آخر کار شوہر کے پاس پہنچ گئیں راکھی ساونت، شیئر کیا ایسا ویڈیو: دیکھیں یہاں

راکھی نے ایک انٹرویوکے دوران بتایا تھا کہ انہوں نے 28 جولائی کو جے ڈبلیو میریٹ میں ایک روم میں شادی کرلی تھی۔ حالانکہ شادی کے بعد سے ہی انہوں نے اپنے شوہر کو سیکریٹ رکھا۔

Sep 25, 2019 12:29 PM IST | Updated on: Sep 25, 2019 12:29 PM IST
آخر کار شوہر کے پاس پہنچ گئیں راکھی ساونت، شیئر کیا ایسا ویڈیو: دیکھیں یہاں

بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین راکھی ساونت خبروں میں بنی رہنا بخوبی جانتی ہیں۔ کبھی کوئی کنٹروورسی تو کبھی عجیب و غریب کارنامے۔۔ وہیں ان دنوں راکھی ساونت اپنی سیکریٹ شادی اور شوہر کو لیکر زبردست سرخیوں میں ہیں۔ گزرے دنوں راکھی نے روتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا تھا اور کہا تھا ان کے شوہر ان کی پرواہ نہیں کرتے۔ وہیں اب راکھی نے ایک اور ویڈیو شیئر کیا ہے۔اس ویڈیو میں پتہ چلا ہے کہ راکھی ساونت آخرکار اپنے شوہر کے پاس پہنچ گئی ہیں۔ اس بات کی جانکاری وہ خود ہی دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اس ویڈیو میں راکھی نے کئی اور عجیب باتیں کہی ہیں۔

راکھی ساونت نے نیا ویڈیوانسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے خود کو آدھی ماں بتایا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس وقت یوکے میں  اپنے شوہر کے پاس  ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویڈیو کے کمینٹ باکس میں ان کے فینس اپنی ساری پریشانیاں ظاہر کرسکتے ہیں اور وہ انہیں پوری کریں گی۔ راکھی کا یہ ویڈیو اس لئے حیران کرنے والا ہے کیونکہ اس سے پہلے ایسی خبریں آئی تھیں کہ راکھی اور ان کے شوہر رتیش کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا۔ یہاں دیکھیں راکھی کا وائرل ویڈیو۔۔

Loading...

View this post on Instagram

Lelo mera aasirwaad🙏💋

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511) on

راکھی نے 21 ستمبر کو اپنے شوہر کیلئے روتے ہوئے ویڈیو شیئر کیا تھا۔ اس میں وہ اپنے شوہر پر اندیکھی کرنے کا الزا م لگا رہی ہیں۔ روتے ہوئے ویڈیو میں راکھی ساونت کہہ رہی ہیں، 'آپ جو بولو گے میں کروں گی، جو بولوگے سنوں گی، لیکن ہمیں اگنور مت کرو یار، مت کرو، میں نہیں رہ سکتی، آپ کو میرے اوپر ذرا سا بھی ترس نہیں آتا ہے نا؟ میں بہت پیار کرتی ہوں آپ کو'۔

اس ویڈیو کے بعد سبھی کو لگ رہا تھا کہ راکھی کی شادی ٹوٹنے کے کگار پر ہے لیکن اب راکھی کے نئے ویڈیو کے بعد یہ صاف ہوگیا ہے کہ راکھی اپنے شوہر کے ساتھ ہیں۔

راکھی نے ایک انٹرویوکے دوران بتایا تھا کہ انہوں نے 28 جولائی کو جے ڈبلیو میریٹ میں ایک روم میں شادی کرلی تھی۔ حالانکہ شادی کے بعد سے ہی انہوں نے اپنے شوہر کو سیکریٹ رکھا۔

 

Loading...