لائیو میچ میں کھل گیا خاتون کھلاڑی کا حجاب ، مخالف ٹیم کی کھلاڑیوں نے مدد کر جیت لیا سب کا دل

کھیل کے میدان پر ہمیں اکثر کچھ ایسے واقعات دیکھنے کو مل جاتے ہیں جو نہ صرف لوگوں کیلئے ایک سبق ہوتے ہیں بلکہ ایک نئی مثال بھی بن جاتے ہیں ۔

Oct 20, 2019 06:53 PM IST | Updated on: Oct 20, 2019 06:53 PM IST
لائیو میچ میں کھل گیا خاتون کھلاڑی کا حجاب ، مخالف ٹیم کی کھلاڑیوں نے مدد کر جیت لیا سب کا دل

لائیو میچ میں کھل گیا خاتون کھلاڑی کا حجاب،مخالف ٹیم کی کھلاڑیوں نے مدد کرجیت لیا سب کا دل

کھیل کے میدان پر ہمیں اکثر کچھ ایسے واقعات دیکھنے کو مل جاتے ہیں جو نہ صرف لوگوں کیلئے ایک سبق ہوتے ہیں بلکہ ایک نئی مثال بھی بن جاتے ہیں ۔ ایسا ہی کچھ اردن میں کھیلے گئے ایک فٹ بال میچ کے دوران دیکھنے کو ، جس نے دیکھنے والوں کو ایک سبق دیا کہ ہر مذہب کی عزت کی جانی چاہئے ، خواہ وہ آپ کا ساتھی ہو یا پھر حریف ۔

اردن میں ڈبلیو اے ایف ایف ویمین کلب چمپئن شپ کا میچ کھیلا جارہا تھا ۔ یہ میچ شاب الاردن اور عرب آرتھوڈاکس کلب کے درمیان کھیلا جارہا ہے ۔ میچ کے دوران حجاب پہن کر کھیل رہی ایک فٹ بالر کا حجاب کھل گیا اور اس کی وجہ سے اس کے بال نظر آنے لگے اور وہ فورا نیچے بیٹھ گئی ۔

Loading...

یہ دیکھتے ہی مخالف ٹیم کی کھلاڑیوں نے فورا اس کو گھیر لیا اور سامنے آکر کھڑی ہوگئیں تاکہ اس کے بال کو کوئی دیکھ نہ سکے اور وہ اپنا حجاب ٹھیک کرسکے ۔ اسٹیڈیم میں موجود لوگوں نے تالیاں بجا کر کھلاڑیوں کے اس قدم کی سراہنا کی ۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے اور لوگ کھلاڑیوں کی تعریف کررہے ہیں ۔

فٹ بال مداحوں نے کہا کہ ایسا کرکے کھلاڑیوں نے سبھی کیلئے ایک مثال پیش کی ہے ۔ کچھ فینس نے کہا کہ یہ دوسروں کے مذہب کی عزت کرنا سکھاتا ہے تو وہیں کچھ یوزرس نے اس کو اصل فیمینزم بتایا ۔

Loading...