ٹی وی کی یہ مشہور اداکارہ زیورات بیچ کر گزر بسر کرنے پر مجبور ، وجہ جان کر چونک جائیں گے آپ

اگلے جنم میں موہے بٹیا نہ کیجو اور سوراگنی جسے سیریلوں میں نظر آچکیں اداکارہ نوپور النکار ٹی وی کا ایک مشہور نام اور چہرہ ہیں ، لیکن آج ان پر کچھ ایسے مصائب آن پڑے ہیں کہ انہیں اپنے زیورات فروخت کرکے گھر کے اخراجات پورے کرنے پڑ رہے ہیں ۔

Oct 09, 2019 03:46 PM IST | Updated on: Oct 09, 2019 03:46 PM IST
ٹی وی کی یہ مشہور اداکارہ زیورات بیچ کر گزر بسر کرنے پر مجبور ، وجہ جان کر چونک جائیں گے آپ

ٹی وی کی یہ مشہور اداکارہ زیورات بیچ کر گزربسر کرنے پر مجبور، وجہ جان کر چونک جائیں گے آپ

ٹی وی اور گلیمر کی دنیا میں اداکاراوں کو کئی الگ الگ حالات سے گزرنا پڑتا ہے ۔ ایسا ہی کچھ ٹی وی کی مشہور اداکارہ نوپور النکار کے ساتھ بھی ہورہا ہے ۔ وہ فی الحال کافی پریشانیوں سے گھری ہوئی ہیں ۔ اگلے جنم میں موہے بٹیا نہ کیجو اور سوراگنی جسے سیریلوں میں نظر آچکیں اداکارہ نوپور النکار ٹی وی کا ایک مشہور نام اور چہرہ ہیں ، لیکن آج ان پر کچھ ایسے مصائب آن پڑے ہیں کہ انہیں اپنے زیورات فروخت کرکے گھر کے اخراجات پورے کرنے پڑ رہے ہیں ۔

نوپور النکار پر یہ مصیبت بینک کی دھوکہ دہی کی وجہ سے آئی ہے ۔ گزشتہ 24 ستمبر کو ریزرو بینک آف انڈیا نے پنجاب اینڈ مہاراشٹر کو آپریٹو بینک ( پی ایم سی ) کو نوٹس جاری کیا تھا ۔ آر بی آئی نے بینک پر چھ مہینوں کیلئے لین دین سمیت کئی طرح کی پابندیاں عائد کردیں ، جس کی وجہ سے اب پی ایم سی بینک کوئی نیا لون جاری نہیں کرسکتا ہے ۔ یہی نہیں بینک کا کوئی صارف 25000 روپے سے زیادہ کی رقم بھی نہیں نکال سکتا ہے ۔ نوپور کے بینک اکاونٹس بھی اسی بینک میں ہیں ، جس کی وجہ سے وہ پریشانی میں مبتلا ہوگئی ہیں ۔

Loading...

ٹائمس آف انڈیا کے ساتھ ایک نٹرویو میں نوپور نے بتایا کہ میں بڑے مالی بحران کی شکار ہوں ، میرے دیگر بینکوں میں بھی اکاونٹس تھے ، جس کو میں نے کچھ سال پہلے ہی اس بینک میں ٹرانسفر کرلیا تھا ، میں صرف اتنا جانتی ہوں کہ میرا کنبہ اور میری اب تک کی ساری جمع پونجی پوری طرح بند ہوگئی ہے ۔

نوپور نے مزید کہا کہ ہمارے پاس گھر میں پیسہ نہیں ہے اور ہمارے اکاونٹ پوری طرح بند ہوگئے ہیں ، اس لئے میرے پاس زیورات کو بیچنے کیلئے کوئی دوسرا چارہ نہیں ہے ۔ یہاں تک کہ میں نے اپنے ایک ساتھی اداکار سے 3000 ہزار روپے ادھارلئے ہیں جبکہ ایک ساتھی نے مجھے آنے جانے کیلئے 500 روپے دئے ۔ ابھی تک میں دوستوں سے 50 ہزار کا قرض لے چکی ہوں ، ہمیں معلوم ہی نہیں ہے کہ کیا ہوگا اور میں خوفزدہ ہوں کہ کہیں میرا پورا پیسہ نہ چلا جائے ۔

Loading...