس سے ہوتا ہے ۔ پورا کنبہ 10 کمروں کے گھر میں رہتا ہے ۔ سب سے بڑے بیٹے کنبہ سے اہل رہنے لگے ہیں ۔ باقی سبھی بچے اپنے والدین کے ساتھ ہی رہتے ہیں ۔ بتادیں کہ نویں بچہ کی پیدائش کے بعد نوئل نے نس بندی کرالی تھی ، لیکن مزید بچوں کی خواہش میں انہوں نے دوبارہ سرجری کروائی ۔

Loading...