اس مشہور بالی ووڈ اداکار کی ماں اور خالاوں کو جموں و کشمیر پولیس نے کیا گرفتار ، کہا : ان پر فخر ہے

اداکار اور ڈائریکٹر عامر بشیر نے کہا کہ انہیں سری نگر میں مظاہرہ کے دوران خواتین کے گروپ کو حراست میں لینے والی جموں و کشمیر پولیس کی مخالفت کرنے کیلئے اپنی والدہ اور خالہ پر فخر ہے ۔

Oct 17, 2019 11:31 PM IST | Updated on: Oct 17, 2019 11:31 PM IST
اس مشہور بالی ووڈ اداکار کی ماں اور خالاوں کو جموں و کشمیر پولیس نے کیا گرفتار ، کہا : ان پر فخر ہے

اس مشہور بالی ووڈ اداکار کی ماں اور خالاوں کو جموں و کشمیر پولیس نے کیا گرفتار

اداکار اور ڈائریکٹر عامر بشیر نے کہا کہ انہیں سری نگر میں مظاہرہ کے دوران خواتین کے گروپ کو حراست میں لینے والی جموں و کشمیر پولیس کی مخالفت کرنے کیلئے اپنی والدہ اور خالہ پر فخر ہے ۔ بشیر نے کہا کہ ان کی ماں حوا بشیر خان اور 70 سے 80 سال کے درمیان کی ان کی خالائیں آرٹیکل 370 کے التزامات کو ختم کئے جانے اور جموں و کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی مخالفت میں منگل کو احتجاج کرنے کے بعد سے جیل میں ہیں ۔

حراست میں لی گئیں چھ خواتین میں سابق وزیر اعلی فاروق عبد اللہ کی بہن اور بیٹی بھی شامل تھیں ۔ اداکار بشیر نے بدھ کو ٹویٹ کیا کہ میری والدہ اور خالائیں ، جن کی عمر 70 سے 80 سال کے درمیان ہے ، پرامن مظاہرہ کی وجہ سے جیل میں ہیں ۔ ہزاروں نہیں تو سیکڑوں ایسے بچے ہیں ، جن کی عمر نو سال ہے اور انہیں نصف شب کو چھاپہ مار کر اٹھایا جاتا ہے اور نامعلوم مقامات پر لے جایا جاتا ہے ۔

Loading...

انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ مار پیٹ کی جاتی ہے ۔ اذیت پہنچائی جاتی ہے اور ان کے کنبہ کے افراد ان کا پتہ لگانے کیلئے ایک کونے سے دوسرے کونے تک چکر لگاتے ہیں ۔

amir bashir

خیال رہے کہ حال ہی میں انہیں ویب سیریز سیکریڈ گیم میں دیکھا گیا تھا ۔ وہ کشمیر پر فلم ہارود کا ڈائریکشن بھی کرچکے ہیں ۔

وہ اس بات سے راحت محسوس کررہے ہیں کہ ان کی ماں اپنی بہنوں کے ساتھ جیل میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس استحصال کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے اور بولنے کی جرات دکھائی ۔ وہ سن رسیدہ ہیں اور انہیں گٹھیا ، دمہ اور دل سے متعلق بیماریوں کی دواوں کی ضرورت ہے ۔ وہ کم سے کم ان ماوں سے بہتر حالت میں ہیں جو کشمیر میں بند کے حالات شروع ہونے کے بعد سے اپنے بچوں کو دیکھ نہیں سکی ہیں ۔

Loading...