ہالی ووڈ کی مشہورادکارہ کا انکشاف،15 سال کی عمرمیں ماں نے پیسے دے کر کرایاتھا ریپ

ہالی ووڈ اداکارہ ڈیمی مور نے اپنی کتاب 'ان سائڈ آؤٹ' میں اپنی زندگی سے جڑے کئی چونکانے والے انکشاف کئےہیں۔ انہوں نے اپنی کتاب میں بتایا کہ 15 سال کی عمر میں ان کا ریپ ہوا تھا۔

Sep 25, 2019 02:59 PM IST | Updated on: Sep 25, 2019 03:11 PM IST
ہالی ووڈ کی مشہورادکارہ کا انکشاف،15 سال کی عمرمیں ماں نے پیسے دے کر کرایاتھا ریپ

ہالی ووڈ اداکارہ ڈیمی مور۔(نیوز18ہندی)۔

ہالی ووڈ اداکارہ ڈیمی مور نے اپنی کتاب 'ان سائڈ آؤٹ' میں اپنی زندگی سے جڑے کئی چونکانے والے انکشاف کئےہیں۔ انہوں نے اپنی کتاب میں بتایا کہ 15 سال کی عمر میں ان کا ریپ ہوا تھا۔ وہ شخص ان کی ماں کی جان پہچان کاتھا۔ ڈیمی نے کہا ایک دن جب میں گھر پہنچی تو وہ شخص گھر میں میرا انتظار کر رہاتھا۔ اس کے پاس گھر کی چاپیاں تھیں۔ اس شخص نے دعویٰ کیا کہ میری ماں نے 500 ڈالر کیلئے مجھے اسے بیچ دیا ہے۔ وہ ریپ تھا اور زندگی برباد کردینے والا دھوکہ۔۔

Loading...

View this post on Instagram

First hard copies just arrived. Feels good to hold it in my hands, finally. Such a long time coming. 📚📦 #insideoutbook is coming Sept 24!

A post shared by Demi Moore (@demimoore) on

جب ڈیمی سے پوچھا گیا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کی ماں نے پیسوں کے بدلے انہیں بیچا تو انہوں نے کہا کہیں گہرائی سے میرا دل اس بات پر یقین نہیں کرتا لیکن ہاں انہوں نے اسے کچھ تو چھوٹ دی ہوگی۔ ڈیمی نے اپنی کتاب میں لکھا ہے وہ انہیں ان والدین نے پالا جو خود شراب کی لت اور دماغی بیمارہوں سے جنگ لڑ رہے تھے۔ ڈیمی نے بتایا کہ جب وہ 12 سال کی تھیں تو ان کی ماں نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔  " یہ میرے لئے زندگی بدل کر رکھ دینے والا لمحہ تھا۔ اس کے بعد میرا سارا بچپن ختم ہوگیا "۔

ڈیمی نے بتایا کہ انہوں نےہائی اسکول کے بعد پڑھائی چھوڑ دی اور سنگنگ اور ایکٹنگ کے آڈیشن دینے لگیں وہ بھی اپنے والدین کی طرح رہنے کے علاوہ ڈرگس کی لت سے گھر گئیں۔ یمی نے کہا میرے پاس ایسی کوئی چیز نہیں تھی جو کہے کہ 'بہت ہوگیا، بس کرو'۔

 

Loading...