بوائے فرینڈ نے پائلٹ سے کیا جھگڑا ، برٹش ائیر ویز نے ائیر ہوسٹس کو کیا سسپنڈ ، جانیں پورا معاملہ

برٹش ائیرویز کی ایک ائیر ہوسٹس کے بوائے فرینڈ نے طیارہ کے پائلٹ سے جھگڑا کرلیا ، جس کی وجہ سے کمپنی نے اس ائیر ہوسٹس کو معطل کردیا ہے ۔

Oct 23, 2019 06:37 PM IST | Updated on: Oct 23, 2019 06:37 PM IST
بوائے فرینڈ نے پائلٹ سے کیا جھگڑا ، برٹش ائیر ویز نے ائیر ہوسٹس کو کیا سسپنڈ ، جانیں پورا معاملہ

بوائے فرینڈ نے پائلٹ سے کیا جھگڑا ، برٹش ائیر ویز نے ائیر ہوسٹس کو کیا سسپنڈ ( فوٹو : دی سن ) ۔

برٹش ائیرویز کی ایک ائیر ہوسٹس کے بوائے فرینڈ نے طیارہ کے پائلٹ سے جھگڑا کرلیا ، جس کی وجہ سے کمپنی نے اس ائیر ہوسٹس کو معطل کردیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ جھگڑے کے وقت ائیر ہوسٹس کا بوائے فرینڈ نشے میں تھا ۔ یہ واقعہ سنگا پور کے ایک ہوٹل میں پیش آیا ، جہاں طیارہ کے عملہ ممبران ٹھہرے ہوئے تھے ۔

برطانوی اخبار دی سن کی ایک رپورٹ کے مطابق ائیر ہوسٹس نتالی فلنڈال کے بوائے فرینڈ نے برٹش ائیرویز کے فرسٹ افسر سے ہوٹل کے ریسپشن احاطہ میں جھگڑا کیا ۔ برطانوی اخبار کے مطابق نتالی نے اپنے بوائے فرینڈ کو اس دورہ پر مدعو کیا تھا ۔ نتالی نے کہا تھا کہ اس کا بوائے فرینڈ آخری سیٹ پر بیٹھ سکتا ہے ۔

Loading...

حالانکہ سنگاپور میں قیام کے دوران نتالی کے بوائے فرینڈ نے پائلٹ سے جھگڑا کرلیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ ابھی نتالی سے وابستہ معاملات کی جانچ کی جارہی ہے ۔ دی سن نے برٹش ائیرویز کے ترجمان کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ہم اپنے ساتھیوں سے امید کرتے ہیں کہ وہ مناسب سلوک کریں گے اور ہم ایسے کسی معاملہ میں مناسب کارروائی بھی کرتے ہیں ۔

دی سن کے مطابق نتالی کو معطل کئے جانے کے فیصلہ کے بعد اندرونی ذرائع نے کہا کہ اس نے جو کیا وہ اس کی قیمت ادا کررہی ہے ، لیکن پائلٹ کو ایسے کیسے چھوڑ دیا گیا ؟ ۔

Loading...