کرواچوتھ پر جھوٹ بولتے ہوئے پکڑی گئی بالی ووڈ کی یہ اداکارہ ، ٹرول ہوتے ہی ہٹایا ویڈیو

راکھی ساونت اکثر اپنے سوشل میڈیا پر کچھ نہ کچھ ایسا شیئر کرتی رہتی ہیں ، جس کی وجہ سے وہ سرخیوں میں آجاتی ہیں ۔

Oct 21, 2019 05:46 PM IST | Updated on: Oct 21, 2019 05:46 PM IST
کرواچوتھ پر جھوٹ بولتے ہوئے پکڑی گئی بالی ووڈ کی یہ اداکارہ ، ٹرول ہوتے ہی ہٹایا ویڈیو

کرواچوتھ پر جھوٹ بولتے ہوئے پکڑی گئی بالی ووڈ کی یہ اداکارہ ، ٹرول ہوتے ہی ہٹایا ویڈیو

راکھی ساونت اکثر اپنے سوشل میڈیا پر کچھ نہ کچھ ایسا شیئر کرتی رہتی ہیں ، جس کی وجہ سے وہ سرخیوں میں آجاتی ہیں ۔ وہ اکثر کچھ نہ کچھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں اور ایسا ہی انہوں نے کروا چوتھ کے موقع پر بھی کا ۔ لیکن کروا چوتھ پر شیئر کئے گئے ویڈیو میں راکھی ساونت ایک بڑا جھوٹ بولتی پکڑی گئی ہیں ۔ اتنا ہی نہیں جب ان کے جھوٹ پر مداحوں نے سوالات پوچھنے شروع کردئے تو انہوں نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام سے ہٹادیا ۔ حالانکہ راکھی کا یہ ویڈیو اب انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔

دراصل راکھی ساونت نے کروا چوتھ پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا ۔ اس ویڈیو میں راکھی یہ کہتی ہوئی نظر آئی تھیں کہ وہ کروا چوتھ کے دن گاجر کا حلوہ بنا رہی ہیں ۔ راکھی نے بتایا کہ وہ یو کے میں اپنا کروا چوتھ منارہی ہیں ۔ راکھی نے کہا : ہائے فرینڈس ، آپ دیکھ رہے ہیں کہ میں گاجر کا حلوہ بنا رہی ہوں ، آج کروا چوتھ کے دن ، دیکھئے ، میں کسی گاوں میں نہیں ہوں ، یو کے میں ہوں ، تو میں کچھ بھی کپڑے پہن سکتی ہوں ۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اتنے سارے بادام وغیرہ میں نے آن لائن آرڈر کئے ہیں ۔ اس ویڈیو میں راکھی کا یہی دعوی ان کیلئے مصیبت بن گیا ، کیونکہ جس کچن کو وہ یو کے کے ہونے کا دعوی کررہی ہیں وہ انتہائی دیسی کچن ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ ویڈیو میں راکھی کی دیسی ہاوس میڈ بھی نظر آرہی ہیں ۔

Loading...

View this post on Instagram

Karwachauth par gajar ka halwa bna rahi hai #rakhisawant #karwachauth2019 #bollygossip #bollywood

A post shared by Bollywood Gossip (@bollyg0ssip) on

فینس کیلے یہ یقین کرنا مشکل ہورہا ہے راکھی کا یہ کچن یو کے کا ہے ۔ کچھ فینس کہہ رہے ہیں یہ ہندوستان کے یو کے یعنی اتراکھنڈ کا تو نہیں ہے ۔ راکھی اس ویڈیو میں یہ بھی وضاحت پیش کرتی نظر آرہی ہیں کہ یہ کچن ان لوگوں کا ہے جو ان سے پہلے یہاں رہتے تھے اور وہ اسے صرف استعمال کررہی ہیں ، لیکن لگتا ہے کہ یہ دعوی بھی لوگوں کو مطمئن نہیں کرپایا اور طرح طرح کے سوالات کا سلسلہ جاری رہا ۔

Loading...