ہندوستان میں رافیل جہازکی آمد سے خوفزدہ ہے پاکستان، چین سے مانگی مدد، ہاتھ لگی مایوسی

فرانس کی جانب سے رافیل جہازہندوستان کے حوالے کیے جانے کے بعد سے پاکستان کی پریشان ہے۔ پاکستان نے اپنے قریبی دوست چین سے ایک اپ گریڈ ہوائی جہاز اورایک ریڈاربطورقرض مانگاہے۔

Oct 10, 2019 07:36 PM IST | Updated on: Oct 10, 2019 07:36 PM IST
ہندوستان میں رافیل جہازکی آمد سے خوفزدہ ہے پاکستان، چین سے مانگی مدد، ہاتھ لگی مایوسی

پاکستان نے چین سے جے 17 تھنڈر کو اپ گریڈ کرنے کے سفارش کی ہے

فرانس کی جانب سے رافیل جہازہندوستان کے حوالے کیے جانے کے بعد سے پاکستان کی پریشان ہے۔ پاکستان نے اپنے قریبی دوست چین سے ایک اپ گریڈ ہوائی جہاز اورایک ریڈاربطورقرض مانگاہے۔ پاکستان نے چین سے جے 17 تھنڈر کو اپ گریڈ کرنے کے سفارش کی ہے۔ لیکن چین نے پاکستان کے ان مطالبات کو مسترد کردیا۔ چین کا خیال ہے کہ پاکستان پہلے ہی معاشی طورپرپریشان ہے، ایسی صورتحال میں وہ مزید قرضے دے کر پھنسنا نہیں چاہتا ہے۔

مسئلہ کشمیر پربھی صدمہ

Loading...

اس سے قبل چین نے پاکستان کوایک اور سخت دھچکا دیاتھا۔ چینی صدر شی جنپنگ کے دورہ ہند سے عین پہلے ، چین نے کشمیرکو دونوں ممالک کا دوطرفہ مسئلہ قرار دیا تھا۔جبکہ ماضی میں چین مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کرتارہاہے۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اس امید کے ساتھ چین کے دو روزہ دورے پرچین گئے تھے کہ انہیں مسئلہ کشمیرپرمکمل حمایت حاصل ہوگی، لیکن چین نے واضح کیا کہ دونوں ممالک باہمی بات چیت کے ذریعہ اس مسئلہ کشمیرکوحل کریں۔

چین نے پاکستان کی حمایت کی تھی

چین نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی حمایت کی تھی اورعمران خان کوامید تھی کہ اس بار بھی مسئلہ کشمیر کے معاملہ پرچین کی پاکستان کی حمایت کریگا۔لیکن چین نے اپنا موقف بدلتے ہوئے پاکستان کو ایک جھٹکا دیا۔غور طلب ہے کہ فرانس سے ہندوستان جانے والے 36 رافیل ہوائی جہاز پاکستان اور چین کی سرحدوں کی سیکیورٹی میں تعینات ہوں گے۔ پاک فضائیہ نے پاکستان اور چین کے مابین سرحد کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ایک مکمل منصوبہ تیار کیا ہے۔

رافیل لڑاکا طیارے دونوں ممالک کی سرحدوں پر مساوی تعداد میں تعینات ہوں گے۔ فضائیہ کے ذرائع کے مطابق 18 رافیل طیارے امبالا ایئرفورس بیس پر تعینات ہوں گے ، جبکہ 18 مغربی بنگال کے ہاشمارہ ایئربیس پرتعینات ہوں گے۔

Loading...