اس مشہور سنگر کے گھر سے نکلا بندوقوں کا ذخیرہ ، جیل جانے کے ڈر سے پھوٹ پھوٹ کر روئی

پولیس نے اس سنگر کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کے گھر سے کثیر تعداد میں ہتھیار اور سائلنسرس برآمد کئے ہیں ۔

Oct 23, 2019 11:18 PM IST | Updated on: Oct 23, 2019 11:18 PM IST
اس مشہور سنگر کے گھر سے نکلا بندوقوں کا ذخیرہ ، جیل جانے کے ڈر سے پھوٹ پھوٹ کر روئی

اس مشہور سنگر کے گھر سے نکلا بندوقوں کا ذخیرہ ، جیل جانے کے ڈر سے پھوٹ پھوٹ کر روئی

سربیا میں پولیس نے ایک مشہور سنگر اور اس کے دوست کو گھر میں ہتھیار رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے اس سنگر کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس کے گھر سے کثیر تعداد میں ہتھیار اور سائلنسرس برآمد کئے ہیں ۔ 25 سال کی سربیائی فنکارہ رادوزکا کیمین کو پولیس نے شمالی سربیا صوبہ میں اس کے فلیٹ پر چھاپہ مارنے کے بعد گرفتار کیا ۔ پولیس کی اس کارروائی کا ویڈیو بھی جاری کیا گیا ہے ۔

حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ فوٹیج میں اپارٹمنٹ کس کا ہے ، لیکن اس میں ہتھیاروں سے لیس افسران گھر میں داخل ہوتے نظر آرہے ہیں ۔ ڈیلی اسٹار کی خبر کے مطابق ویڈیو میں زمین پر گدے رکھے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ ایک بستر پر بندوق بھی پڑی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ ان ہتھیاروں کو ضبط کرنے کے بعد انہیں ایک میز پر رکھا گیا ، جس میں یہ واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ یہ ہتھیار کتنے خطرناک ہیں ۔

Loading...

مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے سنگر کے اپارٹمنٹ سے دو آٹومیٹک رائفلیں بھی برآمد کی ہیں ۔ علاوہ ازیں پولیس نے اس کے دوست کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ، جس کی شناخت سوئڈش شہری سویٹوزار کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس کے اپارٹمنٹ سے 11 آٹومیٹک رائفلس ، 11 گیس پستول ، جنہیں فائرآرم میں تبدیل کیا گیا تھا ، 10 سائلنسر ، گولہ بارود ، فون اور لیپ ٹاپ برآمد کیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سنگر اپنی گرفتاری سے کافی خوفزدہ ہے ۔ وہ جیل جانے کے ڈر سے ہر وقت رو رہی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ ہتھیار نئے ہیں اور ثبوتوں سے پتہ چلتا ہے کہ ان دونوں نے انہیں کسی اور کیلئے رکھا ہوا تھا ۔ اب پولیس اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ آخر یہ ہتھیار کہاں سے آئے ہیں اور ان کے ساتھ کیا کیا جارہا ہے ۔ فی الحال اس سنگر اور اس کے دوست کو 30 دن کی حراست میں رکھا گیا ہے اور معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔

Loading...