شراب کے نشہ میں مدہوش جوڑا چلتی ٹرین میں ہی کرنے لگا ایسا کام ، سی سی ٹی وی میں قید ہوا پورا واقعہ

اسکاٹ ریل کے ایک ترجمان کے مطابق اس طرح کے سماج مخالف رویہ کیلئے اسکاٹ لینڈ ریلوے میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔

Oct 21, 2019 11:33 PM IST | Updated on: Oct 22, 2019 12:06 AM IST
شراب کے نشہ میں مدہوش جوڑا چلتی ٹرین میں ہی کرنے لگا ایسا کام ، سی سی ٹی وی میں قید ہوا پورا واقعہ

شراب کے نشہ میں مدہوش جوڑا چلتی ٹرین میں ہی کرنے لگا سیکس، سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا واقعہ

ایک جوڑے کو دیر رات گلاسگو سے ایڈنبرگ جانے والی ٹرین میں جنسی تعلقات قائم کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ وہ یہ حرکتیں ٹرین کے ایک خالی کوچ میں کررہے تھے ۔ کوچ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں ان کی یہ حرکت ریکارڈ ہوگئی ۔ مانا جارہا ہے کہ اس جوڑے کی یہ حرکت انٹرنیٹ پر لیک ہونے سے پہلے ٹرین کے سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوئی تھی ۔ اسکاٹ ریل پولیس کے مطابق وہ اس گندی حرکت کی پولیس کے ساتھ مل کر جانچ کریں گے۔

ایک ریل مسافر نے بتایا کہ ٹرین میں جوڑے کا اس طرح کی حرکت کرنا گھنونا ہے ۔ یہ واضح ہے کہ یہ جوڑا اتنے زیادہ نشے میں تھا کہ اس کو بالکل بھی خبر نہیں تھی کہ اس کے آس پاس کیا ہورہا ہے ۔ اگر چھوٹے بچوں کے ساتھ کوئی کنبہ یا پھر کوئی سن رسیدہ شخص اس ڈبے میں آجاتا تو کیا ہوتا ۔ یہ غصہ دلانے والی بات ہے اگر انہوں نے سوچا ہوگا کہ یہ کام ہنسانے والا ہے اور قابل قبول ہے ۔ کیا وہ گھر پہنچنے کا انتظار نہیں کرسکتے تھے ؟۔

Loading...

وائرل ہوئی دو منٹ کی ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ جوڑا پہلے ایک دوسرے کا بوسہ لے رہا تھا اور بعد میں خاتون ٹیبل پر لیٹ گئی اور پھر دونوں نے جنسی تعلقات قائم کئے ۔ اس کے بعد دونوں آپس میں بات کرنے لگے ۔ پھر دونوں نے ایک مرتبہ پھر سے جنسی تعلقات قائم کیا اور اپنا اسٹیشن آنے پر اتر گئے ۔

اسکاٹ ریل کے ایک ترجمان کے مطابق اس طرح کے سماج مخالف رویہ کیلئے اسکاٹ لینڈ ریلوے میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ ہم ٹرانسپورٹ پولیس کے ساتھ اس ناقابل قبول حرکت کی جانچ کررہے ہیں ۔ خیال رہے کہ اس ہفتہ کی شروعات میں گلاسگو میں ہی ایک بس میں جنسی تعلقات قائم کرتے ہوئے ایک سن رسیدہ جوڑا پکڑا گیا تھا ۔

Loading...