انوپ جلوٹا کے ساتھ شوٹنگ کررہی تھیں جسلین متھارو ، ہوگئیں لہولہان ، ویڈیو وائرل

ملک کے سب سے مشہور شو بگ باس 12 کی سب سے مشہور جوڑی انوپ جلوٹا اور جسلین متھارو جلد ہی ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گی ۔

Oct 18, 2019 10:02 PM IST | Updated on: Oct 18, 2019 10:02 PM IST
انوپ جلوٹا کے ساتھ شوٹنگ کررہی تھیں جسلین متھارو ، ہوگئیں لہولہان ، ویڈیو وائرل

انوپ جلوٹا کے ساتھ شوٹنگ کررہی تھیں جسلین متھارو ، ہوگئیں لہولہان ، ویڈیو وائرل

ملک کے سب سے مشہور شو بگ باس 12 کی سب سے مشہور جوڑی انوپ جلوٹا اور جسلین متھارو جلد ہی ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گی ۔ اس فلم کی شوٹنگ بھی شروع ہوگئی ہے۔ انوپ جلوٹا اور جسلین کی اس فلم کا نام ہے وہ میری اسٹوڈینٹ ہے ۔ اس فلم کو کیسر متھارو ڈائریکٹ کررہے ہیں ۔ خبر ہے کہ جسلین متھارو کو شوٹنگ کے دوران چوٹ لگ گئی ہے اور اس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہورہا ہے ۔

جسلین متھارو نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے ، جس میں انوپ جلوٹا بھی نظر آرہے ہیں ۔ انوپ جلوٹا بتا رہے ہیں کہ پہلے دن کی شوٹنگ میں ہی جلسین زخمی ہوگئی ہیں اور ان کے ہاتھ میں شیشہ لگ گیا ہے ، خون بھی کافی نکل رہا ہے ۔ جلسین متھارو اس ویڈیو میں اپنی چوٹیں دکھاتی نظر آرہی ہیں ۔ وہ کہتی ہیں کہ چوٹ لگ گئی ہے ، خون خون ہوگئی ہیں ۔ وہیں انوپ جلوٹا کہتے ہیں کہ آگے سے تھوڑا سنبھل کر کام کرنا ۔ جسلین متھارو نے اس ویڈیو کے ساتھ لکھا مجھے لگ گئی ہے ۔

Loading...

View this post on Instagram

Mujhe lag gayi 😥😥 @jalotaanup 😥

A post shared by Jasleen Matharu (@jasleenmatharu) on

قابل ذکر ہے کہ انوپ جلوٹا اور جلسین متھارو بگ باس 12 میں جوڑی بن کر آئے تھے اور دونوں کی دوستی کو لے کر کئی طرح کے سوالات بھی کھڑے کئے گئے تھے ۔ لیکن گھر سے باہر آنے کے بعد انوپ جلوٹا نے کہا تھا کہ وہ صرف شو کیلئے جوڑی بن کر آئے تھے ۔ انوپ جلوٹا نے ان کی دوستی کو لے کر کی جارہی سبھی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا تھا اور انہوں نے کہا تھا کہ جلسین میری صرف اسٹوڈینٹ ہے ۔

Loading...